اہلسنت جماعت کا ایک پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) اہل سنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس ”نظام مصطفی متحدہ محاذ“ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اہل سنت جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی۔ کسی بھی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔ رانا ثناءاللہ کی وضاحت ناقابل قبول ہے۔ وزیرقاون کو تجدید ایمان اور شرعی توبہ کے بغیر معافی نہیں ملے گی۔ ختم نبوت سے غداری کرنے والوں کو سزا ملنے تک عوامی بے چینی ختم نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام مصطفی متحدہ محاذ کے زیراہتمام سندرشریف میں منعقدہ مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد سعیدکاظمی نے مزید کہا کہ نظام مصطفی متحدہ محاذ صوفیا کے ماننے والوں کا نمائندہ سیاسی پلیٹ فارم ہے۔ ہم ووٹ کی طاقت سے انقلاب نظام مصطفی لائیں گے۔ قوم ترقی و خوشحالی کے لئے نظام مصطفی کی حامی قوتوں کا ساتھ ہے۔ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ 2018ءکے الیکشن میں اہل سنت کا ووٹ تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ یا رسول اللہ کہنے والے پاکستان کی حقیقی سیاسی قوت ہیں۔ وطن عزیز کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ختم نبوت سے غداری کرنے والوں سے مفاہمت نہیں ہوسکتی۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے امیر پیر میر عبدالخالق نے کہا کہ پاکستان بنانے والے مشائخ کے فکری وارثان پاکستان بچانے کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔ مشائخ کونسل کے چیئرمین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ اہل حق کی بیداری اور اتحاد نوید انقلاب ہے۔ آئندہ الیکشن میں غداران ختم نبوت کو نفرت کی علامت بنائیں گے۔ تحریک فیضان اولیاءکے صدر اور پاکپتن شریف کے زیب سجادہ پیر دیوان عظمت سید محمد چشتی نے کہا کہ قوم کرپٹ افراد کو نفرت کی علامت بنا کر سیاست بدر کردے۔

بسنت کی اجازت دی جائے کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ لائنگ ایسوسی ایشن نے میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کو باقاعدہ بسنت کی اجازت کےلئے درخواست دے دی۔ میئر لاہور کا کہنا ہے بسنت منانے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے محفوظ بسنت کے انعقاد کے لئے میئر لاہور کو درخواست دی اور درخواست میں التجا کی گئی کہ 17 اور 18 فروری کو بسنت منانے کی اجازت دلوانے میں کردار ادا کیا جائے کیونکہ بسنت کی بندش سے 25 لاکھ لوگ بے روزگار ہوتے ہیں۔ موٹرسائیکل پر راڈ لگائے جائیں جبکہ دھاتی ڈور کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔ میئر لاہور کا کنا ہے کہ بسنت کا فیصلہ تو پنجاب حکومت نے کرنا ہے لیکن انعقد میں کردار ادا کروںگا۔

عمران کی اے ٹی ایم بند ہو چکی ،اس لیے جہانگیر ترین کی بحالی ضروری

لاہور (آئی اےن پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی تو اے ٹی ایم بند ہو گئی اس لئے انکو جہانگیر ترین کی بحالی کی زیادہ ضرورت ہے‘ نااہلی مدت ختم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے مدت کا فیصلہ عدالت کرے گی ‘پارلیمنٹ کو اختیار ہے کہ وہ فیصلہ کرسکتی ہے آئین میں ترمیم کرسکتی ہے اس فیصلے کے پہلے اور بعد میں بھی ترمیم کی جا سکتی ہے‘ بابر اعوان جیسے کرپٹ اور بد بخت شخص جس نے ججز کو بیچا اس نے بھی غیر مشروط معافی سے استفادہ کیا ہوا ہے مگر عدالت عظمیٰ نے نہال ہاشمی کے معاملے میں اپنی عمدہ روایت سے ہٹ کر فیصلہ دیا ہے ‘عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنا ہر شہری کا آئینی اورجمہور ی حق ہے ‘شیخ رشید پنڈی کا شیطان ہے ،لاہوریوں نے شیطان کی آواز پر توجہ نہ دی اور راندھے درگاہ ہو گیا اور اب وہ مستعفی ہونے سے بھی دوڑ گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جس شخص نے بھی عدالت سے غیرمشروط معافی مانگی اسے معاف کردیا گیا لیکن نہال ہاشمی کے کیس میں اس عمدہ روایت سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا۔اگر ججز کے نام پر پیسے لینے اور سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر کھڑے ہو کر عدلیہ کا مذاق اڑانے والابابر اعوان اس سے استفادہ کر سکتا ہے تو نہال ہاشمی کو بھی معاف کیا جاسکتا تھا۔عدالتی فیصلوں پر گفتگو اور تنقید کرنا عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے، ہم نے سپریم کورٹ کے معزز ججز کی ذات کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا۔انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان قابل وکیل تھے ، کئی ججز صاحبان سے اس وقت سے تعلق ہے جب وہ وکالت کی پریکٹس کرتے تھے ، جسٹس آصف سعید کھوسہ مختلف کیسوںمیں میرے وکیل رہے ہیں لیکن ہم نے کبھی بھی ان کی ذات کے حوالے سے گفتگو نہیں کی ۔ عوام عدالتی فیصلوں پر تنقید اور ان سے عدم اتفاق کر سکتے ہیں ۔ کیا سپریم کورٹ نے خود اپنے ایک فیصلے کو دوسرے فیصلے میں غلط نہیں کہا ۔ مشرف کے ”کُو“ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جبکہ اسی پر 17رکنی بنچ کا بھی فیصلہ ہے جس میں پہلے فیصلے کو غلط قرار دیا گیا ، کیا ڈوگر کورٹ سپریم کورٹ نہیں تھی کیا ان کے فیصلوں کو ہدف تنقید نہیں بنایا گیا بلکہ کالعدم قراردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف 28جولائی کے فیصلے پر عمل نہ کرتے تو یہ توہین عدالت ہوتا لیکن اس فیصلے کی مصدقہ کاپی ملنے سے قبل نواز شریف نہ صرف استعفیٰ دیا بلکہ وزیر اعظم ہاﺅس بھی خالی کر دیا۔دوسری طرف عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا گیا لیکن میں ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ اس نے پاکپتن میں کیا گند ڈالا ، تیس تیس سالوں سے بسنے والے گھر اجاڑ دئیے اور شیطانیت پھیلائی ،کیا بابر اعوان نے پنجاب بینک لوٹنے والے ڈاکوﺅں سے دبئی میں کروڑوں روپے نہیں لئے ۔انہوںنے کہا کہ راولپنڈی کا ایک بے شرم انسان ڈھٹائی کے ساتھ کسی قابل نہ رہا ،پنڈی والے اس شیطان کو ایسا قید کریں گے کہ اسے لگ پتہ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی مدت ختم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے ،مدت کا فیصلہ عدالت کرے گی ،پارلیمنٹ کو اختیار ہے کہ وہ فیصلہ کرسکتی ہے ،آئین میں ترمیم کرسکتی ہے اس فیصلے کے پہلے اور بعد میں بھی ترمیم کی جا سکتی ہے ،ابہام دورکرنے کےلئے عدالت پارلیمنٹ سے بات کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تو اے ٹی ایم بند ہو گئی ہے اس لئے جہانگیر ترین کی بحالی کی زیادہ ضرورت ہے۔

 

بالی ووڈ شہنشاہ کا ٹوئٹر کو خیر باد کہنے کا فیصلہ

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو ہمیشہ کے لیے خیر بعد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی راج کرتے ہیں جہاں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ٹوئٹر پر ہر وقت متحرک رہتے ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر کے ساتھ پل پل کی خبریں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن اب مداحوں کے لئے ب±ری خبر یہ ہے کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ ٹوئٹر سے ایسا ناراض ہوئے کہ خیر باد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ٹوئٹر انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آ±پ لوگوں نے میرے چاہنے والوں کی تعداد کم کی ؟ یہ کیسا مذاق ہے، خیر ٹوئٹر کے ساتھ اب تک کا سفر اچھا رہا مگر اب وقت آگیا ہےخداحافظ کہنے کا، اور مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کا اس کے علاوہ اور بھی سوشل میڈیا کی سائٹس ہیں جو بہت دلچسپ بھی ہیں۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی ٹوئٹر پر اکتوبر 2017 تک مداحوں کی تعداد 3 کروڑ کے لک بھگ تھی جب کہ دسمبر تک بھارتی وزیر اعظم مودی کے بعد امیتابھ بچن ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوورز والی شخصیت تھے۔

ایسے بھی ہوتا ہے۔۔۔۔خاتون نے شوہر سے فون سے ہی طلاق لے لی

دبئی (ویب ڈیسک )شوہر کے ظلم و ستم سے دلبرداشتہ ہوکر متحدہ عرب امارات کی ایک خاتون نے اپنےخاوند کے فون سے اپنے آپ کو خود ہی طلاق کا پیغام بھیج دیا۔تاہم خاتون کی اس حرکت کا بھانڈا عدالت میں پھوٹ گیا۔دبئی کے روزنامہ البیان کے مطابق خاتون کے شوہر گہری نیند سو رہے تھے کہ انہوں نے ان کی انگلیوں (فنگر ٹچ) کی مدد سے موبائل فون کو اَن لاک کیا اور اس کے ذریعے اپنے آپ کو 3 مرتبہ طلاق دینے کا پیغام بھیج دیا۔رپورٹ کے مطابق خاتون نے عدالت میں طلاق کے حق میں موبائل فون کا پیغام ثبوت کے طور پر پیش کیا، لیکن عدالت معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی۔دبئی کے پرسنل اسٹیٹس کورٹ کے حکام نے خاتون سے پوچھا کہ کیا وہ یقین سے سب کہہ سکتی ہیں جس پر خاتون نے اپنے فعل کا اعتراف کر لیا۔رپورٹ کے مطابق خاتون کی شادی کو 3 سال ہوچکے تھے، لیکن ان کے اپنے شوہر سے تعلقات اچھے نہیں تھے۔دوسری جانب ان کے خاوند نے انہیں پریشان کرنے کے لیے طلاق دینے سے انکار کردیا تھا۔