کیپٹن (ر)صفدر نے بڑا اعلان کر دیا

ساہےوال (اےن اےن آئی) مسلم لےگ (ن) کو قومی اسمبلی اور سےنٹ مےں جب بھی دو تہائی اکثرےت ملے گی مسلم لےگ (ن) نظام مصطفی لے کر آئے گی اس امر کا انکشاف سابق وزےرا عظم نواز شرےف کے داماد کےپٹن (ر) صفدر اےم اےن اے نے مسلم لےگ (ن) کے اےم پی اے کے بھائی ڈاکٹر کاشف ملک کی دعوت ولےمہ مےں مےڈےا سے باتےں کر تے ہوئے کےا ۔کےپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظرےے کے تحت اس لئے بناےا گےا تھا کہ ےہاں نظام مصطفی ہوگا اور نظام مصطفی کا نظام عدل بھی ہوگا اور گورے کا نظام نہےں ہوگا اور مسلم لےگ (ن) عدل کے نظام کے لئے تحرےک چلائے گی ۔انہوں نے عمران خان کو طنزےہ مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ اللہ نے 4شادےوں کی اجازت دی ہے اور عمران خان کے پاس 3کی اور گنجائش ہے اللہ اس کے گھر مےں بر کت دے اور جن بچےےوں کو لے کر آرہا ہے ان کا احترام بھی اللہ اس کو سکھائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو سابق وزےر اعظم نواز شرےف نے تر قی کی راہ پر ڈال دےا ہے اندھےروں کا خاتمہ کر دےا ہے اور تر قی کا سفر شروع ہو چکا ہے ۔انہوں نے آخر مےں کہا کہ مےاں نواز شرےف ہی ملک کی تقدےر بدل سکتے ہےں۔

پیپلز پا رٹی کا اہم اعلان

لاہور (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ہم سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے۔ نواز شریف اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہماری شریف برادران سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہم تو محض سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بے گناہ لوگوں کیلئے انصاف مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم عہدوں پر رہیں گے تو انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے، قانون اگر انہیں ملزم قرار نہیں دیتا تو یہ دوبارہ اپنے عہدوں پر آجائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے ٹھوس شوائد اور ثبوتوں پر نواز شریف نا اہل ہوئے، سپریم کورٹ نے سینکڑوں صفحات پر مشتمل فیصلوں میں تحریری جواب دیا ہے ،بدعنوانی پر نااہل نواز شریف سیاست کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں ،اپنے ایک بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ عدل شروع ہوتے ہی ٹانگیں کانپ رہی اور آواز بیٹھ گئی ہے۔ نا اہل نواز شریف کو جیل کی کوٹھری کا خوف ہے۔قانونی عملدرآمد کے آغاز سے نواز شریف ذہنی مریض بن گئے ہیں نیئر بخاری کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (s) منظر عام پر آنے والی ہے ۔نا اہل نواز شریف ڈوبتی کشتی کے ناکام ملاح ہیں۔ مسافر چھلانگیں لگانا شروع ہیں۔اداروں سے ٹکراو کا خواہشمند نا اہل نواز شریف ملک کے لئے خطرہ ہیں ۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ خود ساختہ لاڈلے اپنے اپنے سائے سے بھی خوفزدہ ہیں نظریاتی سیاست میں ملک و ملت کیلئے جان کی قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے نواز ریف کو مکافات عمل کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی مسلم لیگ (ن) کی حکومت مفادِ عامہ کے مسائل کو حل کرنے میں ب±ری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔اپنے اےک بےان مےں انہوںنے کہاکہ مضر صحت، دودھ، ناقص خوراک اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں طویل عرصے سے مجرمانہ غفلت بھرتی جا رہی ہے۔ اس غفلت کے مرتکب حکومتی اداروں کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی نہ ہونا بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لوگو سے بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر ہٹانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا یہ عمل بدنیتی پر مبنی ہے اور ثابت کرتا ہے کہ غاصب ضیا ءکے لاڈلوں کے دل میں آج بھی بے نظیر بھٹو شہید کے خلاف بغض اور تعصب ہے ۔اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ملک،آئین اور جمہوریت کے لئے جدوجہد ،خدمات اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاس کیا تھا ۔نواز شریف اس پروگرام کو ختم کرنا چاہتے تھے مگر عالمی سطح پر اس ادارے کو فنڈز دینے والے اداروں نے مزاحمت کی۔

چئیرمین نیب کے حکم نے بڑے بڑوں کی نیندیں حرام کر دی

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز اور صدر دفتر کو ہدایت کی ہے کہ بدعنوان، اشتہاری ملزمان اور مفروروں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ¾نیب فورنزک لیبارٹری کے قیام کا بڑا مقصد عصر حاضر کی ضروریات پر پورا اترتاہے جس سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ رازداری کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔اتوار کو ایک بیان میں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے قوم کی توقعات پر پورا اترنے کےلئے اپنی رفتار کو تیز کر دیا ہے اور بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اور ایک موثر انسداد بدعنوانی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نیب کو فعال ادارہ بنانے کے لئے اپنے تمام طریق ہائے کار کو بہتر بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کی پالیسی کے تحت انہوں نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز اور صدر دفتر کو ہدایت کی ہے کہ بدعنوان، اشتہاری ملزمان اور مفروروں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے چیئرمین کو حکم دیا ہے کہ معیار اور تعداد کی بنیادوں پر نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کی سالانہ درجہ بندی کو یقینی بنائیں تاکہ سالانہ درجہ بندی کے نظام کے تحت ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کو نہ صرف ان کی افرادی قوت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا بلکہ ان کی کوتاہیوں کی بھی نشاندہی کی جائے گی تاکہ وہ ان کوتاہیوں کو دور کریں بصورت دیگر ان کی درجہ بندی کا تخمینہ کم ہو گا اور مجاز اتھارٹی کی طرف سے سرزنش بھی کی جائے گی۔ یہ نظام بہت کامیاب ثابت ہوا ہے اور تمام علاقائی بیورو اب جوش و جذبے اور شفافیت کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے مسابقتی ماحول میںکام کر رہے ہیں۔ نیب بیوروز کے مابین صحت مند مقابلے کا ماحول ہے اور سال کے اختتام پر مسابقت لے جانے والے بیوروز انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت سے ٹرافی وصول کرے گا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا واحد ادارہ ہے جو مقررہ 10 ماہ کے اندر انکوائری اور تفتیش کا عمل مکمل کر کے احتساب عدالتوں میں تحقیقات کے لئے ریفرنس بھجواتا ہے جس کے حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ نیب نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) بھی تشکیل دے رکھی ہے جس سے نہ صرف انکوائری اور تفتیش کے معیارات میں بہتری لانے میں مدد ملی ہے بلکہ یہ بات بھی یقینی ہو گئی ہے کہ کوئی بھی شخص اثر و رسوخ استعمال کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جدید فورنزک لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ ثبوت مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ تفتیش کے عمل میں بھی مددگار ہے۔ نیب فورنزک لیبارٹری کے قیام کا بڑا مقصد عصر حاضر کی ضروریات پر پورا اترتاہے جس سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ رازداری کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

 

خبریں کا ایک اور اعزاز ۔۔۔شہریوں کا خراج تحسین

لودھراں (رپورٹ امین چوہدری سے) ”خبریں“ کی خبر پر ایکشن DPOلودہراں امیر تیمور کے حکم پرمقامی پولیس تھانہ سٹی لودہراں کا جعلی پیر کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے جعلی پیر بیویوں اور خلیفوں سمیت روپوش سیاسی و سماجی حلقوں نے ”خبریں“ کے اس کارنامے کو سراہا اور ضیاءشاہد صاحب کی لمبی عمر کیلئے دعائیں کیں۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز خبریں میں جعلی پیر بلال عرف بلالہ موچی کے چہرے کو بے نقاب کرنے کی خبر کے شائع ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی DPOلودہراں امیر تیمور نے مقامی پولیس تھانہ سٹی لودہراں کے SHOرانا رئیس علی انصر اور SIمیاں سلیم کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تیار کی جس نے اس ڈھونگی اور ڈبہ پیر اور اسکے خلیفوں اور اسکی بیویوں کی گرفتاری کیلئے لودہراں کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے لیکن جعلی پیر بلال عرف بلالہ موچی اپنے خلیفوں اور بیویوں سمیت روپوش ہو گیا سیاسی و سماجی حلقوں نے ”خبریں“ کے اس کارنامے اور جعلی پیر بلالہ موچی کے ڈھونگ بے نقاب کرنے پر مبارکباد دی MPAحلقہ پی پی 211سردار احمد خان بلوچ نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خبریں وہ واحد اخبار ہے جو ہمیشہ چھپے ہوئے کرائمز کو اجاگر کر کے ان کے خلاف سیسہ پلائی کی دیوار بن کھڑا ہوتا ہے ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) طاہر امیر خان غوری نے کہا کہ ”خبریں“ نے ہمیشہ جعلی اور ڈبہ پیروں کیخلاف جہاد کیا اور سادہ لوح افراد کو ان نا سوروں سے لٹنے سے بچایا سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے کہا کہ ”خبریں“ میں جعلی پیر کی نشاندہی پر کئی گھرانے بربادی کی دہلیز سے بچ گئے ہیں صدر چیمبر آف کامرس شیخ عباس رضا نے کہا کہ ”خبریں“ جنوبی پنجاب کا وہ واحد اخبار ہے جو کہ ہمہ قسم کے مظالم کیخلاف ڈٹ کر کھڑا ہو جاتا ہے اور ملزمان کو بے نقاب کرتا ہے اور مظلومین کو انصاف انکی اہلیز پر فراہم کرواتا ہے چیئرمین میونسپل کمیٹی لودہراں شیخ افتخارالدین تاری نے کہا کہ جعلی پیر کے بارے میں ہو شرباءانکشافات خبریں میں شائع ہونے پر لودہراں کی عوام پر خبریں کا احسان ہے کہ خبریں کی وجہ سے اس ڈبہ پیر کا گھناو¿نا چہرہ سامنے آیا اور کئی گھرانے لٹنے سے بچ گئے چیئرمین PTIسیٹھ عبدالحمید نے کہا کہ ”خبریں“ نے ہمیشہ جعلی پیروں اور عطائیوںاور سود خوروں کیخلاف آواز بلند کی ہے اور انکو کیفرکردار تک پہنچایا تاجر راہنما فرحان امین چوہدری نے کہا کہ ”خبریں“ ہمیشہ مظلومین کی آواز بنا ہے اور جہاں ظلم وہاں خبریں کے سلوگن کو سچ ثابت کیا ہے امیر پرنسپل جامعہ سراج العلوم مولانا محمد میاں نے کہا کہ کہ میں شاباش دیتا ہوں ضیاءشاہد صاحب کو کہ جنھوں نے جعلی پیروں کو بے نقاب کر کے لودہراں کی عوام کو تباہی و بربادی سے بچایا ہے اور کمزور اعتقاد والے افراد کو جعلی اور ڈبہ پیروں سے بچاو¿ کیلئے ”خبریں“ کی کاوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس کی علاوہ ملک عدنان ارائیں، چوہدری قمر اقبال، محمد ندیم، رانا عبدالکریم، راو¿ عرفان و دیگر ان نے بھی ”خبریں“ کی بے باک کاوش اور جعلی پیر کو بے نقاب کرنے پر زبردست مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا اور ضیا شاہد کی دراز عمری کی دعائیں دیںاور امید ظاہر کی کہ خبریں ایسے ہی ملک و قوم کے ناسوروں کیخلاف جہاد کرتا رہے گا اور لوگوں کے مکروہ چہرے بے نقاب کرتا رہے گا۔