Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز کرکٹ، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش سے ٹاکرا
    • سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
    • چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فیلڈ وزٹ ترقیاقتی منصوبووں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنکی ہدایت
    • وفاقی وزیر ریلوے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ
    • تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مرکزی مسلم لیگ
    • امریکہ میں شرح سود میں25 بیسز پوائنٹ اضافہ
    • شازیہ مری کا پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
    • اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار 95 افراد میں سے 73 افراد 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا
    • تحصیل گوجر خان و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
    • نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے، عبدالعلیم خان
    • پرائیویٹ حج سکیم ، 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی
    • کنٹونمنٹ راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سےقومی خزانے کو کروڑوں نقصانات کا انکشاف
    • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
    • عوام کے درمیان رہ کر مسائل حل کریں گے، ڈی سی جہلم
    • شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہپٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیمبارے شہریوں کے تاثرات سنے
    • سپیکر قومی اسمبل کا صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
    • حاجی شاہ ڈیم میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب گیا
    • بیو ٹیفکیشن کے نام پر جا ری ترقیا تی کاموں نے تاجروں کے کا رو با ر تبا ہ کر دیئے
    • زمین تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت کی سزا
    • منشیات مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 10 سال قید اور 1 لاکھ جرمانے کی سزا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اہلیہ نے آج تک میرے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا، انوپم کھیر

    By Khabrain Newsمئی 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کرن کھیر کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    سینئر اداکار کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کو 41 سال ہو چکے لیکن اہلیہ نے آج تک ان کے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا کیونکہ وہ کھانا پکانا نہیں جانتیں۔

    انوپم کھیر اور کرن کھیر کی دوستی 1985 میں شادی میں بدل گئی تھی۔ دونوں اپنی سابقہ زندگیوں اور رشتوں کے ٹوٹنے کے بعد ایک دوسرے کے لیے سہارا بنے۔ انہوں نے مالی اور جذباتی مشکلات کا بھی سامنا کیا اور 2020ء میں کرن کھیر کی کینسر کی تشخیص نے ان کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں انوپم نے بتایا کہ وہ امریکا میں این بی سی سیریز نیو ایمسٹرڈیم میں کام کر رہے تھے اور ایک کامیاب بین الاقوامی کیریئر بنا رہے تھے میرے پاس پانچ سال کے لیے پانچ سیزن کا کنٹریکٹ تھا اور مجھے کافی زیادہ پیسے مل رہے تھے، لیکن جیسے ہی انہیں کرن کھیر کی بیماری کا علم ہوا، انہوں نے فوراً شو چھوڑ کر بھارت واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت جسمانی طور پر تو اپنی اہلیہ کے ساتھ نہیں تھے، لیکن ان کے دل میں یہی اطمینان تھا کہ وہ ان کے ساتھ موجود ہیں۔ انوپم کے مطابق، چاہے ان کے درمیان کبھی اختلاف ہو، لیکن مشکل وقت میں وہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں زیادہ پرسکون رہنا سیکھ لیا ہے، جبکہ کرن کھیر نسبتاً زیادہ جذباتی اور ہائپر ہیں۔

    انوپم کھیر نے بتایا کہ ان کے گھر میں جہاں وہ دونوں اور انکا بیٹا سکندر کھیر رہتے ہیں، کوئی سخت روایتی خاندانی اصول نہیں ہیں۔ ان کے مطابق کرن کھیر کو کھانا پکانا بالکل نہیں آتا، حتیٰ کہ وہ انڈا بھی نہیں ابال سکتیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کرن ایک دن ان کے لیے چائے بنائیں۔

    انوپم کھیر نے کہا کہ اہلیہ ان سے زیادہ صاف گو اور واضح شخصیت کی مالک ہیں، جبکہ وہ خود نسبتاً زیادہ سفارتی انداز رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق کرن ہمیشہ سچ بولتی اور جو بات دل میں ہو وہی کہہ دیتی ہیں۔

    کرن کھیر کی پہلی شادی 1979 میں بزنس مین گوتم بیری سے ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا اداکار سکندر کھیر ہے۔ بعد میں 1985 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

    دوسری طرف انوپم کھیر کی پہلی شادی مدھو مالتی کپور سے ہوئی، لیکن وہ شادی بھی مختصر مدت میں ختم ہوگئی۔ بعد ازاں، انوپم اور کرن کھیر نے اگست 1985 میں شادی کی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.