Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
    • سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز
    • کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا
    • عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
    • عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب
    • رپورٹر کی ڈائری مہران اجمل خان
    • بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: شاہین آفریدی
    • مشین چلتی ہے تو خدا بھی ہوتی ہے، باڈی کو آرام ملتا ہے اب تو جان بھی لگتی ہے: شاہین کا پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار کے حوالے سے سوال پر جواب
    • اب تک امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جو ہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے : اسماعیل بقائی
    • فلسطین پر پاکستان کا موقف غیر متزلزل ، ابراہیمی معاہدے کی افواہیں مسترد: اسحاق ڈار
    • ٹرمپ ایران کیساتھ صرف اُسی معاہدے کو قبول کریں گے جو امریکی شرائط پر پورا اترے: وائٹ ہاؤس حکام
    • اہلیہ نے آج تک میرے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا، انوپم کھیر
    • مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سے تعلق کی حقیقت سامنے آ گئی
    • ایران نے افزودہ یورینیم سے متعلق دوٹوک جواب دیدیا
    • ٹرمپ کا ناکہ بندی کھولنے اور معاہدے کے نکات طے پانے کا اعلان؛ ایران کا ردعمل بھی آگیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
    • کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
    • حمل کی مسلسل نگرانی کرنے والا الٹراساؤنڈ پیچ متعارف، جسے پہنا بھی جاسکتا ہے
    • گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
    • علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دہشت گردی میں حیران کن کمی

    By Daily Khabrainجنوری 6, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 50فیصد کی غیر معمولی کمی دیکھی گئی ہے،یہ بات ملک کے انسداد دہشتگردی کے بڑے ادارے نیکٹا کی تیار کردہ سرکاری رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ 40 صفحات پر مشتمل رپورٹ کا لب لباب یہ ہے کہ اس میں قومی ایکشن پلان کے ضمن میں عملدرآمد کے اقدامات کے خلاصہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی پالیسی سازوں کے لئے تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ میں قومی ایکشن پلان کے تمام 20 نکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں 2010 میں 2060 دہشتگردانہ حملے ہوئے جبکہ 2017 میں ان کی تعداد 681 رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2015 سے اب تک اے ٹی اے 1997 اور پی پی سی کے تحت 483 افراد کو سزائے موت دی گئی جبکہ اس عرصے میں 11فوجی عدالتوں میں 382مقدمات بھیجے گئے۔ رپورٹ میں بین الاقوامی انسداد دہشتگردی حکام اور آپریٹرز کے ساتھ ساتھ دہشتگردی ، انتہا پسندی اور مختلف حالات میں عدم برداشت کے حوالے سے پالیسی اور اس پر عملدرآمد کا بے مثال مطالعاتی جائز ہ پیش کیا گیاہے۔ اس عرصے کے دوران 2 لاکھ کا مبنگ آپریشنز کئے گئے جن میں 40 لاکھ کے لگ بھگ افراد کو روکا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی 6 ہزار 998 دہشتگرد گرفتار کئے گئے جبکہ ملک بھر میں 2500 دہشتگرد مارے گئے نفرت انگیز مواد اور تقاریر کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن کے دوران ملک بھر میں 19ہزار 530 افراد گرفتار کئے گئے تاہم اس میں مستقبل کی سکیورٹی پالیسی کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاﺅڈ سپیکرز کے غلط استعمال پر 18 ہزار 790 کیس درج ہوئے اور 7479 آلات پکڑے گئے تاہم شورش زدہ صوبے بلوچستان میں پیش رفت بہت سست رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کورقوم کی فراہمی کے خلاف مہم کے دوران ڈیڑھ ارب روپے برآمد کئے گئے اور بتایا گیا ہے کہ نفرت آمیز مواد اور شدت پسندی میں کمی کے حوالے سے بعض اہم امور پر حکام نے ابھی کوئی توجہ نہیں دی۔ حوالہ ہنڈی کے حوالے سے 1209 افراد گرفتار اور 919مقدمات درج کئے گئے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت 574 افراد کے خلاف 426 کیس درج ہوئے اور مالیاتی مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے 207 مشکوک ٹرانزکشنز پکڑی گئیں، 207کیس درج ہوئے جن میں 48 بند کر دیئے گئے جبکہ 110 پر کارروائی جاری ہے۔پاکستان نے 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کی جن میں سے 4 کو انڈر ابزرویشن رکھا گیا، 8374 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے، سٹیٹ بینک کے ذریعے 5089 بینک اکاﺅنٹس منجمد کئے گئے جن میں 15کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقوم روکی گئیں۔ 2052سے زائد افراد کی نقل و حرکت پر پابندیاں لگائی گئیں۔نئی انسداد دہشتگردی فورسز کے لئے 6027 خصوصی سکیورٹی اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 22 ہزار مذہبی مدارس کی جیو میپنگ تکمیل کے قریب ہے تاہم پاکستان میں مدارس کے نظام کو مربوط بنانے کے حوالے سے بہت کم بتایا گیاہے۔ سوشل میڈیا سائٹس کے جائزے اور سائبر کرائمز کے خلاف نگرانی کے نتیجے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 1447 یو آر ایل بلاک کئے جو ملک میں انتہا پسند چلا رہے تھے۔نیپ کے تحت پنجاب انسداد دہشتگردی فورس کے حوالے سے بازی لے گیا کہ پولیس کے ڈیٹا بینک میں 68 ہزار 957 دہشتگردوں کی تفصیلات اکٹھی کی گئی ہیں کئی کالعدم تنظیموں کے لیڈر پکڑے گئے، 897دہشتگرد دھر لئے گئے اور 400 مذموم قیدیوں کو پھانسی دی گئی، کراچی میں امن وامان کی بدترین صورتحال کے بارے میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2008 سے 2013 کے درمیان کراچی میں 9 ہزار 322 افراد قتل ہوئے اور تاجر روزانہ کی بنیاد پر بھتہ خوروں کو 8 سے 10 کروڑ روپے تک دینے پر مجبور ہوئے۔ قومی ایکشن پلان پر عمل کے نتیجے میں اس ساحلی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 97 فیصد، قتل کے واقعات میں 87، ڈکیتیوں میں 52 فیصد اغوا برائے تاوان میں 62فیصد اور بھتہ خوری میں 82 فیصد کمی ہوئی۔بلوچستان کے متعلق اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار سے زائد مشتبہ علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈالے، 13ہزار 200 بلوچ نوجوانوں کو فوج میں شامل کیا گیا جبکہ 500 سے زائد نے گزشتہ تین سالوں میں تربیت مکمل کی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    مشین چلتی ہے تو خدا بھی ہوتی ہے، باڈی کو آرام ملتا ہے اب تو جان بھی لگتی ہے: شاہین کا پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار کے حوالے سے سوال پر جواب

    فلسطین پر پاکستان کا موقف غیر متزلزل ، ابراہیمی معاہدے کی افواہیں مسترد: اسحاق ڈار

    پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان

    تازہ ترین

    سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز

    کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا

    عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.