نواز شریف نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا

کوٹ مومن(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ لاڈلے کو ملک میں کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔کوٹ مومن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے پاناما کیس کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ عوام نوازشریف کو اہل کرکے بھیجیں اور تم نااہل کردو، یہ عوام کو منظور نہیں، سب دیکھ لیں خلق خدا کیاا فیصلہ دے رہی ہے، یہ تمہارے فیصلے کے خلاف ریفرنڈم ہے، عوام نے اس فیصلے کو مسترد کردیا، عوام پورے جذبے کے ساتھ بتادیں کہ فیصلہ رد کردیا۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کا مذاق ہے، ایک ایسے معاملے پر کہ نوازشریف نے خیالی تنخواہ نہیں لی، ایک اقامے پر وزیراعظم نااہل قرار دے دیں، یہ فیصلہ کوئی صحیح فیصلہ ہے، سب دیکھ لیں، عوام کا فیصلہ پورے پاکستان میں جھومے گا اور لاڈلوں کو ملک میں کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن آنے والے ہیں، کوٹ مومن کا اعلان پورے قوم کا اعلان بن جائے گا، ملک میں تبدلی آئے گی، لوگوں کو انصاف ملے گا اور عدل قائم ہوگا، غریبوں کو روزگار ملے گا۔نوازشریف نے جلسے کے شرکا سے سوال کیا، کہ آپ کو 2013 کا نقشہ یاد ہے؟ اس وقت بجلی آتی تھی؟ اس وقت لوڈشیڈنگ تھی یا نہیں؟انہوں نے کہا کہ ہم نے 4 سالوں میں ملک کا رخ بدل دیا، اور وہ کام کرگئے ہم جو 20 سالوں سالوں میں نہ ہوا، ہم نے لوڈشیڈنگ کا ستیاناس کردیا، اب جو فیصلے کے بعد 5 ماہ گزرے ہیں، اس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دوش نہیں دیتا، وہ بہت محنت کررہے ہیں اور جواں مردی کے ساتھ کام کررہے ہیں، فیصلے کے بعد 5 مہینے میں ترقی کا سفر اگر آہستہ ہوا توہ شاہد خاقان عباسی کا کوئی قصور نہیں، کوئی آپ پر الزام نہیں ٹھہراتا، یہ تو اس فیصلے سے پوچھو جس کی وجہ سے یہ انتشار ملک میں پھیل رہا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں انشتار پھیل رہا ہے تو شاہد خاقان عباسی سے نہ پوچھو یہ اس فیصلے سے پوچھو جس نے پاکستان کو دنیا میں تماشہ بناکر رکھ دیا، اگر آج ڈالر بڑھ رہا ہے اور روپیہ گررہا ہے تو اس فیصلے سے پوچھے، جب حکومت میں آئے تو اسٹاک ایکسچینج 19 ہزار پر تھا اور جب فیصلہ آیا تو 54 ہزار پر تھا، نوازشریف کے دور میں مہنگائی نہیں تھی، پاکستان میں مہنگائی، دہشت گردی نے نے سراٹھایا ہے، یہ بھی اس فیصلے سے پوچھو۔میاں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی دنیا بھر میں رسوائی ہورہی ہے، ملک میں سازش کرنے والے ہیں، لاڈلے کے علاوہ اور کون سازشی ہے، ایک سازشی کینڈا سے آیا ہے۔

 

ہاکی کے میدان سے بڑی خوشخبری

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ الیون ہاکی کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے ،پہلا میچ 19 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ 21 جنوری کو لاہور میں ہوگا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید عالم نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور اس سے ملک میں ہاکی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

مریم نواز کی انوکھی منطق، میچ فکس کا بھی انکشاف

کوٹ مومن(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کاکہنا ہے کہ کوئی نااہل ہوکر بھی سرخرو اور کوئی اہل ہوکر بھی شرمندہ پھر رہا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ صداقت اور امانت کے پیچھے میچ فکس ہے۔کوٹ مومن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے اور مخالفین پہلی بارکسی جلسے میں میاں نواز شریف کے ساتھ آئی ہوں لیکن جہاں جہاں سے میاں صاحب گزرتے ہیں ہر جگہ ایک ہی نعرہ لگتا ہے کہ وی لو یو (ہم آپ سے محبت کرتے ہیں)، پاکستان کے عوام نواز شریف نے محبت کرتے ہیں، مخالفین ووٹ نہیں لے سکتے اس لئے کبھی وہ انگلی کے پیچھے تو کبھی سپریم کورٹ کے پیچھے چھپتے ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ کوئی نااہل ہوکر بھی سرخرو اور کوئی اہل ہوکر بھی شرمندہ پھر رہا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ صداقت اور امانت کے پیچھے میچ فکس ہے، کبھی وہ کچھ کہتا ہے تو کبھی کچھ لیکن جو ہم اور عوام کو نظر آرہا ہے وہ اسے دیکھ نہیں پارہا۔ 2013 سے پہلے 20،20 گھنٹے لوڈ شیدںگ ہوتی تھی لیکن اب بجلی کا بحران ختم ہوگیا ہے۔ یہ مسئلہ ایسے ختم نہیں ہوا، اس کے لیے خون پسینہ بہایا گیا ہے۔ کسی نے تو سازشوں اور دھرنوں کے باوجود کام کیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نیت سزا دینے کی ہو تو پاناما سے اقامہ نکل ہی آتا ہے، پاناما کیس شریف خاندان پردباو¿ ڈالنے لینے کے لیے بنایا گیا، پاناما کے نام سے شریف خاندان ، نواز شریف کی 3 نسلوں کا بار بار احتساب ہوا، ذاتی کاروبار کی ہر چیز کھنگالی گئی لیکن کہیں سے کرپشن کا شائبہ تک نہ ملا تو اقامہ نکال کر لے آئے حالانکہ اقامہ دراصل ویزا ہوتا ہے۔ انشا اللہ ایک دن پاناما کے بارے میں بھی اسی سپریم کورٹ سے یہی الفاظ سنیں گے جو حدیبیہ کیس میں کہے گئے ہیں۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ نواز شریف این آر او کررہا ہے، این آر او کون کررہا ہے اور اس کی ضروت کس کو ہے، این آر او تو اس کو کہتے ہیں کہ نواز شریف کی بیٹی کا کیس تو نیب میں بھیج دیا جاتا ہے لیکن عمران خان کو بری کردی جائے۔مریم نواز نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ آج تک کسی عدالت کو اتنی ہمت نہیں ہوئی جس پرویز مشرف نے آئین اور قانون پر شب خون مارا ہو اسے عدالت میں بلایا جاسکے۔ کب تک انصاف کا ترازو جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے استعمال ہوگا، کب تک منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھیجنے کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے گی، کب تک پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے کو ضمانتیں دی جائیں گی۔ نوازشریف نے جان ہتھیلی پر رکھ کرعدلیہ کوبحال کرایا،اب وہی عدل بحال کرائیں گے۔

 

نواز شریف ملک کے اداروں کو بدنام کررہے ہیں،عمران خان

چکوال(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم جھوٹی یا دھوکے باز نہیں بلکہ نوازشریف جیسے لوگ دھوکے باز ہیں جو قوم کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں کیونکہ ان کا پیٹ نہیں بھرتا۔چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف لوٹے ہوئے مال کا حساب دینے کے بجائے سینہ زوری کررہے ہیں، عدالتوں کوڈرا دھمکا کر دباو¿ ڈال رہے ہیں، وہ فوج اور اداروں کو بدنام کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں، سعودی عرب جاکر شاہی خاندان کے پاو¿ں پکڑ کر سزا سے بچانے کی اپیل کررہے ہیں، وہ اپنے اثاثوں کا حساب دینے کے بجائے مجھے کیوں نکالا کا سوال پوچھ رہے ہیں، اگر ہم امریکا سے قرض اور امداد نہ لیتے تو آج ہمیں ذلت کا سامنا نہ کرنا پڑتا ، پاکستانی جھوٹے اور دھوکے باز نہیں، یہ نوازشریف جیسے لوگ دھوکے باز ہیں کیونکہ ان کا پیٹ نہیں بھرتا وہ عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اس ملک کے حکمران جب تک قرضے لیں گے اور پیسہ باہر لے جائیں گے، اس وقت تک کبھی اس ملک و قوم کو عزت نہیں ملے گی۔ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرارہا ہے اس جنگ نے پاکستانی قبائلی علاقوں کو تباہ وبرباد کردیا اور قبائلیوں کی زندگی کو اجیرن بنادیا۔

انیل کپور جیل چلے گئے۔۔

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار انیل کپور کو سزا ہوگئی جس کے بعد انہیں جیل پہنچا دیا گیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار انیل کمار اپنے کرئیر میں متعدد کامیاب فلمیں دے چکے ہیں اوراب ایک بار پھر وہ بلاک بسٹر فلم سیریز ’ریس ‘ ے سیکیول ”ریس 3“ کا حصہ بننے جارہے ہیں۔
اداکار کی جیل جاتے ہوئے یہ تصویر دراصل فلم کے سین کا حصہ ہے، تصویر میں وہ قیدی کے روپ میں نظاآرہے ہیں تاہم اداکار نے فلم میں جرم میں کیا کیا ہے وہ تو فلم دیکھ کر ہی معلوم ہوگا۔
فلم ’ریس 3‘ میں دبنگ اداکار سلمان خان، بوبی دیول اور جیکولن فرنانڈس بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جب کہ انیل کپور کی تیسری بار پھر انٹری پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ انیل کپور کے آنے سے ’ریس 3‘ کی کاسٹ اور بہترین ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ریموڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”ریس 3“ رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔