365دن میں 53بچوں کی جان چلی گئی ۔۔۔ دل دہلا دینے والی سامنے وجہ آگئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پینے کا صاف پانی دستیاب ہی نہیں ہے یا پھر انتہائی قلیل مقدار میں میسر ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دو تہائی پاکستانیوں کو پینے کا صاف پانی نہیں ملتا ہے۔ ملکی آبادی کی اکثریت آلودہ اور کثافتوں سے بھرا ہوا پانی پینے پر مجبور ہے۔ اسلام آباد کی رہائشی سرتاج بی بی اپنی پندرہ روزہ بیٹی کو ہسپتال میں لئے بیٹھی بتاتے ہوئے پریشان تھی کہ اس کی بیٹی کس طرح اسہال کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ وہ ہمیشہ بچی کو پانی ابال کر دیتی ہے اس بیچاری کو یہ معلوم نہیں ہے کہ اسلام آباد میں سے گزرنے والی دیگر ندیوں کی طرح ان کے گھر کے پاس بہنے والی ندی بھی گندے اور آلودہ پانی سے بھری ہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 30 سے 40 فیصد بیماریاں اور اموات کا باعث آلودہ اور گندا پانی ہے۔ سالانہ 53 ہزار بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ پانی کی آلودگی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور کا حال بھی انتہائی خراب ہے۔ ایک کروڑ 10 لاکھ آبادی والے شہر کو صاف پانی میسر نہیں ہے۔ پیٹ کی بیماریوں سے لیکر موذی امراض تک اس آلودہ پانی کے باعث پھیل رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کو دریائے راوی سے فراہم کیا جانے والا پانی فیکٹریوں کے زہریلے مادوں اور کثافتوں سے بھرا ہوا ہے۔ دریا سے ملنے والی مچھلی کی ہڈیوں میں دھاتی کثافت کی مقدار انتہائی خطرناک حد تک بڑھی ہوئی پائی گئی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے 2 کروڑ آبادی والے شہر کراچی کے حالات بھی برے ہیں شہری صاف پانی کو ترستے ہیں۔ پانی پر مافیا کا قبضہ ہے جو مہنگے داموں پانی فروخت کرتا ہے۔ پاکستان ایسا ملک ہے جہاں ماحولیات سیاسی ایجنڈا نہیں یہاں ایک بھی ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025ء تک 20 کروڑ آبادی کے ملک کو خشک سالی کا خطرہ ہے۔

نیازی صاحب ماسٹر ۔۔۔شہباز شریف کا اعلان

لاہور (پ ر) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ا نسٹی ٹیوٹ کااچانک دورہ کیا- وزیراعلیٰ نے ادارے میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، وہ ہسپتال کے او پی ڈی کے مختلف حصوں میں گئے، ڈاکٹروں اور عملے سے گفتگو کی- وزیراعلی فارمیسی میں بھی گئے اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا- مریضوں نے ہسپتال میں شاندار طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ آپ نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے یہ شاندار ہسپتال بنایا ہے- ڈاکٹروں اور عملے نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے- وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے رول ماڈل بن گیا ہے، میں یہاں آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں- انہوں نے کہا کہ شاندار انتظامات اور بہترین طبی سہولتیں دیکھ کر مجھے بہت مسرت ہورہی ہے اور یہ ادارہ ہیلتھ کے شعبہ میں گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے- انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا غریب مریضوں کا علاج بالکل مفت ہو رہا ہے- میں خود باقاعدگی سے یہاں آکر ہسپتال میں طبی سہولتوں کا جائزہ لے رہا ہوں اور لیتا رہوں گا- دریں اثناءوزیراعلی شہباز شریف کی زیر صدارت پی کے ایل آئی میں اعلی سطح کا اجلاس منعقدہوا ،جس میں ادارے کے دوسرے مرحلے کے تعمیراتی کاموں اور طبی آلات کی تنصیب کے امور کا جائزہ لیا گیا- وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے دوسرے مرحلے پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے اور ہمیں اس مرحلے کو 23مارچ تک مکمل کرکے آپریشنل کرناہے -انہوںنے کہاکہ منصوبے پر محنت اور جذبے سے کام کیا جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے- انہوں نے کہا کہ 23مارچ کو اس ہسپتال میں جگر اور گردے کی ٹرانسپلانٹ کا عمل بھی شروع ہوجائے گا- وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے مکمل ہونے و الے پہلے مرحلے میں مریضوں کو علاج معالجے کے حوالے سے کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہےے-صوبائی وزیرصحت خواجہ سلما ن رفیق ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پی کے ایل آئی ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-بعدازاں وزیراعلی محمد شہبازشریف نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب اور ان کی جماعت پی ٹی آئی نے گزشتہ ساڑھے 4سالوں میں دھرنوں ، الزام تراشی او رجھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے-الےکشن قریب ہے اس لئے اب انہیں فکر لاحق ہے کہ وہ کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے -انہوں نے کہاکہ ہم ہر روز عوامی فلاح کے منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں جن میں ہسپتال ، سکول،فلٹر کلینکس ، کالجز، انفراسٹرکچر اورٹرانسپورٹ کے منصوبے شامل ہیں -دوسری جانب پی ٹی آئی اور خان صاحب نے صرف عوام کا وقت برباد کیاہے ،اس لئے وہ عوام کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں،اب وہ عوام کو کیا منہ دکھائیں گے -وزیراعلی نے کہاکہ پہلے نیازی صاحب نے الزام لگایا کہ میں نے جاوید صادق سے 23ارب روپے رشوت لی ہے میں نے انہیں نوٹس بھجوایا، انہوںنے آج تک کوئی جواب نہیں دیا-پھر پانامہ کیس میں 10ارب روپے رشوت دینے کا الزام لگایا میں نے کیس کیا وہ عدالت میں حاضری سے بھاگ رہے ہیں-انہوںنے کہاکہ نیازی صاحب یوٹرن، غلط بیانی اور جھوٹ بولنے کے ماسٹر ہیں -انہوںنے دھرنوں اور لاک ڈاﺅنوں کے ذرےعے ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کی -ایک ٹی وی پروگرام میں خان صاحب نے دعوی کیا کہ وہ پانچ سالوں میں کے پی کے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے لیکن وہ آج تک ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کر سکے جبکہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے ہزاروں میگا وا ٹ بجلی کے منصوبے مکمل کئے ہیں جن کی بجلی پورے پاکستان کو مل رہی ہے جس پر ہمیں خوشی ہے – بلوچستان حکومت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ ہم جمہوری عمل کی سپورٹ کرتے ہیں ،تمام سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ بھی سیاسی عمل کو سپورٹ کریں تاکہ ملک میں عوام کی ترقی وخوشحالی کے منصوبے تیزی سے مکمل ہوں اور کرپشن کا خاتمہ ہو-انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ منتخب نمائندے خودفیصلے کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت ہی قائم رہے گی- علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کی سہولت کے لئے مختلف پراجیکٹس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے لئے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی ترجیحات میں اولین ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو اور سپیڈو بسیں روزانہ لاکھوں مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ اپنی مثال آپ ہے۔ ”پکیاں سڑکاں۔ سوکھے پینڈے“ کے تحت ہزاروں کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر سے منڈی تک رسائی بہترہوگی۔100 ارب روپے کے کسان پیکیج سے کاشتکار خوشحال اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا۔جنوبی پنجاب کی بدحالی کی بات کرنے والوں نے اپنے دور میں کبھی عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی پر اربوں روپے کے وسائل نچھاور کئے ہیں۔ سرگودھا کے علاقے بھلوال سے تعلق رکھنے والے مقتول بچے کے والد نذیر احمد نے ملاقات کی۔نذیر احمد نے کوٹ مومن کے جلسے میں وزیراعلیٰ پنجاب سے اپنے مقتول بچے کے حوالے سے انصاف کا مطالبہ کیا تھا، جس پر وزیراعلیٰ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقتول بچے کے والد کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر بلا لیا تھا۔وزیراعلیٰ نے مقتول بچے کے والد کو گلے لگایا اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ نے کیس کے شواہد کو بروقت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نہ بھجوانے پر پولیس حکام کی سرزنش کی اورمتعلقہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور تفتیشی کو معطل کرکے ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے مقتول بچے کے والد کےلئے 10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔

 

17 جنوری سے حکومت مکاﺅ تحریک طاہر القادری کا اعلان

لاہور(آئی اےن پی) عوامی تحر ےک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قےادت مےں اپوزےشن جماعتوں نے 17جنوری سے ملک گےر احتجاجی تحر ےک شروع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحر ےک مےں تحر ےک انصاف کے چےئر مےن عمران خان ‘پےپلزپارٹی کے سر براہ آصف زرداری ‘جماعت اسلامی کے سربراہ سےنےٹر سراج الحق سمےت تمام مذہبی اور اپوزےشن سےاسی جماعتوں کے سربراہان کو بھی شر کت کی دعوت دےدی ہے ‘ختم نبوت کے معاملے پر جو بھی تحر ےک چلے گی ہم اس کو سپورٹ کرےں گے ‘سترہ جنوری سے شروع ہونےوالی احتجاجی تحر ےک کو کامےاب بنانے کےلئے اےکشن کمےٹی قائم کر دی ہے جس کا پہلا اجلاس11جنوری کو ہوگا ‘اب شہبازشر ےف اور رانا ثناءاللہ خان سے استعفیٰ مانگےں گے نہےں بلکہ (ن) لےگ کی حکومت جہاں جہاں بھی ہو گی اس کا خاتمہ کےا جائےگا اور (ن) لےگ کی حکومت کے مکمل خاتمے تک احتجاج جاری رہےگا ‘عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گر ےبانوں پر ہوں گے ان سے اےک اےک جرم حساب لےا جائےگا ’ختم نبوت مےں ترامےم کر نےوالے چہروں کو بے نقاب کر ےں گے اور ترامےم کر نےوالوں کو اس جرم کا حساب دےنا ہی پڑ ےگا ۔ وہ اپوزےشن جماعتوں کی سٹےر نگ کمےٹی کے اجلاس کے بعد پر ےس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پےپلزپارٹی ‘(ق) لےگ ‘تحر ےک انصاف سمےت دےگر اپوزےشن جماعتوں کے اراکےن بھی موجود تھے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ احتجاجی تحر ےک کے معاملات طے کر نے کےلئے اےک اےکشن کمےٹی بھی تشکےل دےدی ہے جن مےں پےپلزپارٹی سے قمر الزمان کائرہ ‘تحر ےک انصاف کے علےم خان ‘(ق) لےگ سے کامل علی آغا‘عوامی مسلم لےگ سے شےخ رشےد ‘مجلس وحدت مسلمےن ناصر شےزاری ‘عوامی تحر ےک سے خرم نواز گنڈاپور اور جماعت اسلامی کی طرف سے لےاقت بلوچ رکن ہوں گے جبکہ تحر ےک انصاف کے جہانگےر خان ترےن ’پےپلزپارٹی کے منظور احمد وٹو اور عوامی تحر ےک کے خرم نواز گنڈا پور تمام معاملات کی نگرانی کر ےں گے ۔ اےک سوال کے جواب مےں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ احتجاجی تحر ےک کا آغاز لاہور سے ہوگا اس دوران کےسے کےسے احتجاج کےا جائےگا اس حوالے سے اپوزےشن جماعتوں کے اراکےن پر مشتمل کمےٹی تمام معاملات اور طر ےقہ کار کو طے کر ےں گی ۔ اےک سوال کے جواب مےں طاہر القادری نے کہا کہ اب (ن) لےگ کی کابےنہ کے تمام وزراءکو گھروں مےں جانا ہوگا اور ہم ملک سے ظلم کی سلطنت کا خاتمہ کر ےں اور حکمرانوں سے سانحہ منہاج القر آن کا مکمل حساب لےا جائےگا۔

حسین حقانی اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور میمو گیٹ سکینڈل کے اہم کردار حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کیساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے لئے حافظ سعید اور دوسرے دہشتگرد گروپوں کے خلاف لازمی کارروائی کرنا ہوگی۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین حقانی نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہاکہ بھارت کیساتھ اچھے تعلقات کے لئے پاکستان کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی۔انہوں نے بھارت کی ہی زبان بولتے ہوئے سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا اور مزید کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان نے جو اپنی منفی امیج بنائی ہوئی ہے وہ اس کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہے اور اگر اس منفی تاثر کو ختم کرنا ہے تو اپنے ایجنڈے کو تبدیل کرنا ہو گا اور ہمیں ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے حافظ سعید اور دوسرے دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی تاکہ پوری دنیا کے سامنے میں ہمارا امیج مثبت جائے۔مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت بہتر تعلقات کے لئے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق سفیرکا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی اس لئے حمایت کرتا ہے کیونکہ وہ بھارت پر دباو ڈالنا چاہتا ہے۔آخر میں امریکہ کے بارے بات کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے ساتھ کوئی خاص لگا ونہیں ہے ،یہ سب اس لئے ہے کیونکہ دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات جڑے ہیں۔

عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں۔۔۔۔وزیر اعظم کا بڑا اعلان

سیالکوٹ(این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمارے لیڈر تھے ¾ ہیں اور رہیں گے ¾عدالتی فیصلے ردی کی ٹوکری میں جائیں گے ¾ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ¾ کسی کو گالیاں نہیں دیں ¾ ہر روز پارٹی اور لیڈر بدلنے والے پاکستان کی خدمت نہیں کرتے ¾ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں پولنگ اسٹیشنز پر ہوتے ہیں ¾2018کے انتخابات میں پاکستان کے عوام نوازشریف اور ن لیگ کے حق میں فیصلہ کرینگے ۔پیر کو مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ¾ کسی کو گالیاں نہیں دیں ¾ہر روز پارٹی اور لیڈر بدلنے والے پاکستان کی خدمت نہیں کرتے، ہمارے لیڈر کل بھی نوازشریف تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی وہی ہمارے لیڈر ہوں گے ¾ہم میں سے کوئی وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ¾ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ نواز شریف جس پر بھی ہاتھ رکھتے وہیں وزیر اعظم ہوتا ¾یہی جمہوریت کی کامیابی ہے ¾ہمیں امید ہے کہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے حق میں فیصلہ کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کے مسائل حل کئے ہیں، ہم نے ان مشکلات کو حل کیا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کئے ¾4 سال پہلے جمعے کی نماز پڑھنے جاتے وقت بھی یہ خوف رہتا تھا کہ کہیں خودکش حملہ نہ ہوجائے لیکن آج ہم امن سے رہتے ہیں، ہمیں کسی قسم کی شرمندگی نہیں کیوں کہ ہم نے پاکستان کے مسائل حل کیے ہیں، سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، جب بھی ایسا ہوا تو ان فیصلوں کو نا تو پاکستان کے عوام نے مانا اور نا ہی تاریخ نے اسے قبول کیا ¾ سیاست کے فیصلے پولنگ سٹیشنز پر ہوتے ہیں، جولائی میں عام انتخابات ہوں گے، اس میں عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ سر آنکھوں پر ہوگا، نوازشریف کا فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا، عوام اور تاریخ اسے بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے، ہمیں پورا یقین ہے کہ اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔

امریکہ نے بھارتی سفارتکاروں پر پابندی لگا دی

نیویارک(خصوصی رپورٹ)امریکہ میں سکھوں نے اپنے گوردواروں میں بھارتی سفارتکاروں اور حکومتی عہدیداران کے داخلے اور خالصہ تحریک کی آغاز ی تقریبات میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکھوں نے امریکہ بھر میں موجود اپنے سوکے قریب گوردواروں میں بھارتی سفارتکاروں اور حکومتی عہدیداران کو اہلکاروں نے داخل ہونے اور خالصتان تحریک کے آغازکی تقریبات میں ان کی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ امریکہ میں مقیم سکھوں کی تنظیموں کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام 1984 میں بھارتی فوج کی سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل پر حملے اور بھارتی آئین میں سکھوں و ہندو قرار دینے کے ردعمل میں اٹھایا گیا ۔اس حوالے سے تحریک سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی آف ایسٹ ویسٹ اور امریکن گوردوارہ پربندھ کمیٹی نے مشترکہ طور پر پیش کی۔انکا کہنا تھا کہ یہ سفارتکار اسی حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں جو سکھوں کی نسل کشی کے ذمہ دار ہیں۔

 

پاکستان سے کشیدگی ۔۔امریکی پریشان ۔۔وجہ سامنے آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) ٹرمپ کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی اور ممکنہ اقتصادی پابندیوں کی صورت میں پاکستان میں اربوں کی سرمایہ کاری کر کے کھربوں کمانے والی امریکی کمپنیاں پریشانی کا شکار ہو گئیں، ساڑھے 5 ارب ڈالر کی پاک امریکہ باہمی تجارت بھی خطرے میں پڑھ گئی، امریکہ کی پاکستان کو برآمدات میں ایک سال کے دوران 14 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارت ساڑھے 5 ارب ڈالر سے زائد ہے، 2 ارب ڈالر سے زائد درآمدات جبکہ 3 ارب ڈالر سے زائد برآمدات ہیں، اس طرح پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد تجارتی منافع ہے، پاکستان امریکہ کا 57 واں بڑا تجارتی پارٹنر ہے، امریکہ کی پاکستان کو برآمدات میں ایک سال کے دوران 14 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال امریکہ نے پاکستان کو 297 ملین ڈالر کی مشینری، 246 ملین ڈالر کے جہاز، 203 ملین ڈالر کا کاٹن، آئرن اور سٹیل 180 ملین ڈالر اور سبزیوں، فروٹس اور دیگر اشیاء135 ملین ڈالر کی برآمد کیں۔ پاکستان نے امریکہ کو گزشتہ سال 3.4 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کی ہیں جو ایک سال میں 6.9 فیصد کم ہو گئیں، پاکستان نے ٹیکسٹائل اشیاء1.3 ارب ڈالر، بنی ہوئی اشیاء519 ملین ڈالر، 113 ملین ڈالر کی لیدر مصنوعات جبکہ 99 ملین ڈالر کی کاٹن برآمد کی۔ امریکہ سے تعلقات میں کشیدگی بڑھنے اور اقتصادی پابندیوں کی صورت میں پاکستان کی 3 ارب ڈالر کی برآمدات متاثر ہونگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی امریکی کمپنیاں بھی پریشانی کا شکار ہیں، اس وقت پاکستان میں 5 درجن سے زائد امریکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جنہوں نے پاکستان میں صرف 750 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ ہر سال اربوں ڈالر کی کمائی کر رہی ہیں، ان کی آمدن کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر سال امریکی کمپنیاں 4 کھرب روپے کا ریونیو جمع کراتی ہیں۔ سابق صدر ایف سی سی آئی زبیر ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکہ کے چنگل سے نکلنے کیلئے نئی میڈیاں تلاش کرنا ہونگی، تجارتی حجم بڑھانا دونوں ممالک کے مفاد میں ہو گا گزشتہ 5 برس سے 5 ارب ڈالر کی سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین سے کئے گئے معاہدہ کی طرح دیگر ممالک سے بھی کرنسی کے تبادلہ کے معاہدے کرنا ہونگے۔

سیاسی یا روحانی مرشد کا چناﺅ ۔۔۔فیصلہ مشکل

سرگودھا (نیا اخبار رپورٹ) وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات اپنے روحانی پیر کا ساتھ دینگے یا سیاسی پیر کا، یہ سوال سیاسی حلقوں میں سرگرم رہا۔ پیرامین الحسنات نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے روحانی پیر ، پیر حمید الدین سیالوی کی کال پر نہ صرف مستعفی ہوسکتے ہیں بلکہ لاہور میں ہونے والے احتجاج میں بھی شریک ہونگے مگر کوٹ مومن جلسہ میں انہوں نے میاںنوازشریف کے سامنے ان کا ہر حال میں ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ پیر حمید الدین سیالوی کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ سیاست عارضی چیز جبکہ روحانیت ہمیشہ کیلئے ہوتی ہے، اگر پیر امین الحسنات نے فوری استعفیٰ نہ دیا تو وہ اپنے روحانی مرشد کو ناراض کرلیں گے جس کا انہیں نقصان ہوگا۔

باغی کی ن لیگ میں واپسی ۔۔۔نیا خدشہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہوگیا‘ جس کے بعد ملتان کا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر پارٹی میں غیرمتوقع طور پر انتہائی سخت ردعمل سخت سامنے آیا اور نوازشریف کے انتہائی قریبی ساتھی جاوید ہاشمی کی پارٹی میں شمولیت کی سخت مخالفت کررہے ہیں۔ دوسری طرف سنیٹر مشاہد اللہ‘ خواجہ سعد رفیق اور دیگر ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے پرزور حامی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کے پاٹری میں شامل ہونے کی مخالفت کرنے والوں نے نوازشریف کو بتایا کہ جاوید ہاشمی پارٹی میں شامل ہوکر اپنے ساتھ ساتھ اپنی صاحبزادی کے لئے بھی ٹکٹ کا تقاضا کریں گے اور ان کے حامی سفارشی بن کر قیادت کو دباﺅ میں لانے کی کوشش کریں گے جو کہسی صورت قبول نہیں۔

نیشنل کا لج آف آرٹس میں بڑے گھپلے کا انکشاف

لاہور(رپورٹ :محمدعلی جٹ سے)نیشنل کالج آف آرٹس میںکمپیوٹرزکی خریداری کی مد میں لاکھوں روپے کے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے 24کمپیوٹرکی خریداری بل 48کمپیوٹرزکا وصول کیا گیا ۔ راولپنڈی کیمپس کے سٹورکیپر کا اعلی حکام سے تحریری طور اس بدعنوانی پر شکایت بھی کی مگر بااثر پرنسپل کے خلاف کوئی کاروائی ہونے کی بجائے مبینہ بوگس بل کلئیر کردیا گیا بل این سی اے لوگو کے بغیر لیٹر پرپرنسپل کے دستخط سے جاری کیا گیاتھا این سی اے کے سابق کرپٹ پرنسپل کے خلاف روز نامہ خبریںمیں شائع ہونے والے خبروں پر نیب کی طرف سے بھی کاروائی کا عمل شروع کردیاگیاہے۔ تفصیلا ت کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس روالپنڈی کیمپس کے سٹورکیپر ظفر حسین کی جانب سے ڈائریکٹر روالپنڈی کیمپس کو مورخہ 09-12-15کو تحریری طور پر درخواست دی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ ان کو لاہورکیمپس کی جانب سے 24کمپیوٹر ز وصول ہوئے ہیں جو جگہ کی کمی کے با عث لیب میں رکھوا دیے گئے جبکہ ان کو دیا جانا والا بل 24کی بجائے 48کمپیوٹرز کا دیا گیا ہے جبکہ بلوں پر این سی اے کے پرنسپل مرتضی جعفری کے دستخط موجود ہے مگر لیٹر پر این سی اے کا لوگوموجود نہیں ہے مگرمذکورہ درخواست پر کاروائی کرنے کی بجائے پرنسپل این سی اے مرتضی جعفری نے اکاونٹ آفیسر نسیم عباس جس کو خاص طور پر نوازتے ہوئے سابق پرنسپل نے اکاﺅنٹنٹ ہونے کے باوجود اکاﺅنٹ آفیسر کاعہدہ دے رکھا ہے کے زریے کلیر کروالیا تھا ۔زرائع کا مزید کہنا ہے کہ قائمقام اکاﺅنٹ آفیسر نسیم عباس کی تعیناتی کے دوران اب تک کے کلئیر کیے گئے بلوں کی اگر کسی ایماندار آفیسر سے انکوائری کرائی جائے توسابق پرنسپل مرتضی جعفری کے ایماءپر این سی اے میں ہونے والے کروڑوں روپے کے مزید گھپلے منظر عام پر آسکتے ہیں واضح رہے کہ روزنامہ خبریں میں اس سے قبل بھی سابقہ پرنسپل مرتضی جعفری کی طرف سے ہونے والے والی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی تفصیلی خبریں شائع کر چکا ہے جس پر نیب کی طرف سے بھی کاروائی کا عمل شروع کردیا گیاہے جس میں بوگس بلوں سمیت غیرقانونی تقرریوں کی ایک طویل فہرست موجو د ہیں ۔