راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 07 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 07 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ ویسٹریج، آر اے بازار، ائیرپورٹ، مندرہ، صدربیرونی اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
