بلوچستان حکومت گرانے میں پیپلز پارٹی کے کردار پر رضا ربانی بھی بول پڑے

کراچی(این این آئی)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو گرانے میں پیپلزپارٹی کی قیادت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے بلوچستان اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ جمہوری عمل کا حصہ ہے ان خیالات کا کا اظہار انہوں نے بدھ کو الیکشن کمیشن میں سینیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کوشش ہوگی کہ سینیٹ کو مضبوط سے مضبوط بنایا جائے۔ایگزیکٹو کے اوپر سینیٹ کو چیک رکھنا ہوگا۔پارلیمان واحد ادارہ ہے جو تمام اداروں کو متحد کرسکتا ہے۔ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے۔پارلیمان کی عزت اور مقام ہے جو عوام نے دے رکھا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں عدم اعتماد جمہوری عمل کا حصہ ہے۔پیپلزپارٹی کا بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے کوئی واسطہ نہیں ہے اس کا پیپلزپارٹی کی قیادت پہلے ہی اظہار کر کی ہے۔ سابق وزیراعظم کی تحریک عدل اور موجود سیاسی صورتحال پر چیئرمین سینیٹ نے تبصرے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ بارہ مارچ تک چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر ہیں اس قسم کے سوالات کا اس کے بعد جواب دینگے۔

پنجاب میں گھوسٹ ملازمین سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

لاہور (آن لائن) پنجاب سول سیکرٹریٹ میں گھوسٹ ملازمین بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق سیکرٹریٹ میں 72 گھوسٹ ملازمین کو 2 برس تک تنخواہیں دی جاتی رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری خزانے کو 1کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری کر رہے ہیں، سابق افسران سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

آصفہ بھٹو زرداری کہا ں سے الیکشن لڑیں گی

کراچی (آن لائن) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو 2نشستوں سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم محترمہ بنظیر بھٹو شہید کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو 2018 کے عام اتنخابات میں 2جگہوں سے الیکشن لریں گی آصفہ بھٹو لیاری اور ٹنڈو الہ یار سے عام انتخابات میں حصہ لیں گی جبکہ آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری 2018 کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔

 

فاروق ستا ر اور رابطہ کمیٹی آمنے سامنے

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے درمیان مذاکرات نہ صرف ناکام ہوگئے بلکہ پارٹی دھڑوں کے درمیان اختلافات پہلے سے شدت اختیار کرگئے ہیں۔اگرچہ گزشتہ روز مذاکرات کے بعد یہ کہا جارہا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور فاروق ستار نے بھی کہا تھا کہ یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے اور آپس میں ہی حل ہوگا، رابطہ کمیٹی موجود ہے اور اس کے ارکان بھی برقرار ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنماﺅں کے درمیان مذاکرات کی اندر کی کہانی سامنے آگئی ہے اور کامران ٹیسوری پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کچھ معاملات پر بات چیت دوبارہ ہوگی تاہم ایم کیو ایم بہادر آباد نے مذاکرات کی اگلی نشست میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق عامر خان گروپ نے فاروق ستار کے سامنے تین شرائط رکھی تھیں لیکن فاروق ستار نے تینوں شرائط کو مسترد کردیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ مسلسل کامران ٹیسوری کی حمایت پر بضد ہیں۔مذاکرات میں فاروق ستار کو منانے ایم کیوایم کے سینئر رہنما بھی موجود تھے لیکن فاروق ستار نے سینئر رہنماﺅں پر کامران ٹیسوری کو ترجیح دی۔ عامر خان گروپ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی معاملات فاروق ستار اور کامران ٹیسوری چلالیں ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کامران ٹیسوری کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا جبکہ پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائیگا۔واضح رہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے جب کہ رابطہ کمیٹی کی جانب سے کامران ٹیسوری کی رکنیت معطل کرنے کے بعد معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔

 

سابق انڈس وائر کمشنر پر الزامات اور ان کے جوابات،حقائق سامنے آگئے

لاہور (نیوز ایجنسیاں) سابق انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ نے اپنے خلاف شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بارے یہ خبر کہ میں نے کشن گنگا ہائیڈرو پراجیکٹ مکمل کرنے میں بھارت کی مدد کی بالکل بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر شیراز میمن نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں انہوں نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ حساس معاملات پر نگین الزامات پریس میں لائے گئے اصل حقیقت یہ ہے کہ کشن گنگا اینڈ رئیل ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کے معاملات مستقل انڈس کمیشن کی تاریخ میں انتہائی تیز رفتاری سے تھرڈ پارٹی فورم میں لے جائے گئے اس سلسلہ میں یہ بات قابل توجہ ہے کہ ان ایشوز سے متعلق تمام فیصلے اعلیٰ خصوصی سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز بشمول متعلقہ وزارتوں اور حکومتی اداروں کو شریک کر کے کئے گئے یہ امر انتہائی صروری ہے کہ ایک ایسے وقت پر پریس کو حساس معاملات والے مراسلہ بھجوانا جبکہ حکومت انڈس واٹرز بارے آئندہ کمشنر کا فیصلہ کرنے والی ہے بلاجواز الزام سے مسٹر شیراز جمیل میمن اس عہدے کے خود خواہش مند ہیں وہ دوسروں پر کیچڑ اچھال کر خود کو اس عہدے کے لئے انتہائی موزوں شخصیت قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے جماعت علی شاہ کی ریٹائرمنٹ کے وقت بھی ایسا ہی کیا تھا۔ جہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ شیراز میمن کمشنر کو ریٹائرمنٹ کے وقت کیوں شوروغوغا بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس وقت احتجاج کیوں نہیں کیا جب سنگین جرائم کا ارتکاب ہو رہا تھا وہ خاموش کیوں بیٹھے رہے اور متعلقہ حکام کے نوٹس میں معاملہ کیوں نہیں لائے شیراز جمیل اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ان کی بحیثیت کمشنر سلیکشن میں مسائل کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک شخص غیر ملکی دورے کیلئے دستاویزات پر جعلسازی کر کے ٹی اے وصول کرنے کا خود حقدار قرار دیتا ہے حالات ان کے نام کی غیر ملکی دورے کیلئے منظوری نہیں دی گئی تھی وہ ہوسٹل کے غلط بل جمع کراتے رہے اور انہوں نے مطلوبہ منظوری کے بعیر کئی لاکھ روپے بھی وصول کئے وہ اعلیٰ ترین عہدے کیلئے اپنی سلیکشن کو متاثر کرنے کے خود ذمہ دار ہیں حکام اس امر سے آگاہ ہیں کہ میں نے آئندہ کمشنر کی تقرری بارے اپنے خیالات اور تاثرات سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

 

پی پی نے لسٹ فا ئنل کر لی ،کس کی ہوئی انٹری اور کس کی چھٹی

لاہور/کراچی (آن لائن)پیپلزپارٹی نے بھی سینٹ الیکشن میں پنجاب سے نوازش علی،خرم شہزاد اور حناربانی کھر کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا ، نثار کھوڑو کی صاحبزادی ندا کھوڑو نے بھی سینٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ، جبکہ سندھ سے بھی 12 امیدواروں کے نام فائنل کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماﺅں سے طویل مشاورت کے بعد سینٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے مجموعی طور پر 12 نشتوں پر 24 فارم جمع کرائے گئے جن میں 12 متبادل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی شامل ہیں جنرل نشتوں پر 7 امیدواروں کے نام فائنل کئے گئے جن میں چیئرمین سینٹ رضا ربانی ، مولا بخش چانڈیو ، مرتضی وہاب ، محمد علی شاہ جاماﺅ ، مصطفی نواز کھوکھر ، ایاز میر اور امام دین شکیل کے نام شامل ہیں جبکہ ٹیکنو کریٹ نشتوں پر سکندر میندھرو اور رخسانہ زبیری کے نام شامل ہیں۔ خواتین کی خصوصی نشستوں پر کرشنا کوری اور قراة العین مری جبکہ اقلیتی نشست پر انور لال ڈین انتخاب لڑیں گے ۔ ایم این اے فریال تالپور ، صوبائی صد ر نثار کھوڑو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے فارم دیئے دوسری جانب پیپلز پارٹی نے پنجاب سے 3امیداور کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جن میں ٹیکنوکریٹ کی نشت پر نوازش علی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے جبکہ جنرل نشت پر نواب خرم شہزاد الیکشن لڑیں گے اس کے علاوہ حنا ربانی کھر خواتین کے نشت پر سینٹ الیکشن لڑیں گی دوسری جانب نثار کھوڑو کی صاحبزادی ندا کھوڑو نے بھی متبادل امیدار کے طور پر سینٹ الیکشن کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

 

عطا الحق قاسمی کتنے بسکٹ اور چائے پی گئے ،نئے انکشافات نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد (آئی این پی )پارلیمنٹ کی پبلک اکا ﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے انکشاف کیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی وی کودو سال میں 4 کروڑ بیاسی لاکھ 46 ہزار کی ادائیگی کی گئی عطا الحق قاسمی دو سال 24 لاکھ روپے کے صرف چائے بسکٹ اور کافی میں ڈکار گئے اندرون ملک دوروں کے لیے دس لاکھ سے زائد خرچ کیا گیا، ٹیلی فون کے خرچے کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ روپے ادا کیے گئے، تین سرکاری گاڑیاں ان کے زیر استعمال تھیں ، سابق چیئرمین عطا الحق قاسمی کے دو سالہ دور میں بورڈ کے صرف تین اجلاس ہوئے پروگرام کے اشتہارات کی مد میں ساڑھے چھ کروڑ دیئے گئے ۔آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایم پی ون کے عہدے کے مطابق صرف ایک سرکاری گاڑی کی اجازت ہوتی ہے سابق چیئرمین عطا الحق قاسمی کے دو سالہ دور میں بورڈ کے صرف تین اجلاس ہوئے پروگرام کے اشتہارات کی مد میں ساڑھے چھ کروڑ دیئے گئے ۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اینکرز کو کی جانے والی ادائیگیوں کی تمام تفصیلات طلب کر لیںکمیٹی نے سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں سابق چیئرمین پی ٹی وی کو دی گئی تمام مراعات سے متعلق مکملتفصیلات دی جائیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکا ﺅنٹس کمیٹی کے ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر کمیٹی شفقت محمود کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس وزارت اطلاعات کے سیکرٹری احمد نواز سکھیرا نے کمیٹی کو پی ٹی وی کارکردگی کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی وی میں 5ہزار 49ملازمین اور سالانہ ان کو 7ارب 22کروڑ 90لاکھ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کیا جاتا ہے ، کمیٹی کے کنوئنرنے کہا کہ پروگرام کا میزبانوں کو الگ الگ تنخواہیں دی جارہی ہیں۔ جس پر سیکرٹری اطلاعات نے احمد نواز سکھیرانے کہا کہ اب ہم بہتری کی جانب جارہے ہیں پی ٹی وی چینلوں کی ریٹنگ میں 18ویں نمبر پر ہیں۔ کمیٹی رکن عارف علوی نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے چینلز کے پاس اچھی ٹیکنالوجی ہے مگر پی ٹی وی کے پاس ناقص نظام موجود ہے، حاضرین کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر سکتے ۔ کمیٹی رکن شاہدہ اختر علی نے کہا کے چھوٹے چینلوں کی آمدن کہاں سے کہاں پہنچ گئی۔ حکومتی خبریں آپ کے پاس ہیں۔ کمیٹی کنوئنرشفقت محمود نے کہا کہ دیہی علاقوں میں صرف پی ٹی وی دیکھا جاتا ہے اور اثاثے بھی بہت ہیں۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں جس ہاتھی کو مارا جاتا ہے اس کے پاﺅں کاٹ دیئے جاتے ہیں۔ پی ٹی وی کو بھی نہیں بیچ ہی نہ دیا جائے ۔سابق چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی کی تنخواہ کے حوالے سے کمیٹی کنوئنرشفقت محمود نے سوال کیا سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے کمیٹی کو بتایا کہ ہماری ریٹینگ کی وجہ سے ہمارے ریونیو پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ ہماری سکرین اتنی غیر واضع ہے۔ اور 1974کے پینلز لگے ہوئے ہیں۔ احمد نواز سکھیرا نے عطاءالحق قاسمی کے حوالے سے بتایا کہ چیف جسٹس نے اس پر سوموٹو کیا تھا اور ایم ڈی اور سابق چیئرمین کے حوالے سے ریکارڈ مانگا تھا اور وہ ریکارڈ دے دیا گیا ہے ۔عطاءالحق قاسمی نامور صحافی ہونے کے ناطے بورڈ کے ممبر تھے ان سے پہلے 4چیئرمین سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ آئے ہیں۔ 90کی دہائی میں سینٹئر پرویز رشید نے اعزازی طور پر کام کیا تھا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کو ساڑھے 8لاکھ روپے تنخواہ پر چیئرمین لگایا تھا۔ دوسال میں سابق چیئرمین عطاءالحق قاسمی کے دور میں صرف بورڈ کے 3اجلاس ہوئیں۔ 15لاکھ روپے تنخواہ ٹیکس ادا کرنے کے بعد تھی 4کروڑ 82لاکھ روپے تنخواہ دی تھی میڈیکل 3لاکھ سے زائد اور اندرون ملک دوروں پر 10لاکھ سے زائد اور انک ے پاکس 3گاڑیاں تھیں۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایم پی ون میں صرف ایک گاڑی کی اجازت ہوتی ہے۔ 24لاکھ روپے کے انٹرٹینمنٹ فنڈ تھے ۔21لاکھ روپے چائے، بسکٹ اور کافی کے اخراجات تھے۔ ساڑھے 5لاکھ روپے موبائل کے بلز تھے ۔ یہ تمام پیسے قاسمی نے نہیں لیں اور کچھ ان کو توسط سے لی گئیں تھیں۔ ساڑھے 6کروڑ سے زائد ان کے پروگرام کی اشتہاری مہم پر خرچ ہوئے اور پی ٹی وی نے یہ پیسے خود ادا کیئے۔ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں دوبارہ تمام تفصیلات اس معاملے پر دوبارہ طلب کرلیں۔(ع ق +ع ح(

 

کراچی میں قتل و غارت کا بازار پھر سے گرم ہونیکا خطرہ ، متحدہ رہنماﺅں کے لندن سے رابطوں کے انکشاف نے کھلبلی مچا دی

لاہور (خصوصی رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں گروہ بندی خطرناک تصادم کی طرف جارہی ہے جوکسی وقت بھی خونریزی کی جانب جاسکتی ہے۔ متحدہ پاکستان کے ذرائع نے حیران کن انکشاف کیا کہ ان کی جماعت میں تازہ دراڑیں آنے کے بعد بعض پرانے رہنماﺅں نے متحدہ قومی موومنٹ (لندن) الطاف گروپ سے رابطے کئے ہیں جنہوں نے رابطہ کرنے والے متحدہ (پاکستان) کے رہنماﺅں کو پارٹی میں چند اہم رہنماﺅں کو صاف کرنے کے لئے معاونت کی پیشکش کی ہے، ایسی کوئی کارروائی کرنے کے لئے متحدہ (لندن) نے جنوبی افریقہ اور بنکاک میں بیٹھے ہٹ مین کو اشارہ دیدیاہے، ان کا کہنا تھا کہ متحدہ (پاکستان) کے متحارب دھڑوں میں اگر پائیدار صلح نہ ہوئی تو متحدہ جو 90ءکی دہائی میں مہاجر قومی موومنٹ (الطاف) اور مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے بینرز کے تحت کراچی پر تسلط کے لئے ایک دوسرے کے لوگ اٹھاتی اور مارتی رہی ہے۔پرانے رہنماﺅں کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کے نیچے کام کرنے کیلئے تیار نہیں وگرنہ مصطفےٰ کمال کے ساتھ پہلے سے ہی شامل ہوچکے ہوتے۔ کچھ لوگ پیپلزپارٹی میں بھی جاسکتے ہیں اور متحدہ (پاکستان) ایک چھوٹا سا غیر موثر گروپ رہ جائے گا۔ ان کے مطابق بعض پرانے رہنماﺅں نے متحدہ (حقیقی) کے سربراہ آفاق احمد سے بھی رابطے کئے ہیں، متحدہ (پاکستان) میں عامرخان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے ہی وہ گروپ نہیں ہیں، خواجہ اظہار بھی اپنا گروپ بنانے کی کوشش میں ہیں۔

کپتان کی ریحام خان سے متعلق چونکا ینے والی ہدایت جاری

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی رہنما¶ں کی ریحام خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر جواب نہ دینے کی ہدایت کردی ترجمان تحریک انصاف فواہد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک پالیسی بنائی ہے جس میں عمران خان نے تمام پارٹی رہنما¶ں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریحام خان کے الزامات کا جواب نہ دیں انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ریحام خان کو اپنی عزت کی پرواہ نہیں ایسے ریحام خان کے بیانات پر بات کرتے ہوئے بُرا لگتا ہے جبکہ ریحام خان کی شوکت خانم ڈونرز اور دیگر سے ملاقاتیں بھی سامنے آرہی ہے۔

بندے مار سابق پولیس افسر کے خوفناک انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں تقریباً64کے قریب جعلی پولیس مقابلوں سمیت اغوائ، قتل و دیگر متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں انتہائی مطلوب سابق انسپکٹر عابد باکسر انٹرپول کے ذریعے گرفتار، ملزم دبئی سے ملائشیا جاتے ہوئے پکڑا گیا، عابد باکسر کے سر پر لاکھوں روپے کا انعام بھی رقم مقرر ہے، دبئی پولیس کی قانونی کارروائی کے بعد پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں، اپنے تمام جعلی پولیس مقابلوں کا ذمہ دار اعلیٰ شخصیات کو ٹھہرانے والے عابد باکسر کی وطن واپسی نے نئی بحث چھیڑ دی، ملزم کے عدالتوں میں ماضی کے مختلف پولیس افسران کے خلاف ممکنہ بیانات کے خدشات نے کھلبلی مچادی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تقریباً64کے قریب جعلی پولیس مقابلوں بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمود شریف کے بیٹے عمر شریف کو قتل کرنے اور انکی بیوہ نسیم شریف کے کو اغواءکے بعد قتل کرنے، اپنے ماموں ظفر اقبال اور انکے بیٹوں کے ساتھ ملکر ان کی اربوں روپے کی پراپرٹی جن میں لاہور میں ایک سینماہال، ڈیفنس میں پلاٹ اور اسلام آباد میں پراپرٹی وغیرہ شامل ہے پر قبضہ اور دیگرمقدمات شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزم لاہور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ بتایا تو یہ جا رہا ہے کہ عابد باکسر کو دبئی ایئر پورٹ سے ملائشیا جاتے ہوئے تصویری اشتہار کی لسٹ میں نام ہونے پر تصدیق ہونے کے بعد انٹر پول نے گرفتارکیا ہے جسے دبئی پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کے بعد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کو پری پلان کے تحت پاکستان لایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے سیاسی شخصیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت اپوزیشن میں بھی کھلبلی مچی ہوئی ہے کیونکہ ملزم عابد باکسر متعدد بار بیرون ممالک سے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز پر براہ راست اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انھوں نے بطور ایس ایچ او جتنے بھی جعلی پولیس مقابلے کیئے وہ براہ راست اپنے افسران بالا کے کہنے پر کئے جن کے پیچھے اس وقت کی حکومت کے احکامات ہوتے تھے ۔یاد رہے کہ لاہور میںٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین نوعیت کے متعدد ایسے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جن کے پیچھے کے محرکات بارے تفتیش کے بعد پولیس کو معلوم ہواتھا کہ ان کو دبئی میں بیٹھے عابد باکسر لیڈ کر رہے ہیں جن میں سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کا قتل اور ملت پارک کے علاقہ میںقتل کیئے جانے والے کیبل آپریٹر کا قتل بھی شامل ہے جس کا مقدمہ سابق انسپکٹر عابد باکسر اور انسپکٹرنبی بخش کے خلاف درج کیا گیا تھا ۔عابد باکسر کی گرفتاری اور وطن واپس لائے جانے کے حوالے سے پولیس کے اعلی افسران سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن کسی نے بھی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔