ابھیشک بچن اور ایشوریا کی شادی ،نئے انکشافات نے ہنگامہ برپا کردیا

ممبئی(ویب ڈیسک )نامور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ا±ن کی اور ایشوریا کی شادی ارینج نہیں بلکہ لو میرج تھی۔سال 2000ءمیں فلم ’رفیوجی‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے اداکار ابھیشیک بچن اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے والد لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ ابھیشیک نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد فلمیں کیں، لیکن ایک دو کے علاوہ کوئی بھی فلم کامیابی کے جھنڈے نہ گاڑ سکی۔کیریئر میں ناکامی کا منہ دیکھنے والے ابھیشیک گھریلو زندگی میں کامیاب رہے اور بالی ووڈ کی حسینہ ایشوریا رائے کو دلہنیا بنا کر گھر لے آئے۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ایشوریا کی شخصیت سے کافی متاثر تھے اور انہیں پسند کرتے تھے لیکن یہ بات کہنے کی  کبھی ہمت نہ ہوئی لیکن 2007ءمیں ٹورنٹو میں فلم ’گرو‘ کے پریمیئرکے دوران ایشوریا سے ظہار محبت کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
ابھیشیک بچن نے مزید بتایا کہ فلم کا پریمیئر ختم ہونے کے بعد ہوٹل کی بالکونی میں ایشوریا کو سخت سردی میں اکیلے کھڑے دیکھ کر گھبراتے ہوئے محبت کا اظہار کردیا کہ ’مجھ سے شادی کروگی ‘جس پر ایشوریا نے بغیر کچھ وقت ضائع کیے میری پیشکش قبول کرلی وہ لمحہ میرے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔واضح رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا فلم ’سرکار راج، ’امراو? جان‘ سمیت 8 فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جب کہ ان کی ایک 6 سالہ بیٹی ہے جس کا نام آردھیا ہے۔

مجھے کم از کم 100مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ، معروف اداکارہ کے انکشاف نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

نیویارک(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروے ونسٹن پر جنسی ہراسگی کے متعدد الزامات عائد ہونے کے بعد بڑی بڑی اداکاراﺅں کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اب ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ نتالی پورٹ مین بھی اس فہرست میں شامل ہو گئی ہیں اور انہوں نے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ دنیا ہل کر رہ گئی۔ نتالی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”مجھے اپنے کیریئر کے دوران ایک یا دو بار نہیں بلکہ 100سے زائد بار جنسی طور پر ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خواتین کو ہراساں کیا جانا ہالی ووڈ میں روز کا کام ہےَ“اداکارہ نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ”ایک بار میں ایک معروف پروڈیوسر کے ساتھ اس کے نجی جہاز پر سفر کر رہی تھی۔ جہاز میں صرف ہم دونوں سوار تھے لیکن وہاں سونے کے لیے صرف ایک بیڈ لگایا گیا تھا۔ میں سمجھ گئی کہ ایک بیڈ لگانے سے پروڈیوسر کی کیا منشاءہے۔ میں نے اسے صاف طور پر کہہ دیا کہ اس چیز پر میں بے سکونی محسوس کر رہی ہوں۔ میرے یہ بات کہنے کے بعد اسے زبانی طور پر مجھے کوئی بھی ایسی بات کہنے کی جرات نہیں ہوئی اور میں اس سفر میں محفوظ رہی۔تاہم اس تما م سفر کے دوران میں خوفزدہ رہی۔“

شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کیلئے بڑی خو شخبری،طاہر القادری کی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹی؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آ رمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کے دوران کچھ ایسی باتیں ہوئی تھیں جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ اور طاہر القادری کی راہیں ہمیشہ کیلئے جدا ہو گئی تھیں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر عمران خان کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے طاہر القادری کی حمایت سے ہمیشہ کیلئے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ طاہر القادری جب بھی پاکستان آئے اور سیاسی حوالے سے متحرک ہوئے انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم ان کا رویہ غیر سنجیدہ رہا اور اسی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ نے انہیں ہمیشہ کیلئے خیرآباد کہہ دیا ہے۔ اینکر عمران خان نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا سابق آرمی چیف راحیل شریف سے دھرنے کے دوران ملاقات کے دوران کچھ ایسی باتیں ہوئی تھیں جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ کیلئے طاہر القادری سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور اب اسٹیبلشمنٹ کسی طور پر بھی طاہر القادری کا ساتھ دینے کیلئے تیار نظر نہیں آتی
اس وجہ سے یہ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کیلئے بڑی خو شخبری ہے۔

اداکار انوپم کھیر کے ٹوئیٹر پر آئی لو پاکستان ،بھارت میں سوگ ،کھلبلی مچ گئی

ممبئی(ویب ڈیسک )بھارتی ادکار انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ ہیک کرلیا گیا جب کہ ہیکر نے اس پر ”آئی لو پاکستان“ کا پیغام لگادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ ہیک کرکے اس پر ترکی کا جھنڈا پوسٹ کردیا گیا جب کہ ساتھ ہی ترکش زبان میں کوئی پیغام بھی لکھا گیا لیکن ہیکر نے پوسٹ کے آخر میں انگریزی میں ’آئی لوپاکستان‘ بھی لکھ دیا۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ میرا ٹوئٹر اکاو¿نٹ ہیک کرلیا گیا ہے جو مجھے متعدد دوستوں کے ذریعے پتہ چلا تاہم میں اس وقت لاس اینجلس میں موجود ہوں اور ہیکنگ کے حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ سے بات ہوگئی ہے۔ادھر ٹوئٹر کی جانب سے بھی ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں ہمارے ایک صارف کی پریشانی کو جلد ہی دور کردیا جائے گا۔

نامعلوم افراد پھر سے سر گرم،سر عا م فا ئرنگ کرکے دو شہریو ں کو بھو ن ڈالا

پشاور (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے رنگ روڈ میں ایک پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ ا?ور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

سسرالیوں کے لالچ نے خاتوں کو ایسا روگ لگا دیا ،آپ خبر پڑھ کر دنگ رہ جائیں گے

کلکتہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میںسسرالیوں کی جہیز کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر خاوند نے اپنے گھر والوں سے مل کر خاتون کا گردہ فروخت کردیا ، پولیس نے 2افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کلکتہ کی رہائشی رتہ سرکار نے پولیس تھانے میں ایک درخواست درج کرائی ہے ، جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ 2سال قبل اسے پیٹ میں تکلیف ہوئی ، اس کا خاوند بسوجیت اسے کلکتہ کے ایک نجی کلینک پر لے گیا ، جہاں اس نے ڈاکٹروں سے ساز باز کرکے میرا گردہ 2لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ کے اپنڈیکس کا آپریشن ہوگا اور صحت مند ہو جاﺅ گی مگر اس آپریشن کے بعد بھی میری صحت میں بہتری نہیں آئی۔ آپریشن کے بعد میرے شوہر نے مجھے دھمکی دی کہ اگر شہر میں کسی سے بھی میں نے اس سرجری کا تذکرہ کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ رتہ سرکار نے پولیس کا مزید بتایا کہ اس کی شادی کے بعد سے اس کے سسرالی روزانہ اس کو جہیز کم لانے پر طعنے دیتے تھے اور میرے گھر والوں سے جہیز کی ڈیمانڈ کرتے تھے ، جب میرے والدین جہیز دینے میں ناکام رہے تو انہوں نے میرا گردہ ہی فروخت کردیا۔ خاتون کی درخواست کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کا حراست میں لے لیا ہے۔

 

2 فروری موت کا پیغام مگر کس کیلئے ،سنسنی خیز خبر

بھارت(ویب ڈیسک )ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جس کے لیے ماہِ فروری موت کا پیغام لاتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع سمستی پور کے علاقےمہیش پٹی میں رہنے والی روکھن رام کی فیملی کے ساتھ گزشتہ چارسالوں سے فروری کا مہینہ جان لیوا ثابت ہورہاہے۔2015سے مسلسل ہر سال اس بدقسمت خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد 2 فروری کو موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔روکھن رام کا کہنا ہےکہ 2015 میں 2 فروری کو ان کے خاندان کا ایک شخص ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا جس کے ایک سال بعد اسی تاریخ کو 30 سالہ بچن رام زندگی کی بازی ہار گیا اور پھر 2017 میں تین بھائیوں میں سب سے بڑا بھائی 35 سالہ فیکن رام چل بسا۔رواں سال 2 فروری کو اس خاندان کا سربراہ جو کہ روکھن رام کا والد ہے وہ بھی 60 سال کی عمر میں مرگیا۔مقامی افراد حیرت زدہ ہیں کہ مسلسل چار سالوں سے مذکورہ خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد حادثاتی طور پر ہرسال کی ایک ہی تاریخ کو موت کی وادی میں چلا جاتا ہے۔

فلم پدماوت کے بعد کوئین آف جھانسی میں تاریخی حقائق مسخ کرنے پر انتہا پسندوں کا چونکا دینے والا اقدام

بالی وڈ(ویب ڈیسک )اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوت‘ کے بعد بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کارنیکا: کوئین آف جھانسی‘ بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی ہے۔فلم ’پدماوت‘ کا تنازع کئی ماہ کی ہنگامی آرائیوں کے بعد اختتام پزیر ہو گیا ہے اور عدالتی فیصلوں کے دباو¿ کے نتیجے میں کرنی سینا احتجاج کا سلسلہ واپس لینے پر مجبور ہو گئی ہے۔لیکن اس بار انتہا پسندوں نے کنگنا رناوت کی فلم کو نشانے پر لے لیا ہے اور راجستھان کی حکومت سے فلم مانی کارنیکا: کوئین آف جھانسی کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق برہمن مہاسبھا نے کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کارنیکا‘ پر تاریخی حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی کہانی میں ’رانی لکشمی بائی‘ کو انگریز افسر کی محبوبہ دکھایا گیا ہے۔انتہا پسندوں نے فلمسازوں کو 3 دن میں اس معاملے پر وضاحت دینے کی مہلت دی ہے اور ریاستی حکومت کو فی الفور فلم کی شوٹنگ روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وضاحت نہ دینے یا شوٹنگ نہ روکنے تک کسی قسم کی نقصان کی ذمہ داری ریاستی حکومت ہی ہو گی۔یاد رہے کہ فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال سے جاری ہے جس میں کنگنا رناوت ’رانی لکشمی بائی‘ کے روپ میں نظر آئیں گی جب کہ فلم بھی رواں سال اپریل میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن با رے پاکستانی حکومت کا حیرا ن کن اقدام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کلبھوشن یادیو کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس با رے پاکستانی حکومت نے حیرا ن کن اقدا م کر تے ہوئے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک تک رسائی مانگ لی ہے۔ پاکستان را کے ایجنٹ کلبھوشن نیٹ ورک کے دو درجن سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کرنا چاہتا ہے اس سلسلے میں پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت سے کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک تک رسائی بھی مانگ لی گئی ہے۔ دہشت گردی کے علاوہ پاکستان کے خلاف جرائم کا بھی جائزہ لیاجائے گا، پاکستان یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں بھی اٹھائے گا۔

پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ ۔۔۔ بالآخر راناثناءاللہ نے بھی دل کی بات کہہ دی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے ایک سوال پر”وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے آپ کانام بھی سامنے آسکتاہے؟“کے جواب میں کہاکہ وزیراعلیٰ کیلئے میرانام بھی سامنے آناچاہیے آپ کوکوئی اعتراض ہے؟انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اسماءبچی کے ڈی اے کی رپورٹ کے پی حکومت کے حوالے کردی۔رپورٹ میں ملزم کاڈی این اے میچ کرگیاہے۔جبکہ پروپیگنڈا کیاگیاکہ بچی اسماءطبعی موت مری، خاندان والوں نے بچی کوخود تلاش کیا جبکہ عمران خان کے پی پولیس کے قصیدے پڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کاسیاست کرناکوئی انوکھی بات نہیں ہے۔مریم نوازاور حمزہ شہبازشریف خاندان کے چشم وچراغ اور مسلم لیگ ن کامستقبل ہیں۔دونوں کومستقبل میں فرائض سونپنے کافیصلہ ان کی صلاحیتوں کے مطابق کیاجائے گا۔آصف زرداری نے کل جلسی سے خطاب کیااور نوازشریف سے متعلق گھٹیا زبان استعمال کی۔آصف زرداری کی سیاسی جماعت سامنے آگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کواگلے وزیراعظم کیلئے نامزدکیاگیاہے۔ ایک سوال پر”وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے آپ کانام بھی سامنے آسکتاہے؟“کے جواب میں راناثناءاللہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ کیلئے میرانام بھی سامنے آناچاہیے آپ کوکوئی اعتراض ہے؟ انہوں نے کہاکہ کے پی میں جرائم کااندازمختلف ہے۔عاصمہ رانی کوپی ٹی آئی کے رہنماءکے بھتیجے نے گھر میں گھس کانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ نقیب اللہ محسودکیس میں مددفراہم کرنے کوتیارہیں لیکن ملزم سندھ پولیس کاتاہم سندھ پولیس کوملزم کوتلاش کرناچاہیے۔