Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
    • کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
    • کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
    • موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
    • شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
    • ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
    • پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
    • دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
    • پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
    • PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
    • ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
    • پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
    • "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
    • اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
    • نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
    • میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
    • تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 7 افرادگرفتار
    • سنگاپور 2026 کی بہترین ایئر لائن بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی سینٹرل ریجن کے ترقیاتی منصوبوں کے  حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں موٹرویز اور قومی شاہراہوں کے متعدد منصوبوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کو 4 سے 6 لین میں توسیع دینے کے منصوبے پر جاری کام رفتار اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ اس منصوبے پر کام مزید تیز کیا جائے اور 15 دسمبر تک ایم فور کو 6 لین کرنے کے کام کو ہر حال میں مکمل کیا جائے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ لودھراں تا ملتان ایکسپریس وے کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے جس سے جنوبی پنجاب کے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا انہوں نے ہدایت کی کہ این ایچ اے سینٹرل ریجن میں جاری تمام منصوبوں کو مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کیا جائے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے جی ٹی روڈ این-5 پر لالہ موسی بائی پاس کی تعمیر کے ابتدائی کام کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ دریائے ستلج پر بابا فرید برج کی بحالی کے منصوبے پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا جبکہ جنوبی پنجاب میں لیہ اور تونسہ پلوں کو شاہراہوں سے منسلک کرنے کے منصوبوں پر بھی پیش رفت یقینی بنائی جائے گی۔وفاقی وزیر مواصلات نے قومی شاہراہ این-5 پر پھول نگر انٹرچینج کی بہترین اور معیاری تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے منصوبوں میں عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں کو بھی مدنظر رکھا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ نئی شاہراہوں کو جدید لائٹس، معیاری انفراسٹرکچر اور بہترین ریسٹ ایریاز کے ساتھ تعمیر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی تعمیرات میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اسلام آباد مری ایکسپریس وے کو ماڈل کے طور پر اپنایا جائے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ سرکاری فنڈز کے ایک ایک پیسے کا حساب رکھا جائے گا اور قومی خزانے کے وسائل ضائع نہیں ہونے دیے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبوں میں شفافیت معیار ،مقررہ مدت کی سختی سے پابندی یقینی بنانے اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی اہم ہدایات جاری کیں۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ شاہراہوں پر پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ گزرگاہیں اور مناسب کراسنگ پوائنٹس بنائے جائیں تاکہ حادثات سے انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ ڈی آئی جی موٹرویز کو بھی ذمہ داریاں تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران عوام کو غیر ضروری مشکلات سے بچانے کے لیے موثر ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں چیئرمین این ایچ اے کو نئے ٹاسک بھی تفویض کیے گئے اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پیش رفت کی جامع رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز کے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ ملکی تجارت، صنعت اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین

      ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس

      پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.