اٹک ( بیورو رپو رٹ) اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار کیے گئے 95 افراد میں سے 73 افراد کو 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا، رہا ہونے والوں میں سابق سینیٹر مشتاق خان اور تین خواتین، اینکر عذرا عالم، طالبہ سفیہ عالم اور ان کی والدہ بھی شامل ہیں، مزید 22 افراد کی رہائی کا عمل بھی جاری ہے، تاہم ان کی روبکار میں تاخیر کے باعث انہیں فوری طور پر رہا نہیں کیا جا سکا، حکام کے مطابق ان افراد کو کل یا پرسوں تک جیل سے رہا کیے جانے کا امکان ہے، احتجاج میں شریک افراد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو رات کے وقت گھروں اور ہاسٹلز پر چھاپے مار گرفتار کیا گیا تھا۔
