عمران خان نے شادی کی ہے تواچھا کام کیا ہے، شیخ رشید

پشاور(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگرعمران خان نے شادی کرلی ہے تو بہت اچھا کام کیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 10 جنوری سے 10 فروری تک ملکی سیاست کے لئے اہم دن ہیں، حدیبیہ، عزیزیہ، پاناما اور دیگر کیسز میں نامزد چور پکڑے جائیں گے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ ملک کی تقدیر بدلنے جارہی ہے اورعوام کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شادی کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی علم نہیں یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے لیکن اگر عمران خان نے شادی کرلی ہے تو بہت اچھا کام کیا، وہ میرے اچھے دوست ہیں جن پر مجھے فخر ہے

انصاف نہ ملنے کے باوجود عدلیہ پر انگلی نہیں اٹھائی، طاہر القادری

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ انصاف نہ ملنے کے باوجود انہوں نے عدلیہ پر انگلی نہیں اٹھائی۔لاہور میں عوامی تحریک کے سربراہ نے ماڈل ٹاون سانحہ کے زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر واقعے کے دوران گرفتار ہونیوالے کارکن بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملاقات کے شرکا سے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ ہم نے کارکنوں کی لاشیں اٹھائیں اور انصاف بھی نہیں ملا، اس کے باوجود عدلیہ کے وقار پر انگلی نہیں اٹھائی، لیکن جھوٹے اور قومی لٹیرے سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ تمہیں چھوڑیں گے نہیں، نااہل وزیر اعظم کی دھمکیوں پر آئین کے تحفظ کا حلف اٹھانے والے کیوں چپ ہیں؟۔عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ سپریم کورٹ انصاف کا بلند ترین آئینی ادارہ ہے کسی بدعنوان خاندان کی آف شور کمپنی نہیں، ماڈل ٹاو¿ن کے قاتل عدلیہ کےخلاف باہر نکلیں گے تو قوم انھیں چھوڑے گی نہیں، حصول انصاف کے لیے کارکن تیار اور میرے اشارے کے منتظر ہیں، انصاف کے لیے احتجاج بھی ہوگا اورقانونی جنگ بھی لڑی جائیگی۔

شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کے استعفوں کی مہلت کا آج آخری دن

لاہور(ویب ڈیسک)عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کو مستعفیٰ ہونے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن کا آج آخری دن ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن کے حوالے سے عوامی تحریک کے زیراہتمام اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو مستعفیٰ ہونے کے لیے 7 جنوری کی ڈیڈلائن دی گئی تھی جو آج ختم ہوجائی گی، حکومتی شخصیات کی جانب سے اپوزیشن کی ڈیڈلائن کا کوئی نوٹس نہ لیا گیا جب کہ ڈیڈلائن ختم ہونے پر کل جماعتی کانفرنس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

سڈنی ٹیسٹ،آسٹریلیا کی گرفت مضبوط،

سڈنی (ویب ڈیسک)سڈنی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، میچ پر آسٹریلیا نے گرفت مظبوط کرلی ہے،چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے صرف93رنز پر4وکٹیں گنوادیں،اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے اسے مزید210رنز کی ضرورت ہے جبکہ 6وکٹیں ابھی باقی ہیں۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 649رنز 7کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جس کے بعد اسے انگلینڈ پر 303رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔انگلش ٹیم کی دوسری اننگز کا آغازبھی تباہ کن انداز میں ہوا، اسٹون مین بغیر کھاتہ کھولے مچل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔جبکہ کک صرف 10رنز پر لایون کی گیند پر کلین بولڈہوئے۔وکٹیں گرنے کا سلسلہ مزید آگے بڑھا اور ونس 18جبکہ ملان پانچ رنز پرپویلین لو ٹ گئے۔چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر93رنز بنالئے تھے، جو روٹ 42اور بیرسٹو 17رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔آسٹریلیا کی طرف سے لایون نے دو جبکہ مچل اسٹارک اور کومنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو تین۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کرس گیل کی فضول خرچیاں

میلبورن(ویب ڈیسک )ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کرس گیل کی فضول خرچیوں کے ایک بار پھر چرچے ہونے لگے انہوں نے آسٹریلیا کے مقامی کلب میں دوستوں کے ساتھ پارٹی کا اہتمام کیا جس میں 1950ئ میں تیار ہونے والی رولز رائس گاڑی کے ساتھ انہوں نے تصویریں بھی بنوائیں۔