تازہ تر ین

فلم پدماوت کے بعد کوئین آف جھانسی میں تاریخی حقائق مسخ کرنے پر انتہا پسندوں کا چونکا دینے والا اقدام

بالی وڈ(ویب ڈیسک )اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوت‘ کے بعد بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کارنیکا: کوئین آف جھانسی‘ بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی ہے۔فلم ’پدماوت‘ کا تنازع کئی ماہ کی ہنگامی آرائیوں کے بعد اختتام پزیر ہو گیا ہے اور عدالتی فیصلوں کے دباو¿ کے نتیجے میں کرنی سینا احتجاج کا سلسلہ واپس لینے پر مجبور ہو گئی ہے۔لیکن اس بار انتہا پسندوں نے کنگنا رناوت کی فلم کو نشانے پر لے لیا ہے اور راجستھان کی حکومت سے فلم مانی کارنیکا: کوئین آف جھانسی کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق برہمن مہاسبھا نے کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کارنیکا‘ پر تاریخی حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی کہانی میں ’رانی لکشمی بائی‘ کو انگریز افسر کی محبوبہ دکھایا گیا ہے۔انتہا پسندوں نے فلمسازوں کو 3 دن میں اس معاملے پر وضاحت دینے کی مہلت دی ہے اور ریاستی حکومت کو فی الفور فلم کی شوٹنگ روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وضاحت نہ دینے یا شوٹنگ نہ روکنے تک کسی قسم کی نقصان کی ذمہ داری ریاستی حکومت ہی ہو گی۔یاد رہے کہ فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال سے جاری ہے جس میں کنگنا رناوت ’رانی لکشمی بائی‘ کے روپ میں نظر آئیں گی جب کہ فلم بھی رواں سال اپریل میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain