حدیبیہ ریفرنس ،مقصد کیا تھا۔۔۔سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

اسلام ٓاباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپرملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل مسترد کیے جانے کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے چھتیس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری تحریر ی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سماعت کے دوران میڈیا کی جانب سے سنجیدہ رپورٹنگ کی گئی ،کچھ میڈیا گروپس نے کیس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی رائے کوبھی شائع کیا،فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ لاہو رہائی کورٹ کے جج نے دوبارہ تحقیقات کی وجوہات اپنے فیصلے میں بیان نہیں کیں ہائی کورٹ کے دوبارہ تحقیقات نہ کرنے کے فیصلے سے مطمئن ہیں ،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس کو غیر معینہ مدت تک زیرالتواء رکھ کر قانونی عمل کی نفی کی گئی ،ملزمان کو دفاع کاموقع نہیں دیاگیا ،ریفرنس کامقصد ملزمان کو دباو¿ میں لانے کے سوا کچھ نہیں تھا ،ریفرنس کے وقت نیب پرعزم نظر نہیں آیا ،نیب نے ٹرائل کورٹ میں ملزمان کے خلاف ایک بھی گواہ یا ثبوت پیش نہیں کیا،ٹرائل کورٹ میں نیب نے کیس کی بار ملتوی کرنے کی استدعا کی ، ٹرائل کورٹ میں التواء کی درخواستوں کے ہمراہ نیب نے کوئی مناسب وجوہات بیان نہیں کیں،ٹرائل کورٹ میں ملزمان میں سے کسی نے بھی کیس کو ملتوی کرنے کی استدعانہیں کی۔ چار سال تک چیئرمین نیب نے ریفرنس بحالی کے لئے کوئی درخواست نہیں دی ،ملزمان کے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے پر نیب متحرک ہوگئی۔ چیئرمین نیب نے بحالی کی درخواست دی تو اس کی پیروی نہیں کی گئی ،فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص پر الزام کافیصلہ جلدازجلد ہوناچاہئے تاکہ قصور وار ملزم کو سزا اور بے قصور بری ہوسکے ،غیرمعینہ مدت تک التواء میں رہنے والے کیس تاخیر سے ملنے والے انصاف کے محاورے کو سچاثابت کرتے ہیں ،حدیبیہ کیس کی اپیل نیب نے 1229ایام کے بعد دائر کی اور تاخیر سے درخواست دائر کرنے کی وجوہات نیب بیان نہیں کرسکا ،نیب کی جانب سے نوازشریف ،شہبازشریف کی خودساختی جلاوطنی کاموقف اپنایاگیا لیکن خودساختہ جلاوطنی کا مو¿قف حقائق کے برخلاف ہے ، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کا بیان ملزمان کی موجودگی میںلینا چاہیے تھا ، ملزمان کو بیان پر جرح کا موقع بھی ملنا چاہیے تھا ،قانونی نکا ت سے ہٹ کر لیے جانے والے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ، یا د رہے کہ نیب کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپرملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ تاہم عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے چار سماعتوں کے بعد نیب کی اپیل زائد المعیاد ہونے پر مسترد کر دی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف ، شہباز شریف حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس مارچ دوہزار چودہ میں خارج کردیا تھا۔ تاہم نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں بارہ سو انتیس دن کے بعد اپیل دائر کی گئی جس کی سماعت سپریم کورٹ کے دو مختلف بنچز نے کی کیس کی ایک مختصر سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی تاہم آصف سعید کھوسہ کی علیحدگی کے باعث بنچ ٹوٹ گیا جس پر چیف جسٹس نے مقدمے کی سماعت کے لیے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ تشکیل دیا ، جس نے پانچ سماعتوں کے بعد نیب کی اپیل مسترد کردی ، نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر عمران الحق نے عدالت کی معاونت کی سپریم کورٹ نے پندرہ دسمبر کو نیب کی اپیل زائد المعیاد ہونے پر ناقابل سماعت قرار دی تھی ۔

 

امریکی دھمکیوں کے پیچھے کون ، شیخ رشید نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے پیچھے بھارت ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نواز شریف کا بڑا بھائی ہے،امریکی دھمکیوں سے ڈرنے کی ضرورت ہے نہ ہی ٹارزن بننے کی، شہباز شریف کیلئے سعودی وزارت خزانہ کا طیارہ آیا تھا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز اور مودی ایک سکے کے دررخ ہیں، بھارت عقل کے ناخن لے ورنہ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، نوازشریف کی کسی آرمی چیف سے نہیں بنی، آج کل اندر کے بندوں کو یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ جنرل باجوہ سے میری نہیں بنے گی، تکنیکی طور پر الیکشن ہوتے نہیں دیکھ رہا، نواز شریف نے امریکہ کے دباو¿ سے ختم نبوت قانون میں ترمیم کرائی، ترمیم کرنے والے انوشہ رحمان اور رانا ثناءاللہ تھے، رانا ثناءشیطان اعظم ہے، لیگی حکومت فروری میں ہی کک مارچ ہوجائے گی، اگر بات نظام لپیٹنے تک پہنچ گئی تو جو سلوک ان سے ہوگا وہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔

کیمیکل ملے دودھ کی فروخت بارے سنسنی خیز انکشاف

لاہور(ملک مبارک سے) صوبائی دارالحکومت کی 1کروڑ 20لاکھ سے زائد آبادی زہرکےمےکل ملا دودھ پےنے پر مجبور ہے۔ پنجاب فورڈ اتھارٹی کا غےر معےاری کےمےکل ملا زہر دودھ کے خلاف آپرےشن ناکام ہو گےا ۔فورڈ اتھارٹی نے دودھ مافےا کے سامنے گھٹنے ٹےک دےئے۔شہر بھر مےں یوریا کھاد ،پینسلین ،اکسی ٹوسین ،ایلومنیم سلفیٹ ،کاسٹک سوڈا ،ہیئر ریمور پاوڈر ،ہائیڈروجن پر اکسائیڈ ،بورک ایسڈ اور فارملین پاوڈر ملا کیمیکلززدہ دودھ سرعام فروخت ہو رہا ہے ۔ خادم اعلیٰ پنجاب مےاں شہبازشرےف سمےت دےگر اداروں کو سب اچھا کی رپورٹ فراہم کی جارہی ہے ۔ فورڈ اتھارٹی سفارشی اور ناتجربہ کار افسران کی تعیناتیوں کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کو پانچ سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ادار ے کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے،ہر طرف ملاوٹ مافیا کا راج ہے۔شہرمےں کیمیکل سے دودھ کی تیار ی کا کاروبارعروج پر ہے، جس سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ دودھ کی فروخت کے نام پرمکروہ دھندہ کرنے والے عناصرنے محض پیسے کمانے کی خاطر اپنے گھروں میں دودھ کی مشینیں لگا رکھی ہیں۔ذرائع کے مطابق دودھ مافےا غیر معیاری کھلاخشک دودھ خرید کر ایک کلو پاڈر میں 16سے18لٹر پانی ملا کر دودھ تیارکرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ کی مقدار کو بڑھانے، گاڑھا کرنے اور خالص شکل میں لانے کے لیے سرف، گھی، میٹھا سوڈا، چینی، سوڈیم کلورائیڈ، یوریا کھاد، بلیچنگ پاﺅڈر، پوٹاشیم ہائیڈرو آکسائیڈ، سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ اور مکئی کا آٹا استعمال کرتے ہیں اور ایک من دودھ میں 220گرام کھویا، سنگھاڑوں کا آٹا، اراروڑملاکر دودھ کی قدرتی مٹھاس اور ذائقہ برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح 2من بھینسوں کا دودھ حاصل کر کے غیر معیاری ذرائع سے10سے 12من دودھ میں تبدیل کردیا جاتا ہے اورپھر یہ دودھ معروف ہو ٹلوں ،بڑی بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں کے علاوہ رہائشی علاقوں میں چلر میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس طرح خالص دودھ کی فروخت کے یہ دعویدار دو کلو دودھ کے ساتھ ایک کلو دودھ فری کا پیکیج بھی دیتے نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھینسوں کے دودھ میں اضافے کیلئے بھی حاملہ خواتین کی زچگی کے دوران لگایا جانے والا اوکسی ٹوسن انجکشن استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی میڈیکل سٹور سے20روپے میں باآسانی دستیاب 50سی سی انجکشن کی2سی سی مقدار بھینس کو دے کر کسی بھی وقت بھینسوں سے مطلوبہ دودھ حاصل کیا جا سکتا ہے اسی طرح ٹینکروں اور پلاسٹک کے ڈرموں کے ذریعے سپلائی کئے جانے والے دودھ کو زیادہ دیرتک محفوظ بنانے کے لئے اور ٹینکروں میں موجود بدبو کو ختم کرنے کے لئے کافور اور کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ ٹینکروں کے اندر صفائی پر بھی کوئی خاص دھیان نہیں دیا جاتا۔انٹرنیشنل معیار کے مطابق بھینس سے حاصل ہونے والے خالص دودھ میں نو فیصد فیٹ، چھ فیصد نمکیات اور 85 فیصد پانی جبکہ گائے اور بکری کے دودھ میں 3.5 فیصد فیٹ، 11.5 فیصد نمکیات اور 85 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔ ایک گلاس دودھ انسانی جسم کو پروٹین چکنائی،کاربوہائیڈریٹ، کیلشیم، میگنیشم اور قیمتی وٹامن فراہم کرتا ہے مگر افسوس کہ انسان کے لالچ اور ہوس نے اس آفاقی نعمت کو بھی مضر صحت بنا دیا ہے۔ اکسی ٹوسین (oxytocin)اور بوائین (somatotro pinBovine)ماہرین کے مطابق ان ہارمون سے دودھ میں 50%دودھ میں اضافہ تو ہوجاتا ہے لیکن اس کے نتائج بہت خطرناک ہیں طبعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکسی ٹوسین (oxytocin)ایسا انجکشن ہے جو صرف ڈلیوری کے دوران خواتین کو لگایا جاتا ہے جس سے ڈلیوری فوری ہوجاتی ہے لیکن یہی ٹیکا گوالے بھینسوں کو لگاتے ہیں۔ تاکہ دودھ زیادہ سے زیادہ حاصل ہو اس کے اثرات بچیوں پر زیادہ نمودار ہوتے ہیں اس سے بچیاں سن بلوغت سے پہلے ہی بالغ ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے آئے روز عصمت دری کی خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔ کافور صرف مُردوں (ڈیڈباڈی) کو لگایا جاتا ہے تاکہ بدبو نہ پھیلے اور باڈی خراب نہ ہو۔

نواز شریف کتنے ارب باہر لے کر گئے ،بڑا دعوی سامنے آگیا۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کیمذمت کرتے ہیں، جس ملک نے کسی اور کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہوں اب وہ اسی کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، امریکا 25 ارب روپے کے لیے ذلیل کر رہا ہے، جبکہ اسحاق ڈار کے بیٹے کے دبئی میں دو ٹاور ہی 25 ارب روپے کے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکی پرعمران خان نے کہا کہ امریکا اپنی 16 سالہ ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔’۔عمران خان نے امریکا کے موجودہ رویے کا ذمہ دار اپنے ملک کے طبقہ اشرافیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں انڈین لابی کی ضرورت نہیں، ہمارے اپنے لیڈر ملک کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اس ملک کے ادارے مافیا کے ہاتھوں مفلوج ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو افغانستان میں مکمل امن چاہتا ہے اور افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاپاکستان میں سب لوگ شلوار قمیض پہنتے ہیں، لیکن شہباز شریف نے اپنے سارے سوٹ نکالے ہوئے ہیں اور اسی لیے ہر روز نئے نئے ہیٹ (ٹوپی) پہنتے ہیں تاکہ امریکیوں کو یہ بتا سکیں کہ میں بھی ان ہی کی طرح ہوں۔عمران خان نے شریف برادران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں بھائی دو دو مرتبہ بالترتیب وزیراعظم اور وزیراعلی رہ چکے ہیں اور انہوں نے امریکیوں سے مطالبہ کیا کہ انہیں تیسری مرتبہ بھی باری دلوا دی جائے۔عمران خان نے دعوی کیا کہ شہباز شریف نے گزشتہ دور میں امریکا سے حکومت بحال کروانے کی درخواست کی تھی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے انتہا پسندگروپوں کو پالا ہوا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا خواجہ آصف واشنگٹن میں ایشیا سوسائٹی میں کہتے ہیں وہ لبرل جب کہ پی ٹی آئی دینی جماعتوں کے ساتھ ہیں، شہبازشریف کہتے ہیں کہ چودھری افتخارآوٹ آف کنٹرول ہے ہمیں اس سے خطرہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو مسئلہ یہ ہے کہ امپائرکیوں میرے ساتھ نہیں مل رہے، شریف برادران کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ کوئی این آراوانہیں بچا سکے گا۔عمران خان نے کہا کہ اس ملک کوتھوڑے سے لوگ بدنام کررہے ہیں، افغانستان کا امن سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جوافغانستان میں مکمل امن چاہتا ہے، نوازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے خود کہہ دیا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوتی ہے، ہوسکتا ہے زرداری سیدھے راستے پرآگیا ہو، اللہ کسی کوبھی ہدایت دے سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شرےف اپنی کرپشن کو چھپانے کےلئے فوج کو بدنام کررہے ہےں۔ نواز شرےف اور شہباز شرےف نے امرےکن سےنےٹر سے تےسری مرتبہ باری حاصل کرنے کےلئے منتےں کی ہےں ، ممبئی حملوں سے متعلق پاکستانےوں کےخلاف بےان دےا ، دونوں بھائی ملک کےلئے سےکورٹی رسکہےں۔ انکا کوئی بھی اےن آر او قوم تسلےم نہےں کرےگی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ25ارب کےلئے پاکستان کو ذلےل کررہا ہے ۔ پاکستان کےلئے بہتر ہے کہ وہ امرےکا سے امداد لےنا ہی بند کردے ۔ ان خےالات کا اظہار عمران خان نے بنی گالا مےں صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ انہوں نے کہ اکہ سابق ائےر چےف مارشل اصغر خان کی مغفرت کےلئے دعا گو ہےںکےونکہ انکی سےاست مےں بے شمار خدمات ہےں اور اصغر علی خان نے اپنی جماعت کو پی ٹی آئی مےں ضم کےا تھا کےونکہ وہ صادق اور امےن تھے اسلئے ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی اصغر خان کےس پر مکمل پےش رفت کےلئے توجہ سے کام کرےں ۔ عمران خان نے کہا کہ آج امرےکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے خلاف بول رہا ہے حالانکہ پاکستان نے دوسروں کی جنگ کےلئے 70ہزار سے زائد لوگوں کی قربانےں دےں اور معےشت کا بےڑا بھی تباہ ہوا لےکن اب امرےکہ افغانستان مےں 16سال کی جنگ کی ناکامی کا بوجھ پاکستان پرڈال رہا ہے۔ لےکن ان تمام تر وجوہات کے ذمہ دار ہمارے سےاسی ا اہلیتہےں۔ ہمارے سےاستدانوں نے رمزی ےوسف کو پکڑ کر امرےکا کے حوالے کردےا اور رمزی ےوسف نے اعتراف کےا کہ پاکستانی قوم وہ ہے جو کہ ڈالر ز کےلئے اپنی ماں کو بےچ دےں۔ امرےکہ ہمےں صرف 25ارب کے لئے ذلےل کررہا ہے حالانکہ 25ارب کے 2ٹاور تو اسحاق ڈار کے بےٹوں کے ہےں اور 300ارب نواز شرےف چوری کرکے ملک سے باہر لے گےا ہے ۔ پاکستان کےلئے بہتر ہے کہ وہ امرےکا سے امداد لےنا بند کردے کےونکہ کیوبا جےسا چھوٹا ملک جہاں پر تمباکو اور گنا ہے اگروہ ملک ترقی کرسکتا ہے تو پاکستان تو کیوبا کئی گنا بڑا ملک ہے اور وسائل سے مالا مال ہے۔ عمران خان نے شرےف برادران کے امرےکن سےنےٹرز کو بتانے کےلئے بےانات کو کی لےکس کے دستاوےزات مےں دکھاتے ہوئے کہا کہ نواز شرےف نے امرےکہ سے کہا کہ ہم تو ےمن مےں فوجےں بھےجنا چاہتے ہےں لےکن سابق آرمی چےف جنرل راحےل شرےف نہےں چاہتے ۔ نواز شرےف نے امرےکن سےنےٹر ز سے کہا کہ پاکستانےوں نے بمبئی حملے کرائے لےکن ہم اےسے حملوں سے پروٹےکشن دلوائےں گے شہباز شرےف نے بھی امرےکی سےنےٹرز سے کہا کہ ہم جماعت الدعوة کے نےٹ ورک کو ختم کرنا چاہتے ہےں ہمےں تفصےلات فراہم کرےں تاکہ عدالت مےں کےس چلوائےں ، عمران خان نے کہا کہ نواز شرےف نے امرےکہ سے چار مطالبات کے ہےں جو کہ وکی لےکس مےں آگئے ہےں۔ ان مےں پہلا مطالبہ تھا کہ ہم نے عدلےہ کےلئے بھرپور تحرےک چلائی لےکن چےف جسٹس افتخار چوہدری کنٹرول سے باہر ہےں اور ہم دونوں بھائےو کو 2،2مرتبہ بارےاں لےے کے بعد تےسری مرتبہ وزےر اعظم بنوادےں۔ دوسری ڈےمانڈ سلمان تاثےر کے گورنر راج کے دوران ہماری پنجاب مےں حکومت بحال کرادےں ، تےسرا مطالبہ اگر چےف جسٹس نہےںجاتاہے تو پھر ہمےں فےس سےونگ دی اور چوتھا مطالبہ تھاکہ سابق صدر پروےز مشرف سے تمام اختےارات لےکر ہمےں دوبارہ دئےے جائےں اور دونوں بھائےوں نے کہاہم امرےکہ کے بہترےن دوست ہےں ، پی ٹی آئی چےئرمےن نے کہا کہ ےہ دونوں شرےف بھارئی پاکستان کی سالمےت کےلئے خطرہ ہےں۔ اور اپنے 300ارب روپے بچانے کےلئے فوج اور عدلےہ کو بنام کررہے ہےں۔ چار سال تک سب کچھ ملک مےں ٹھےک چل رہا تھا لےکن پےسہ پکڑا گےا تو اب ملک مےں ساری خرابےاں نظر آرہی ہےں۔

 

پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے نیوزی لینڈ سے شکست

ویلنگٹن(ویب ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کیویز نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 61 رنز سے شکست دے دی۔میچ کے آغاز پر پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس پر کیویز نے پاکستان کو 316 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی اور کیویز بولرز کے سامنے پاکستانی بلے بازوں کے ہاتھ پاو¿ں پھول گئے۔پاکستان کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 166 رنز ہی بنا پائی تھی کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کی ر±و سے نیوزی لینڈ، پاکستان سے آگے تھا اور بارش کے باعث مقررہ وقت پر میچ شروع نہ ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا۔نیوزی لینڈ نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا تھا۔کیوی اوپنرز کے سامنے پاکستانی بولرز ناکام نظر آئے، کولن منرو نے 5 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 58 رنز بنائے، مارٹن گپٹل نے 48 رنز جوڑے، مارک نکولس نے بھی نصف سنچری بنائی جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے شاندار 115 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ عامر، فخر زمان ،رومان رئیس اور فہیم اشرف نے نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔بعدازاں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور صرف 6 رنز پر ٹم ساو¿تھی نے اظہر علی کو آو¿ٹ کردیا۔7 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹم ساو¿تھی نے بابر اعظم کو بھی پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے محمد حفیظ کو آو¿ٹ کیا۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 37 رنز پر گری جب شعیب ملک صرف 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 57 رنز پر گری، جب کپتان سرفراز احمد 8 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔132 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے شاداب خان پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 28 رنز بنائے۔166 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 6 کھلاڑی آو¿ٹ ہوچکے تھے کہ اچانک بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کی فتح کا اعلان کردیا گیا۔

 

واچ لسٹ مین ڈالنے کا مقصد ، وزیر خارجہ بول پڑے

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو واچ لِسٹ میں ڈالنا امریکا کی بدنیتی ہے۔ امریکا دنیاکو بتانا چاہتا ہے کہ افغانستان میں کامیابی اس کو پاکستان کی وجہ سے نہیں ملی۔ امریکا کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو پاکستان نے قبول نہ کیا ہو۔ جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ نے جن قوموں کو انتقام کا نشانہ بنایا وہ آج بھی زندہ ہیں۔ امریکا افغانستان سے متعلق اپنا موقف بدلتا رہتا ہے۔ پاکستان کو واچ لسٹ میں امریکا دنیا کو بتانا چاہتا ہے افغانستان میں اس کو کامیابی پاکستان کی وجہ سے نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ واچ لسٹ میں ڈالنے کا مطلب ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے خلاف تمام ہتھیار استعمال کر لئے۔ امریکا نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کو دھوکہ دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت میں مذہبی تعصب سب کے سامنے ہے، بھارت میں گائے کا گوشت کھانے والے کو قتل کر دیا جات اہے۔ بھارت میں نچلی ذات کے باشندوں کو بھی مار دیا جاتا ہے، قاتلوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ۔ وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں ہونے والی طویل جنگ کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دیں،یہ پاکستان ضرب عضب و ردالفساد کے بعد کا پاکستان ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ سب سے پہلے ہمیں حقائق سامنے رکھنے چاہئیں، کولیشن سپورٹ فنڈ میں 62فیصد کمی آئی ہے، سب سے اہم مقصد افغانستان میں امن کا قیام ہے، امریکہ افغانستان میں ہونے والی طویل جنگ کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، یہ پاکستان دہشت گردی سے پاک پاکستان ہے، یہ ضرب عض باور آپریشن رد الفساد کے بعد کا پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے قربانیاں دی ہیں، ہماری افواج پوری طرح سے تیار ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ جس وادی میں پتہ چلتا ہے کہ لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں ہم کارروائی کرتے ہیں، اگلے ہفتے سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے، ہم ہر طرح سے تیار ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ سفارتی سطح پر حل ہو جائے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا، اوباما دور میں بھی 800ملین روپے روکے گئے تھے، آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ پاکستان نے امریکہ سے کتنے روپے وصول کئے، تقریباً10ارب ڈالرز امریکہ نے ابھی ہمارے دینے ہیں۔

 

بلوچستان کی علیحدگی ، دشمن کی گھناﺅنی سازش بے نقاب

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) امریکہ، برطانیہ، بھارت، افغنستان کی پاکستان کے خلاف گھناونی سازش بے نقاب ہو گئی، ٹرمپ نے باقاعدہ پلاننگ کے تحت پاکستان کو دھمکی دی۔ پاکستان کے خلاف سخت ایکشن کا منصوبہ بہت پہلے بن چکا تھا جس کے حوالے سے ایک حکومتی سابق وفاقی وزیر نے انکشاف بھی کیا تھا کہ پاکستان کو کن خطرات کا سامنا ہے یہ صرف تینلوگ جانتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کے خلاف گھناونی شازش عرصہ دراز سے تیار کی جا رہی تھی اور اس پر عمل بھی شروع تھا مگر پاکستان کے حساس اداروں نے ابتک اس سازش کو ناکام بنایا ہوا ہے۔ سازش میں منصوبہ بنایا گیا تھا کہ بلوچستان کو علیحدہ ریاست بنانے کیلئے باقاعدہ بلوچ علیحدگی پسندوں کو فنڈنگ کی جائے، صرف بلوچستان کیلئے دو ارب ڈالر کا فنڈ رکھا گیا تھا۔ بلوچستان پر امریکہ، بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیز کو ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ دوسرا ٹارگٹ سندھ میں علیحدگی کی تحریک چلائی جانی تھی۔ سندھ کیلئے اربوںڈالر کی فنڈنگ کی گئی اور ایم کیو ایم لندن کے ساتھ ساتھ کئی قوم پرست جماعتوںکو بھی پیسہ دیا گیا تھا۔ پنجاب کے اندر گریٹر پنجاب کا نعرہ لگانے کیلئے مختلف گروپوں کو تیار کیا جا رہا تھا۔ کے پی کے میں بھی را اور این ڈی ایس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والی دو سیاسی جماعتیں قاعدہ اس کا حصہ تھیں۔ پاکستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں ان کی فنڈنگ اسی منصوبہ کے تحت کی جا رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے غیر ملکی قوتوں نے پلاننگ کر رکھی تھی کہ ایسے حالات پیدا کر دیئے جائیں گے کہ ایران ہی پاکستان کے خلاف ہو جائے مگر پاکستانی حساس اداروں اور فوج کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے اس میں ہی ناکام ہوئے۔ سازشیں بے نقاب ہونے کے بعد پاکستان کے اندر برطانیہ، امریکہ، اسرائیل، بھارت اور افغانستان کی فنڈنگ سے کام کرنے والی این جی اوز کی نگرانی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے اہم ترین شواہد بھی ملے ہیں کہ یہ ان جی اوز پس پردہ کیا کر رہی ہیں اور ان میں سے ساتھ ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے جو ان این جی اوز کے ذمہ داران تھے مگر فنڈنگ پاکستان توڑنے کیلئے کر رہے تھے۔

 

پیر سیالوی کو منانے کیلئے حکومت پھر متحرک ۔۔۔کس کی ڈیوٹی لگا ئی گئی

ساہیوال/ سرگودھا(خصوصی رپورٹ)پیر حمید الدین سیالوی کی طرف سے 9 جنوری کو لاہور میں ہونیوالے احتجاج اور دھرنے کو روکنے کیلئے حکومت نے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلہ میں مختلف سجادہ نشینوں سے وزرا کو فوری رابطے کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر حمید الدین سیالوی کو منانے کیلئے وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اور ان کی معاونت کیلئے ایک وفاقی وزیر کو تعینات کیا جائیگا جس کیلئے ابھی سے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

دہشت گردی میں حیران کن کمی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 50فیصد کی غیر معمولی کمی دیکھی گئی ہے،یہ بات ملک کے انسداد دہشتگردی کے بڑے ادارے نیکٹا کی تیار کردہ سرکاری رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ 40 صفحات پر مشتمل رپورٹ کا لب لباب یہ ہے کہ اس میں قومی ایکشن پلان کے ضمن میں عملدرآمد کے اقدامات کے خلاصہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی پالیسی سازوں کے لئے تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ میں قومی ایکشن پلان کے تمام 20 نکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں 2010 میں 2060 دہشتگردانہ حملے ہوئے جبکہ 2017 میں ان کی تعداد 681 رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2015 سے اب تک اے ٹی اے 1997 اور پی پی سی کے تحت 483 افراد کو سزائے موت دی گئی جبکہ اس عرصے میں 11فوجی عدالتوں میں 382مقدمات بھیجے گئے۔ رپورٹ میں بین الاقوامی انسداد دہشتگردی حکام اور آپریٹرز کے ساتھ ساتھ دہشتگردی ، انتہا پسندی اور مختلف حالات میں عدم برداشت کے حوالے سے پالیسی اور اس پر عملدرآمد کا بے مثال مطالعاتی جائز ہ پیش کیا گیاہے۔ اس عرصے کے دوران 2 لاکھ کا مبنگ آپریشنز کئے گئے جن میں 40 لاکھ کے لگ بھگ افراد کو روکا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی 6 ہزار 998 دہشتگرد گرفتار کئے گئے جبکہ ملک بھر میں 2500 دہشتگرد مارے گئے نفرت انگیز مواد اور تقاریر کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن کے دوران ملک بھر میں 19ہزار 530 افراد گرفتار کئے گئے تاہم اس میں مستقبل کی سکیورٹی پالیسی کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاﺅڈ سپیکرز کے غلط استعمال پر 18 ہزار 790 کیس درج ہوئے اور 7479 آلات پکڑے گئے تاہم شورش زدہ صوبے بلوچستان میں پیش رفت بہت سست رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کورقوم کی فراہمی کے خلاف مہم کے دوران ڈیڑھ ارب روپے برآمد کئے گئے اور بتایا گیا ہے کہ نفرت آمیز مواد اور شدت پسندی میں کمی کے حوالے سے بعض اہم امور پر حکام نے ابھی کوئی توجہ نہیں دی۔ حوالہ ہنڈی کے حوالے سے 1209 افراد گرفتار اور 919مقدمات درج کئے گئے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت 574 افراد کے خلاف 426 کیس درج ہوئے اور مالیاتی مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے 207 مشکوک ٹرانزکشنز پکڑی گئیں، 207کیس درج ہوئے جن میں 48 بند کر دیئے گئے جبکہ 110 پر کارروائی جاری ہے۔پاکستان نے 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کی جن میں سے 4 کو انڈر ابزرویشن رکھا گیا، 8374 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے، سٹیٹ بینک کے ذریعے 5089 بینک اکاﺅنٹس منجمد کئے گئے جن میں 15کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقوم روکی گئیں۔ 2052سے زائد افراد کی نقل و حرکت پر پابندیاں لگائی گئیں۔نئی انسداد دہشتگردی فورسز کے لئے 6027 خصوصی سکیورٹی اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 22 ہزار مذہبی مدارس کی جیو میپنگ تکمیل کے قریب ہے تاہم پاکستان میں مدارس کے نظام کو مربوط بنانے کے حوالے سے بہت کم بتایا گیاہے۔ سوشل میڈیا سائٹس کے جائزے اور سائبر کرائمز کے خلاف نگرانی کے نتیجے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 1447 یو آر ایل بلاک کئے جو ملک میں انتہا پسند چلا رہے تھے۔نیپ کے تحت پنجاب انسداد دہشتگردی فورس کے حوالے سے بازی لے گیا کہ پولیس کے ڈیٹا بینک میں 68 ہزار 957 دہشتگردوں کی تفصیلات اکٹھی کی گئی ہیں کئی کالعدم تنظیموں کے لیڈر پکڑے گئے، 897دہشتگرد دھر لئے گئے اور 400 مذموم قیدیوں کو پھانسی دی گئی، کراچی میں امن وامان کی بدترین صورتحال کے بارے میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2008 سے 2013 کے درمیان کراچی میں 9 ہزار 322 افراد قتل ہوئے اور تاجر روزانہ کی بنیاد پر بھتہ خوروں کو 8 سے 10 کروڑ روپے تک دینے پر مجبور ہوئے۔ قومی ایکشن پلان پر عمل کے نتیجے میں اس ساحلی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 97 فیصد، قتل کے واقعات میں 87، ڈکیتیوں میں 52 فیصد اغوا برائے تاوان میں 62فیصد اور بھتہ خوری میں 82 فیصد کمی ہوئی۔بلوچستان کے متعلق اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار سے زائد مشتبہ علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈالے، 13ہزار 200 بلوچ نوجوانوں کو فوج میں شامل کیا گیا جبکہ 500 سے زائد نے گزشتہ تین سالوں میں تربیت مکمل کی۔

کوہلی کا فلاپ شو, 5رنز پر آؤٹ

ممبئی (ویب ڈیسک )شادی کے بعد پہلے کرکٹ میچ میں بھارتی کپتان کوہلی پانچ رنز پر آو¿ٹ ہوگئے۔بھارتی ٹیم کیپ ٹاو¿ن میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، کوہلی کو گھر پہنچنے کی جلدی تھی یا کوئی اور معاملہ بھارتی کپتان نے پانچ رنز بناکر ہی پویلین کی راہ لی، بھارتی شائقین سوشل میڈٰیا پر کوہلی انوشکا پر برس پڑے۔بھارتی شائقین کہتے ہیں کوہلی پریکٹس کے وقت اہلیہ کو لے کر گھومتے رہے بعض لوگوں کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ ویرات کوہلی انوشکا کے ہاتھ کا کھانا کھانے جلد آو¿ٹ ہو گیا، لگتا ہے کوہلی ابھی تک ہنی مون پیریڈ پر ہیں۔