لاہور کے 2 ٹکرے ، خوفناک منصوبہ بے نقاب

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور کی ارضیاتی تقسیم زلزلہ سے ہوگی؟ ہندو کش پٹی سے زلزلہ آکر لاہور تھرسٹ کے نام سے نیا پہاڑی سلسلہ بنائے گا جس کا ہولو سین ٹائم پیریڈ دیا گیا ہے۔ سپیس سائنسز کی زبان میں ہولو سین ٹائم پیریڈ سے مراد آج سے شروع ہوکر ایک ہزار سال تک کے وقت کو کہتے ہیں۔ زلزلہ ہندو کش پٹی سے شروع ہوکر اسلام آباد، سرگودھاکرانہ ہلز اور سانگلا ہلز سے ہوکر ننکانہ صاحب، شیخوپورہ ، لاہور، قصور سے انڈین گجرات تک جاسکتا ہے ۔یہ انکشافات ہندوکش پر جرمنی سے پی ایچ ڈی کرنے والے ماہر خلائی سائنسز پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپیس سائنسز کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر سید عامر محمود نے خصوصی گفتگو میں کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے اندر تین بڑے پہاڑی سلسلے مشہور ہیں سب سے بڑا پہاڑی سلسلہ قراقرم، دوسرا کوہ ہمالیہ اور تیسرا ہندوکش ہے اور پنجاب کی طرف زیادہ زلزلوں کارحجان ہندو کش پٹی کا ہے۔ ہندو کش پہاڑی سلسلہ ایران سے شروع ہوکر ہرات سے افغانستان داخل ہوتا ہے ۔ادھر سے چترال کے شمال مغرب میں ترچ میر ہندو کش سلسلہ کی سب سے اونچی چوٹی تصور کی جاتی ہے۔ اس کی اونچائی 25 ہزار 136 فٹ بتائی جاتی ہے اور ہندوکش کا فاصلہ تقریباً 2 ہزار کلو میٹر طویل ہے۔ حیران کن امر یہ ہے تینوں بڑے پہاڑی سلسلے قراقرم، ہمالیہ اور ہندو کش گلگت بلتستان میں جگوٹ پر آکر ملتے ہیں انہیں جگوٹ جنکشن کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ کوہ سلیمان اور چمن فالٹ کا کنکشن ہند وکش سے جڑا ہے ،کالا باغ ڈیم کے قریب جسے کالا باغ فالٹ کہا جاتا ہے وہاں سے ماﺅنٹین کا سلسلہ شروع ہوکر پنجاب کے میدانی علاقے میں داخل ہو جاتا ہے، اس کے بعد سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، لاہور سے قصور اور انڈین گجرات تک یہ پٹی جاتی ہے اور اس پر ہولو سین پیریڈ کے دوران 1 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے زلزلے آئیں گے اس کے بعد کسی وقت بھی بڑا زلزلہ آئے گا جو وقفے وقفے سے آکر لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کردیگا اور اس طرح درمیان میں پہاڑی سلسلہ نکلے گا جسے لاہور تھرسٹ کے نام سے پکارا جائے گا یہ پاکستان کا چوتھا بڑا پہاڑی سلسلہ ہوگا اور سابق پروفیسرز اس کا نام لاہور تھرسٹ رکھ چکے ہیں۔ سپیس سائنسز میں کئی ادوار کے نام رکھے گئے ہیں یہاں دو ادوار کی تفصیلات بتانا ضروری ہے۔ ایک ہولو سین پیریڈ ہے جسے آج سے شروع ہوکر ایک ہزار سال تک کا پیریڈ کہا جاتا ہے۔ دوسرے کا نام سائنو زائک ہے جو 10لاکھ سال تک محیط ہے ۔ اور یہاں یہ تفصیل بتانا ضروری ہے کہ کوہ ہمالیہ کا سلسلہ 10 لاکھ سال جاری رہنے کے بعد مکمل ہوا تھا اس لیے لاہور کے زلزلہ سے تقسیم ہونے کا کوئی ٹائم پیریڈ نہیں دیا جاسکتا۔ ہندو کش میں روزانہ سینکڑوں زلزلے آتے ہیں ایسا بھی ہوتا ہے ایک پہاڑی سلسلے کیساتھ باقی تین پہاڑی سلسلوں میں بھی زلزلہ آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا دنیا کا سب سے بڑا زلزلہ 9 ریکٹر سکیل پر چین میں آیا تھا اور لاہور تھرسٹ کا زلزلہ 10 ریکٹر سکیل تک آنے کا امکان بھی ہے۔

 

بچوں کی فحش فلمیں بنانے والے ملزمان کے چونکا دینے والے انکشافات

بٹ خیلہ‘ چارسدہ‘ نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مالاکنڈ کے علاقے بٹ خلہ میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ چارسدہ میں پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے اور اس کی ویڈیو بنانے کے الزام میں 2 افراد کو حراست میں لینے کا دعوی کیا۔ ضلع مالاکنڈ ایڈمنسٹریشن کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ چائلڈ پورنوگرافی اور بلیک میلنگ کی شکایات پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی اے کو مکمل تعاون فراہم کیا گیا جبکہ انہوں نے 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پشاور منتقل کیا۔ مالاکنڈ لیویز کے حکام نے دعوی کیا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر خواتین کے نام سے جعلی اکاو¿نٹ بناتے تھے اور پھر اسکولوں کے بچوں کو عریاں تصویر کی آفر کر کے انہیں بلیک میل کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے مختلف فیس بک اکاو¿نٹ استعمال کرنے کی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ پشاور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کی رپورٹ کے بعد تحقیقات بھی شروع کردی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے 8ویں، 9ویں اور 10ویں جماعت کے طالب علموں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حکام کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی کہ گرفتار تینوں افراد پر چائلڈ پورنوگرافی کا الزام ہے، تاہم انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے 2افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص الیاس بٹ خیلہ کا رہائشی ہے اور اس پر چائلڈ پورنوگرافی کے الزام پر ایف آئی آر بھی درج ہے جبکہ اسے جمعہ کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے بچوں سے طریقے سے عریاں تصویر حاصل کی جاتی تھی پھر انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔ دوسری جانب چارسدہ پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے لڑکی کو ہراساں کرنے، ویڈیو بنانے اور اس کا ریپ کرنے کی کوشش کرنے پر دو افراد کو بھی گرفتار کیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نظیر خان نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ یہ واقعہ پارنگ کے علاقے میں میاں کالی کے مقام پر پیش آیا، جب دونوں ملزمان اعظم اور واصف زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور لڑکی کو ہراساں کیا اور اس کو ریپ کی کوشش سے پہلے اس کی ویڈیو بنائی۔

 

پیر سیالوی کو بڑا جھٹکا ، وجہ جان کر سب حیران

لاہور (خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس اپ لوڈ ہونے اور ٹی وی چینلز پر تبصروں میں پیر حمیدالدین سیالوی کی میاں شہباز شریف سے ملاقات کو غلط رنگ دینے پر پیر آف سیال شریف نے ختم نبوت تحریک ایک بار پھر جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بعض سیاسی ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ شہباز شریف نے ڈنگ پٹاﺅ پالیسی کے تحت پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی تھی اب چونکہ استعفوں کا وقت گزر چکا ہے اور ن لیگ نے وعدہ خلافی شروع کر دی ہے۔ خواجہ حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی نے اپنا وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے جذبات اور ایمان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ہماری چھ رکنی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ ابھی تک حکومتی سطح پر کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ اگر رانا ثناءاللہ کے مسئلے پر مذاکرات کا عمل شروع نہ کیا گیا تو پانچ فروری کو جھنگ میں ختم نبوت کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پیر حمید الدین سیالوی کے گھر جا کر ان کو منانے کی کوشش کی گئی اور کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا جس پر پیر حمید الدین سیالوی نے اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لئے بغیر ہاں کر دی تھی جس پر دیگر اتحادیوں اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہوں نے آئندہ پیر آف سیال کی جانب سے اعلان کردہ کسی بھی جلسے جلوس میں جانے سے انکار کر دیا ہے تاہم پیر آف سیال کی جانب سے اتحادیوں کو منانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 

نہال ہاشمی کا ٹوپی ڈرامہ بے نقاب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہرین امراض قلب نے مسلم لیگ(ن)کے لیڈرنہال ہاشمی کااڈیالہ جیل جاکر گزشتہ شب طبی معائنہ کیا کیونکہ اڈیالہ جیل حکام نے نہال ہاشمی کی طرف سے عارضہ قلب شکایت ملنے پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو کال کی اور ایمرجنسی ماہرین امراض قلب کوطلب کرلیا۔ اس ٹیم نے نہال ہاشمی کاطبی معائنہ کیا جوبلڈ پریشر کے مریض ہیں کی ای سی جی وغیرہ کی ٹیم نے معائنہ کیا اورنہال ہاشمی کوہارٹ اٹیک نہ ہونے کی تصدیق کردی۔

ایک اور زینب لٹ گئی ، خوفناک حقائق سے پردہ اٹھ گیا

منچن آباد(تحصیل رپورٹر )موضع فدائی شاہ علاقہ گھمنڈ پور مےں غرےب شخص کی 7 سالہ معصوم بچی کےساتھ زےادتی ،پولےس نے مقدمہ درج کر کے فوری رےڈ کے بعد ملزم گرفتار کر لےا ،ملزم کو کےفر کردار تک پہنچاےا جائےگا ،اےس اےچ او کا عزم ،پولےس رپورٹ کےمطابق ایک غریب آدمی جو کہ فدائی شاہ مےں پرچون کی چھوٹی سی دکان چلا تا ہے ، اس کے گھر کے عقب مےں رفےق نامی ملزم نے اسکی بےٹی 7 سالہ م کو چارہ اٹھوانے کےلئے بلواےااور سرسوں کی فصل مےں زبردستی نےچے گرالےا اور اس کے ساتھ زنا بالجبر کر تا رہا ،شور کی آواز سن کر متاثرہ بچی کا والد ،والدہ اور دےگر افراد بھاگ کر گئے جنہےں دےکھ کر وہ موقع سے فرار ہونے مےں کامےاب ہو گےا ،تھانہ گھمنڈ پور پولےس نے مقدمہ درج کرکے بچی کو فوری طور پر ڈاکٹری ملاحظہ کےلئے تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال منچن آباد لاےا گےا ،بعد ازاں ملزم رفےق کو رےڈ کر کے گرفتار کر لےا گےا پولےس نے موقع پر بھی دستےاب فرانزک شہادتےں اکھٹی کےں ،اےس اےچ او گھمنڈ پور شفاقت علی ڈھلوں نے مےڈےا کو بتاےا کہ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی ،ملزم رفےق کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔

 

میں جس نواز شریف کو جانتا ہوں وہ نرم ، شائستہ ، دھیمے لہجے والے محب وطن سیاستدان تھے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سیئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ دانیال عزیز اور طلال چودھری کو عدالتی نوٹس پر تو یہی کہا جا سکتا ہے ”بڑی دیر کر دی مہرباں آتے آتے“ یہ دونوں بڑی دیر سے کوشش کر رہے تھے کہ آﺅ ہمیں پکڑو۔ جب نوازشریف وزیراعظم تھے اس وقت بھی کئی بار کہا تھا کہ یہ دونوں ان کے لئے کوئی آسانی نہیں بلکہ مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ نہال ہاشمی کو سزا ہو گئی ان دونوں کے ساتھ بھی کچھ نہ کچھ ضرور ہو گا۔ یہ ملازم لوگ ہیں جو اپنی نوکری کر رہے ہیں۔ نہال ہاشمی کا کہیں نام بھی نہیں سنا تھا، شکل سے سنیٹر نہیںلگتے۔ انہوں نے تو ایک ہی دفعہ حق ادا کر دیا کہ نوازشریف مجھ جیسی ناچیز کو جو اتنا بڑا اعزاز دیا اس کا احسان اتار رہا ہوں۔ عابد شیر علی نے فوکس کر کے ججوں پر اتنی گالم گلوچ نہیں کی تھی جتنی دانیال و طلال نے کی۔ دانیال عزیز کے والد سے اچھے تعلقات ہیں ان کو فون کر کے کہا تھا کہ اپنے بیٹے کو سمجھائیں یہ کیسی گفتگو کر رہا ہے ایک بار اس نے صحافی سے کہہ دیا تھا کہ کیا عمران خان تمہارا داماد لگتا ہے۔ جب بکواس کرنے کی عادت پڑ جائے تو پھر جگہ کا خیال نہیں رہتا۔ نوازشریف نے اگر دانیال و طلال کو وزیر بنا ہی دیا ہے تو انہیں تمیز کے دائرے میں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو سیاست میں آمد سے جانتا ہوں، میں جس نوازشریف کو جانتا ہوں وہ بہت سافٹ تھا اس نے اپنے سیاسی مخالفین کے لئے گالی تو دور کی بات کبھی کوئی سخت لفظ بھی نہیں کہا تھا۔ کبھی اس کو انڈیا کی حمایت یا پاکستان کے دشمن کی مدد کرتے نہیں دیکھا شاید وہ کہیں غائب ہو گیا ہے۔ آج کے نوازشریف پر اس وقت بڑی حیرت ہوئی جب انہوں نے شیخ مجیب الرحمن کو محب وطن قرار دیا۔ چند روز پہلے ایک صفحہ شائع کیا تھا جو بہت سارے لوگوں کے منہ پر تھپڑ ہے۔ ایک ”را“ کا ایجنٹ جو کبھی انڈین ایمبیسی میں افسر تھا اس کی لندن میں ایک کتاب شائع ہوئی جس میں ذکر ہے کہ 60ءسے پہلے شیخ مجیب الرحمن نے مجھ سے کہا کہ ایک خط ہے جو خفیہ طور پر اس وقت کے بھارتی وزیراعظم پنڈت نہرو کو دینا ہے۔ مصنف م زید لکھتا ہے کہ ان کی بیٹی حسینہ واجد سے انٹرویو میں کہا کہ ان کے والد 62ءسے بنگالیوں کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ نوازشریف صاحب اگر آپ کو نجم سیٹھی، امتیاز عالم، جگنو محسن اور انڈین لابی کے کرتا دھرتا لوگوں نے نیا جغرافیہ پڑھا دیا ہے تو ہم سے بھی پوچھ لیتے (غیروں سے سنا تم نے غیروں سے کہا تم نے، کچھ ہم سے سنا ہوتا کچھ ہم سے کہا ہوتا) نوازشریف آپ پر بھارت سے ذاتی تعلقات کے پہلے ہی بہت الزامات ہیں ان کو ختم کریں۔ میں نے تو نوازشریف کو سیاسی مخالفین کے خلاف کبھی سخت لفظ بولتے نہیں دیکھا تھا جبکہ آج وہ نفرت کا مجسمہ لگتے ہیں۔ ملتان زیادتی کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس ایس ایچ او نے سب سے پہلے ملزم کا موبائل پکڑا اس نے مرجان کی ویڈیو اس میں سے ختم کر دی۔ موبائل میں سے 70 زیادتی کی فلمیں نکلی ہیں۔ 12 لڑکیوں کے ساتھ ہیں مرجان کی تصویر ڈیلیٹ کر دی گئی۔ ملزم کا باپ یونین کونسل کا ناظم ہے۔ اس حلقے کے لوگوں کو مبارک دیتا ہوں جنہوں نے ایسے لوگوں کو منتخب کیا۔ اہل ملتان کو مبارک دیتا ہوں کہ ایسے لوگ آپ میں رہتے ہیں اور آپ ان کا بائیکاٹ تک نہیں کرتے، مظلوم فیملی کے ساتھ کھڑے ہونے میں کہا جاتا ہے۔ متاثرہ بچی نے مجھے فون کر کے بتایا کہ کلاس روم خالی تھا، دروازے پر دو لوگ بندوقیں لئے کھرے تھے اور اندر ہی زیادتی ہوئی۔ یہ حالات بہت خوفناک ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے وہ نہیں کر رہے۔ سمجھتے ہیں کہ اب کیا بگڑے گا جو بگڑنا تھا وہ بگڑ گیا۔ ان کے رویے سے ان کی جماععت اور بہت سارے لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔ نہال ہاشمی انجام کو پہنچے، دانیال و طلال کو نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف سمجھ نہیں پا رہے کہ آج بھی انہی کی حکومت ہے جبکہ وہ اپوزیشن والا لب و لہجہ اپنا رہے ہیں۔ اس طرح کے رویے سے قانون کی حکمرانی متاثر ہوتی ہے۔ مرجان کے والد امین جوئیہ نے کہا ہے کہ ایس پی نے انہیں کہا تھا کہ مرجان کی ویڈیو دیکھی ہے وہ موجود ہے۔ اب علم نہیں کہ ان کے پاس ویڈیو ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق ایس پی کے سامنے پہلا بیان یہی تھا کہ زیادتی کلاس روم کے اندر ہوئی۔ پولیس اگر بِک سکتی ہے تو مطلب کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔

 

شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کے لیے کس پیر کی خدمات ،کب ،کہاں، کیوںلیں؟

سلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم بننے کے لئے ایک پیر سے تعویذ لینے کا انکشاف، میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کالم نگار و صحافی ہارون الرشید نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اقتدار سے بڑا کوئی نشہ نہیں ہے۔جہانگیر نے اکبر اور اکبر نے شاہ جہاں کے خلاف بغاوت کی تھی۔اورنگ زیب عالمگیر جیسے زاہد متقی نے اپنے بھائیوں کو تہہ تیغ کیا تھا۔بغاوت کا بوٹا شہباز شریف میں نہیں۔وزرات اعلیٰ انہیںخیرات میں ملی تھی اور وزرات عظمی بھی خیرات میں مل سکتی تھی۔بیک وقت بڑا بھائی ، اسٹیبلشمنٹ اور عدالت عظمیٰ اگر ان پر مہربان ہو جائیں۔دس ہزار روپے کے عوض ایک پیر صاحب سے وزیر اعظم بننے کا تعویذ انہوں نے ضرور لیا تھا۔اس سے زیادہ کی سکت وہ نہیں رکھتے تھے۔وہوقت آنے پراس پیر کا نام بھی بتائیں گے جس سے شہباز شریف نے وزیر اعظم بننے کے لئے تعویذ لیا تھا۔کیونکہ پارٹی میں ایسی حمایت نہیں کہ اپنے بل پر کرتب دکھا سکیں۔