راولپنڈی(سٹی رپورٹر)معروف نوجوان شاعر و ادیب ندیم صدیقی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ایئر پورٹ پر والہانہ استقبال، ہار بھی پہنائے گئے ۔ اس روح پرور سفر کے دوران انہوں نے حرمین شریفین میں عبادات، دعاں اور ذکر و اذکا میں وقت گزارا۔اس موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان ضلع راولپنڈی کیناظم اعلی علامہ رضاالمصطفی نورانی، راجہ اشفاق، شیخ یاسر بشیر اور وقار فانی مغل نے ندیم صدیقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے بارگاہِ الہی میں عبادات کی قبولیت، صحت و سلامتی اور مزید سعادتوں کی دعا کی گئی۔ملاقات کے دوران حرمین شریفین کی روحانی فضاں، مدینہ منورہ کی حاضری اور عمرہ کی برکتوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر ندیم صدیقی کے برادرِ اکبر عامر صدیقی بھی موجود تھے۔
