لاہور یوں کے لئے خوشبخری ورلڈ کپ ٹرافی کل لاہورپہچے گی۔

لاہور(ویب ڈیسک )اصلی سونے کی بنی ہوئی فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی ہفتے کے روز لاہور پہنچے گی۔روس میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے ٹرافی کا عالمی دورہ 22 جنوری سے شروع ہوا تھا۔ ٹرافی تھائی لینڈ سے پاکستان پہنچ رہی ہے جبکہ چار فروری کو قازقستان جائے گی۔ٹرافی چھ براعظموں کے 51 ممالک کے 91 شہروں کا سفر کرے گی جو 30 اپریل کو جاپان میں ختم ہو گا جہاں سے اسے روس پہنچایا جائے گا۔سابق کھلاڑیوں اور کوچز کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان کی فیفا رکنیت معطل ہے لیکن فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان آنے سے کھیل کو فروغ ملے گا۔فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لاہور میں ایک پروقار تقریب میں رونمائی کے بعد عوام کے لیے رکھی جائے گی، جہاں وہ ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوا سکیں گے۔

 

سعودیہ میں لڑکے اور لڑکی نے سڑک پر ایسا کیا کام کردیا جس سے ملک میں بھونچال آگیا

جدہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کسی سرعام بداخلاقی کا تصور ہی محال ہے۔ ایسے میں وہاں ایک لڑکے اور لڑکی نے سڑک پر ایسی حرکت کر ڈالی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور پولیس حرکت میں آ گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب جہاں مردوخواتین کے اختلاط پر ہی پابندی ہے وہاں یہ لڑکا اور لڑکی سڑک کنارے فٹ پاتھ پر ڈانس کررہے تھے۔ کچھ راہگیروں نے ان کے ڈانس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پورے ملک میں بھونچال آ گیا۔رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا سعودی عرب کے مخصوص سفید چغے میں ملبوس ہوتا ہے جبکہ لڑکی نے سیاہ عبائیہ پہن رکھا ہوتا ہے اور انتہائی مصروف سڑک کے فٹ پاتھ پر محو رقص ہوتے ہیں۔ جب یہ ویڈیو حکام کی نظروں سے گزری تو انہوں نے فوری طور پرپولیس کو واقعے کی تفتیش اور اس جوڑے کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر ابحا (Abha)میں پیش آیا جو صوبہ عسیر(Asir) میں واقع ہے۔ صوبے کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد نے بھی اس ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے اور لڑکے لڑکی کی فوری گرفتارکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

سعودی بادشاہ مقابلہ حسن دیکھ کررقص کرنے پر مجبور

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں اونٹوں کی دوڑ دیکھ کر بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز بھی رقص کرنے لگے، انہوں نے العرضہ رقص میں حصہ لیا۔ ریاض کے جنوب میں واقع گاو¿ں السیاہد میں سالانہ شاہ عبدالعزیز اونٹ میلہ ہوا جس کے مہمان خصوصی شاہ سلمان بن عبدالعزیز تھے۔اختتامی تقریب کے موقع پر جب میلے کے شرکاءاور سعودی اہلکار العرضہ رقص کا مظاہرہ کر رہے تھے تو بیاسی سالہ شاہ سلمان بھی تلوار تھامے جھوم اٹھے۔

شہزادے اور پریوں جیسی شادی کر نے والے انوشکا اور کوہلی میں جدائیاں ،ویلنٹائن ڈے نہیں منا سکیں گے

ممبئی(ویب ڈیسک )کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما شادی کے بعد پہلا ویلنٹائن ڈے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں منائیں گے۔گزشتہ برس دسمبر میں اپنی محبت کو شادی جیسے خوبصورت بندھن میں بدلنے والے ویرات انوشکا کا شادی کے بعد 14 فروری کو پہلا ویلنٹائن ڈے آرہا ہے۔ یہ دن تمام محبت کرنے والوں کے لیے بہت خاص ہوتا ہے اور ایک دوسرے سے محبت کرنے والے لوگ یہ دن اپنے تمام کام چھوڑ کر ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ویرات انوشکا بھی طویل عرصے سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔ ان کی زندگی میں یہ محبت بھرا دن کئی بار آیا ہوگا لیکن شادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں کی زندگی میں 14 فروری یعنی ویلنٹائں ڈے کا دن ا?ئے گا۔ اصولاً تو یہ دن دونوں کو ایک ساتھ گزارنا چاہئے لیکن حیرت انگیز طور پر انوشکا شرما ویلنٹائن ڈے اپنے محبت کرنے والے شوہر کے بجائے بالی ووڈ اداکار ورون دھون کے ساتھ منائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما ان دنوں ورون دھون کے ساتھ فلم”سوئی دھاگے“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور 14 فروری یعنی محبت اورپیار کے دن بھی وہ ورون کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہوں گی اور اپنی زندگی کے اس حسین اور محبت بھرے دن کو اپنے شوہر کے ساتھ نہیں گزارسکیں گی۔واضح رہے کہ طویل عرصے سے محبت کی زنجیروں میں قید کرکٹ اور بالی ووڈ کے دو خوبصورت ستارے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کسی پریوں کی کہانی سے کم نہ تھی دونوں نے اٹلی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور ہمیشہ ساتھ رہنے کا وعدہ کیاتھا۔

ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ ،اعصام الحق کا جنوبی افریقن کھلاڑی کو ہرا کر فاتحانہ آغاز

اسلام آباد (دنیا نیوز ) اسلام آباد میں ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ون کے سنگل مقابلے میں اعصام الحق نے جنوبی افریقہ کے پلیئر کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔ڈیوس کپ ٹائی کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور جنوبی کوریا کے سون وو کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ قومی کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا، دوسرے سیٹ میں انہیں چھ ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اعصام الحق نے زبردست پرفارمنس دی اور سات چھ سے کامیابی سمیٹ کر سِنگل مقابلہ جیت لیا۔

66سالہ اداکارہ زینت امان سے دوستی کیلئے آج بھی دیوانے بیقرار

ممبئی (ویب ڈیسک ) ممبئی پولیس نے بولی وڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ زینت امان کو تنگ اور ہراساں کرنے والے کاروباری شخص کو گرفتار کرلیا۔ خیال رہے کہ 66 سالہ اداکارہ زینت امان نے گزشتہ ماہ 30 جنوری کو ممبئی کے جوہی تھانے میں اپنے ایک دیرینہ دوست کے خلاف چھیڑ چھاڑ اور تنگ کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس کے مطابق اداکارہ نے اپنے دیرینہ دوست اورمعروف صنعتکار کے خلاف انڈین پینل کوڈ (ا?ئی پی سی) کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا۔ اداکارہ کی شکایت پرکاروباری شخص کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 304 ڈی اور 509 کے تحت مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی تھی۔ تاہم اب پولیس نے زینت امان کو منع کرنے کے باوجود تنگ کرنے والے کاروباری شخص کو گرفتار کرلیا۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق پولیس نے سرفراز محمد عرف امان کھنہ نامی کاروباروی شخص کو اداکارہ کو تنگ اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے شخص سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں، جب کہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ زینت امان نے جس کاروباری شخص کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا، اس کے ساتھ اداکارہ کے گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے دونوں کے تعلقات میں کشیدگی ا?ئی، جس پر کاروباری شخص اداکارہ کو مسلسل منانے کی کوششیں کرتے رہے۔ کاروباری شخص کی جانب سے اداکارہ کو دن میں کئی کئی بار فون کالز کیے جانے اور ان کا پیچھا کیے جانے کے بعد زینت امان نے تنگ ا?کر ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔زینت امان اس وقت ممبئی میں اپنے 2 بیٹوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، ان کے شوہر مظہر خان 1988 میں چل بسے تھے۔ پانچ سال قبل 2013 میں زینت امان کی جانب سے دوسری شادی کیے جانے کی خبریں سامنے ا?ئی تھیں،تاہم بعد ازاں اداکارہ ان خبروں کی تردید کردی تھی۔ زینت امان کا شمار بھارت کی 1970 کی مقبول ترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے، وہ 1970 میں مس انڈیا بھی رہ چکی ہیں۔

یورپ جانے کے شوقین افراد کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی ،بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی ہلاکت کا خدشہ

طرابلس(ویب ڈیسک) لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 8 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی ہے اور اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔اقوامِ متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کی ترجمان اولیوا ہیڈون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کشتی میں سوار افراد غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے لیکن بدقسمتی سے لیبیا کے شہر زوارہ کے قریب کشتی گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ڈوبنے والے 10 افراد کی لاشیں ساحل پر آگئی ہیں جن میں 8 پاکستانی اور 2 لیبیا کے باشندے بھی شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ باوثوق ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کشتی پر 90 سے زائد افراد سوار تھے جن میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے اور حادثے میں تمام افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

نہال ،طلال ،دانیال کے بعد محمودا چکزئی نے بھی ججز کو بد تر ین کہ دیا، خبر پڑھ کر آپ بھی چونک جائیگے۔۔۔

اسلام آباد(و یب ڈیسک)پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کو بدترین قرار دینے کی قرارداد منظور کی جائے، محمود خان اچکزئی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کو بدترین قرار دینے کی قرارداد منظور کی جائے۔ محمود خان اچکزئی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ توہین عدالت کیس میںن لیگ کے رہنما سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور 50ہزار جرمانے کی سزا سنا چکی ہے جبکہ ن لیگ کے دو وفاقی وزرا وفاقی وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر چکی ہے۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی سی او ججز کو بدترین قرار دینے کی قراردادکے ساتھ آئین توڑنے والوں کے خلاف بھی قرارداد لائی جائے۔

 

صرف ایک ماہ بعد دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد ،میچ کب اور کہاں ہونگے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مارچ میں دورہ پاکستان میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن (ویپا) نے کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ اسی کے اعتراض پر گذشتہ سال نومبر میں ویسٹ انڈیزٹیم پاکستان نہیں آئی تھی۔رواں برس مارچ میں دورہ پاکستان پر آمادگی ویپا کے اجلاس میں ظاہر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔شیڈولکے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو 29، 31مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں میچ کھیلنے ہیں۔

 

کیا کسی عدالت میں ہمت ہے کہ چیف جسٹس کو بالوں سے پکڑ کر ۔۔۔مریم نواز نے بھری محفل میں ایسی بات کہہ دی کہ سننے والے بھی دنگ رہ گئے

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما ءمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ توہین عدالت میں نہال ہاشمی کو تو سزا دے سکتی ہے، کیا کسی عدالت میں ہمت ہے کہ چیف جسٹس کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے والے مشرف اور عدلیہ کو شرمناک کہنے والے عمران خان کو ایک ماہ کی سزا اور پانچ سال تک نا اہل قرار دے؟ جب انصاف کا ترازو لاڈلے کی جانب جھکے گا تو لوگ آپ سے سوال پوچھیں گے،کچھ لوگ نواز شریف کے ساتھیوں کو توڑ نہیں سکے تو سوالات کا جواب دینے کی بجائے انہیں توہین عدالت کے نوٹسز بھیجنا شروع کردئیے گئے ہیں،جو ں جوں سینٹ الیکشن قریب آرہے ہیں ہمارے مخالفین کی چیخیں مزید بلند ہو رہی ہیں ، یہ کیسی نا اہلی ہے کہ جہاں جہاں نواز شریف جاتا ہے پورا شہر امنڈ آتا ہے، منصوبہ ساز سوچ رہے تھے کہ ٹیکنو کریٹ حکومت آئے گی لیکن عوام نے منصوبہ سازوں کے سارے منصوبے فیل کر دیئے،گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب نہال ہاشمی نے عدلیہ کے خلاف بیان دیا تو مجھے بھی دکھ ہوا اور شدید تکلیف پہنچی ،میر اخیال تھا کہ میرا مقدمہ عدلیہ میں زیر سماعت ہے اور انہوں نے توہین عدالت کر کے میرا کیس خراب کیا ہے مگر جب نا انصافی ہو تو لوگ اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔ اب نہال ہاشمی کو تو پکڑ لیتے ہیں ، وہ مشرف جس نے چیف جسٹس کو بالوں سے پکڑ کر کھینچا ؟ کیا کسی عدالت میں ہمت ہے کہ وہ اسے بھی عدالت میں بلاکر اسے سزا دے ؟ کیا کسی عدالت میں ہمت ہے کہ جو عمران عدلیہ کو شرمناک کہتا رہا ہے اسے ایک ماہ تک جیل میں بند کر سکے؟ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جب انصاف کا ترازو لاڈلے کی طرف جھکے گا تو لوگ آپ سے سوال نہیں پوچھیں گے؟ جب سوال پوچھتے ہیں تو توہین عدالت کے نوٹسز بھیجے جاتے ہیں،آپ کو سوال کا جواب تو دینا ہوگا ،جب انصاف کا ترازو ایک طرف جھکا ہوگا تو اللہ تعالیٰ کا اپنا نظام بھی ہے جو اس نا انصافی کے ترازو کو سیدھا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسی نا اہلی ہے کہ جہاں جہاں نواز شریف جاتا ہے پورا شہر امنڈ آتا ہے اور عوامی عدالت میں نواز شریف کی گواہی دینے والوں کے لیے میدان چھوٹے پڑ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہمخالفین سوچ کر بیٹھتے تھے کہ شریف فیملی بکھر جائے گی، مسلم لیگ (ن) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی اور سینیٹ انتخابات نہیں ہوں گے،منصوبہ سازوں نے کچھ اور سوچ رکھا تھا لیکن عوام نے ان کے سارے منصوبے ناکام بنا دیے ہیں۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ہم نے نظام عدل کی بحالی کی بات کی تو توہین عدالت کے نوٹسز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، وہ نہیں جانتے کہ نواز شریف ایک اکیلا شخص نہیں ہے بلکہ عوام کا ہر فرد نواز شریف ہے،کس کس کو نوٹس بھیجو گے؟یہاں جیلیں بھر جائیں گی مگر نواز شریف سے محبت کم نہیں ہو گی اور نواز شریف کے وفادار ساتھی بھی ختم نہیں ہوں گے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کے منتخب نمائندوں سے سوال ہوگا تو سب سے سوال ہوگا، وعدہ کرو نا انصافی کو قبول نہیں کرو گے، وعدہ کرو اس نظام کو بدلو گے ، وعدہ کرو کے منتخب وزیر اعظم کی توہین کا بدلہ الیکشن میں لو گے۔
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اگر عدالت کی توہین کی سزا ہے تو آئین کو توڑنے اور قانون شکنی کرنے پر سزا کیوں نہیں دی جاتی؟ توہین عدالت کی سزا ہے، کروڑوں ووٹ لینے والے کی توہین کی کوئی سزا نہیں ، آپ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائندوں کوسیسلین مافیا کہو، گارڈ فادر کہو مگر اس کی کوئی سزا نہیں دی جاتی؟کیا یہ آئین کی توہین نہیں؟ کہاں ہیں وہ ججز جنہوں نے نواز شریف کو عمر قید کی سزا دی ؟ کہاں ہے وہ مشرف جس نے نواز شریف کو سزا دی؟ مشرف کہتا تھا کہ نواز شریف کبھی واپس نہیں آئے گا ، وہ نواز شریف کو تاریخ کا حصہ بنانا چاہتا ہے،اب تلاش کریں مشرف کہاں ہے؟
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود نواز شریف 10ہزار میگا واٹ بجلی بنا گیا جبکہ مخالفین صرف ایم او یو ہی سائن کرتے رہے۔انہیں پانچ سال بعد یاد آیا کہ الیکشن ہونے والے ہیں مجھے عوام میں جانا ہے، اب کیا منہ لے کر عوام میں جاﺅ گے؟جہاں مخالفین سازشوں پر سازشیں کر رہے ہیں وہیں نواز شریف اگلے پانچ سالوں کا ایجنڈا تیار کر رہا ہے، وہ یہ سوچ رہا ہے کہ اب میں نے اپنے عوام کی اگلے پانچ سال کیسے خدمت کرنی ہے؟۔