بھارتی دباﺅپر معطل فلسطینی سفیر برائے پاکستان ولید ابوعلی بحال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارت کے دباﺅ پر معطل کیے جانے والے پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر ولید ابوعلی کو سفیر کے عہدے پر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر ولید ابوعلی کو عہدے پر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ولید ابو علی کی سفیر کے عہدے پر بحالی کا فیصلہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے کیا جس کے بعد ولید ابو علی آئندہ ہفتے تک پاکستان پہنچیں گے اور میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ولید ابو علی کے اہل خانہ اور بچے ابھی پاکستان میں ہی ہیں۔

ایلسٹرکک کا منفرد اعزاز

سڈنی(ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایلسٹرکک نے ٹیسٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا، انہوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سرانجام دیا۔ 33 سالہ کک اب تک 152 میچز کی 175 اننگز میں 46.35 کی اوسط سے 12005 رنز بنا چکے ہیں جس میں 32 سنچریاں اور 55 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ٹیسٹ میں 12 ہزار رنز بنانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، جیک کیلس، راہول ڈریوڈ اور کمار سنگاکارا بھی اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

سلمان خان کو قتل کی دھمکی‘ جان کو خطرہ

جودھ پور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جان کو خطرہ، بھارتی گینگسٹر نے قتل کی دھمکی دے دی، دبنگ خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کے گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بالی ووڈ دبنگ خان کو قتل کی دھمکی دی ہے، جس کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔سلمان خان جودھ پور کی عدالت میں کالے ہرن کے شکار کے کیس کی سماعت کیلئے گئے تھے، جہاں انہیں مقامی غنڈے نے پولیس حراست میں ہونے کے باوجود قتل کرنے کی دھمکی دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گینگسٹر کی جانب سے دھمکیوں سے آگاہ ہیں اور سلمان خان کی سیکیورٹی کیلئے انتظامات کرلیے ہیں۔

پاکستان جنگ جیت چکا ،وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، اپنی سرزمین پر یہ جنگ جیت چکا ہے، پاکستان ایک خود مختار ملک ہے ،امریکی صدر کے الزامات گمراہ کن ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف دنیا کی جنگ اپنے وسائل سے لڑ رہے ہیں،پاکستانی معیشت کو 120 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں، پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے۔امریکا کی جانب سے سیکیورٹی تعاون کی مد میں پاکستان کی 2 ارب ڈالر تک کی امداد روکنے کے حوالے سے رپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس حوالے سے رپورٹس حیران کن ہیں کیوں کہ پاکستان کو سول و ملٹری امداد کی مد میں مجموعی طور پر جو رقم ملی وہ تو اس رقم کا بہت ہی معمولی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا امریکا نے سول اور ملٹری امداد کے نام پر اب تک جو رقم دی وہ نہ ہونے کے برابر تھی، پچھلے پانچ برسوں میں سالانہ تقریبا ایک کروڑ ڈالر کی امریکی امداد ملی جو بہت ہی کم اور غیر اہم رقم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اخبارات میں پڑھا کہ 250 ملین یا 500 یا 900 ملین ڈالر کی رقم کاٹی گئی، کم سے کم ہمیں تو اس امداد کے بارے میں کچھ علم نہیں۔وزیراعظم نے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ڈبل گیم کھیلنے کے الزام کو مسترد کیا اور دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام کو گمراہ کن قرار دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور اس نے ہمیشہ بین الاقوامی کنونشنز کی پابندی کی ہے اور آج ہم دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف دنیا کی جنگ اپنے وسائل سے لڑ رہے ہیں اور اس پر عالمی برادری کو ہمیں سراہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستانی معیشت کو 120 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ہم دہشت گردوں سے لڑرہے ہیں، اس پر کوئی یہ کہتا ہے کہ ہم دہشت گردوں کو پال رہے ہیں تو وہ مبالغے سے کام لے رہا ہے، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ دنیا اس بات کا ادراک کرے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ہر سطح پر امریکا کو ساتھ رکھا، انہیں واضح کیا پاکستان اب تک کیا کرچکا ہے اور اس حوالے سے دیگر ممالک کو بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ باقی دنیا افغانستان میں دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی ہے جو آج سرحد پار سے پاکستان پر حملے کرتے ہیں، پاکستان اپنی سرزمین میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے۔

کرن جوہر کنگنا رانوت کو اپنے شو میں بلانے کیلئے پرعزم

ممبئی (شوبزڈےسک)بولی وڈ پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر کا بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کے ساتھ تعلق خاصہ اچھا نہیں، جس کے بارے میں اب تک سب ہی جان چکے ہیں۔کنگنا رناوٹ نے گزشتہ سال کرن جوہر کے شو کافی ود کرن پر سیف علی خان کے ساتھ شرکت کی، جس کے بعد انہوں نے کرن پر بولی وڈ میں اقربا پروری کرنے کے ساتھ اور بہت سے الزام بھی عائد کیے۔اس شو کے بعد کنگنا اور کرن جوہر کے درمیان ہونے والا تنازع وقت کے ساتھ ساتھ بری شکل اختیار کرتا گیا۔تاہم کرن جوہر اس سب کے باوجود بھی کنگنا رناوٹ کو اپنے کسی بھی شو پر دوبارہ بلانے سے نہیں کترا رہے۔ اپنے جلد نشر ہونے والے شو انڈیا نیکسٹ سپر اسٹارز پر کنگنا رناوٹ کو مہمان کے طور پر بلانے کے حوالے سے کرن جوہر نے کہا کہ مجھے یقین ہے اگر اسٹار پلس نے کنگنا کو یہاں آنے کی دعوت دی، تو مجھے بےحد خوشی ہوگی۔

سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

ممبئی(شوبزڈےسک) سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کا انتظار شائقین طویل عرصے سے کررہے ہیں۔ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے۔ سنجے دت کی زندگی ابتدا ہی سے کئی اتار چڑھا کا شکار رہی ہے۔ وہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل کی ہوا بھی کھاچکے ہیں جب کہ مادھوری ڈکشٹ سمیت بالی ووڈ کی دیگر اداکاراں کے ساتھ معاشقے کی خبروں کے باعث بھی سنجے دت خبروں میں رہے۔مجموعی طور پر سنجے دت کی زندگی کئی دلچسپ نشیب و فراز سے بھرپور ہے یہی وجہ ہے کہ تھری ایڈیٹساورپی کےجیسی کامیاب فلمیں تخلیق کرنے والے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ فلم کی شوٹنگ 2017 سے جاری ہے۔ لیکن ابھی تک فلم کا نام اور ریلیز کی تاریخ منظرعام پر نہیں آئی تھی۔ تاہم اب فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فوکس اسٹار ہندی اور راجکمار ہیرانی کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ کے مطابق فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم میں رنبیر کپور نے سنجے دت کے کردارکے لیے وزن میں اضافے کے ساتھ اپنے حلیے میں بھی کافی تبدیلیاں کیں جب کہ فلم میں سنجے دت کی والدہ اداکارہ نرگس کا کردار منیشا کوئرالہ اور والد سنیل دت کا کردار پاریش راول ادا کررہے ہیں۔ ان کے علاوہ اداکارہ سونم کپور بھی فلم میں اہم کردار نبھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔

 

امریکہ سے اتحاد ختم ،،، وزیر خارجہ نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی امداد کی معطلی کے بعد امریکا کے ساتھ اتحاد کو ختم سمجھتا ہوں۔امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 2001 میں امریکا کی افغانستان میں مہم میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، امریکی مہم میں شامل ہونے سے پاکستان میں دہشتگردی نے جنم لیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں ہے، کیونکہ اتحادی ایسا سلوک نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی امداد کی معطلی کے بعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری فورسز اور قوم نے متفقہ کوششوں سے ملک میں بڑی حد تک امن قائم کر دیا ہے، اور اگر ہم افغان مزاحمت کاروں کیخلاف جاتے ہیں کہ تو یہ جنگ دوبارہ ہماری سرزمین پر لڑی جائیگی جس سے امریکیوں کو فائدہ ہو گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تنہا نہیں ہے اور ہمارے پاس دوسرے اتحادیوں کے آپشن موجود ہیں۔

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری

جدہ (ویب ڈیسک ) سعودی عرب نے کہا ہے کہ مسلمان زائرین عمرے کی ادائیگی کے ساتھ سیاحتی ویزہ بھی حاصل کر سکیں گے، سیاحتی ویزے کی مدت زیادہ سے زیادہ 30دن ہو گی۔ جدہ کے سیاحتی اور ثقافتی ورثے کے ڈائریکٹر محمد العماری نے گفتگو کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ممالک جن کو ان کے ملک تک رسائی حاصل ہے ان ممالک کے حاصل کر سکتے ہیں جس کو بعد از وہ سیاحتی ویزے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مسلمان بعد ازعمرہ کے ساتھ سیاحتی ویزہ بھی حاصل کر سکتے ہیں یعنی عمرے کی ادائیگی کے بعد وہ لوگ سیاحتی ویزے پر گردونواح جا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی مسلمان سیاحتی ویزہ حاصل کر سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاحتی ویزے کی مدت زیادہ سے زیادہ 30دن ہو گی۔سعودی کمیشن کے چیئر مین شہزادہ سلطان بن سلمان نے کہا ہے کہ اسی سال بعد ازعمرے سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا جائے گا ۔جبکہ پہلے حصے میں 65ممالک کو اس کی اجازت دی گئی ہے اور پھر بعد میں دوسرے ممالک کو اجازت دینے کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔

نیو یارک ٹائمز کا ٹرمپ کو انتباہ

نیو یارک(ویب ڈیسک ) امریکی اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کوتنبیہہ کی ہے کہ امریکا کودی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے اس لیے وہ پاکستان سے منہ پھیرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکے اداریے کے مطابق پاکستان نے اہم خفیہ معلومات اکثرامریکا کوفراہم کی ہیں، افغانستان کیلیے ہرفوجی پروازپاکستانی فضا سے گزرتی ہے اورزیادہ ترسپلائی پاکستانی ریل یا روڈ سے ہوتی ہے، یہ دیکھنا ہوگا کہ امداد منجمد کرنے پرپاکستان تعاون کرتا بھی ہے یا نہیں، پاکستان کے خلاف فیصلے سے لگتا نہیں کہ ٹرمپ کے پاس اثرات سے نمٹنے کی پالیسی ہے جب کہ امریکا کودی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے۔اخبار کے مطابق ٹرمپ اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ پاکستان کو چھوڑ دیں، اس صورت میں پاکستان، چین کا زیادہ قریبی اتحادی بن سکتا ہے، ٹرمپ کا پرانے پارٹنرز کو امریکا سے دورکرنے کا فیصلہ چین کیلیے فائدہ مند ثابت ہوگا، بھارت کے خلاف زیادہ سخت رویہ اپنا سکتا ہے۔اداریے میں کہا گیا کہ پاکستان کے زیادہ تعمیری تعاون کیلیے ٹرمپ کوسفارتی طریقے اپنانے چاہئیں، امریکا کوسعودی عرب اور امارات سے نئے دوستانہ تعلقات استعمال میں لانا چاہیے، ان دونوں ممالک کے ذریعے طالبان کی خلیج فارس میں فنڈ اکھٹا کرنے کی کوشش ناکام بنانا چاہیے جب کہ پاکستان سےتعاون کیلیے ٹرمپ کوشورمچانے کے بجائے خاموش بات چیت کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی ہرطرح کی مالی و فوجی امداد روکتے ہوئے تمام تر سیکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پاک امریکا تعلقات تناو¿ کا شکارہوگئے ہیں۔

 

پاکستان کی رو کی گئی امداد امریکہ کہاں خرچ کریگا۔۔۔فیصلہ ہوگیا

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی امداد روک کر رقم امریکا کے انفرااسٹرکچر پروجیکٹس پر خرچ کرنے کے منصوبے کی حمایت کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رینڈ پال نے گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تجویز پیش کی تھی۔اپنی ٹوئٹ میں رینڈ پال نے کہا تھا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں ایک بل کانگریس میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ پاکستان کی امداد میں کٹوتی سے بچنے والی رقم امریکا میں سڑکوں اور بالائی گزرگاہوں کی تعمیر میں خرچ کی جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک سینیٹر رینڈ پال کی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کے اس خیال سے اتفاق کیا۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر صدر منتخب ہوئے ہیں اور رینڈ پال کا تعلق حریف جماعت ڈیموکریٹس سے ہے لیکن اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے اس خیال کی حمایت کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ”گ±ڈ آئیڈیا رینڈ“۔