راولپنڈی(سٹی رپورٹر)نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار، دو موبائل فون،بیگ اور دیگر سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والے سنیچر کو گرفتار کر لیا، زیر حراست سنیچر سے دو موبائل فون،بیگ اور دیگر سامان برآمد ہوا،مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم موٹر سائیکل پر آیا،اس کا ا بیگ چھینا اور فرار ہو گیا، نیو ٹان پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
