لاہور(خبریںڈیجیٹل ) رضوان کو ہوٹل کے کمرے سے اٹھا کر لابی میں بلایا گیا جہاں پی سی بی کا ایک آفیشل اور ایک نامعلوم شخص موجود تھا، رضوان سے آن لائن بیٹنگ کمپنیوں اور سٹے بازی سے متعلق سوالات کیے گئے اور موبائل فون طلب کیا گیرضوان کو ہوٹل کے کمرے سے اٹھا کر لابی میں بلایا گیا جہاں پی سی بی کا ایک آفیشل اور ایک نامعلوم شخص موجود تھا، رضوان سے آن لائن بیٹنگ کمپنیوں اور سٹے بازی سے متعلق سوالات کیے گئے اور موبائل فون طلب کیا گیا۔ذرائع نے کہاکہ رضوان نے کئی بار موبائل دینے سے انکار کرتے ہوئے پوچھا کہ فون کیوں لیا جا رہا ہے اور الزامات کیا ہیں؟ بار بار اصرار کرنے پر رضوان سے کہا گیا کہ "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں” جس پر رضوان نے رضامندی ظاہر کی۔ذرائع کے مطابق رضوان کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ موبائل چند گھنٹوں میں واپس کردیا جائے گا، اگلے روز وطن واپسی کی فلائٹ ہونے کے باعث رضوان نے موبائل کے بغیر واپسی پر اعتراض کیا اور ٹیم منیجر سے بار بار فون سے متعلق پوچھا تاہم کوئی اطمینان بخش جواب نہ ملا۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ موبائل این سی سی آئی اے لاہور پہنچ چکا ہے اور تاحال رضوان کو واپس نہیں کیا گیا۔رضوان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو تحقیقات سے نہیں بلکہ تحقیقات کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت سکیورٹی یا ٹیم منیجر کھلاڑی کا موبائل لے سکتا ہے تاہم موبائل لینے کے بعد معائنے کی تحریری رپورٹ، وجوہات اور فون قبضے میں لینے کی رسید کہاں ہے؟ اگر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کارروائی کی گئی تو تحریری مطالبہ کہاں ہے اور اگر آئی سی سی کوڈ استعمال نہیں ہوا تو موبائل کس اختیار کے تحت لیا گیا؟ ذرائع نے سوال اٹھایا کہ چند گھنٹوں میں فون واپس کرنے کی یقین دہانی کے باوجود اسے ملک سے باہر منتقل کرکے ہفتوں تک تحویل میں کیوں رکھا گیا؟ لندن میں موبائل لیتے وقت کیا میٹروپولیٹن پولیس یا برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو مطلع کیا گیا؟ کیا کسی برطانوی ادارے یا عدالت کی جانب سے وارنٹ، عدالتی درخواست یا قانونی منظوری موجود تھی اور اگر معاملہ کسی انٹرنیشنل میچ میں کرپشن سے متعلق تھا تو آئی سی سی کو کب مطلع کیا گیا؟ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں ہوا جبکہ مسجد جانے سے متعلق سوال پر بھی رضوان جاننا چاہتے ہیں کہ انہوں نے کس مخصوص دن، وقت، پریکٹس یا میٹنگ کو چھوڑ کر ڈسپلن یا سکیورٹی کی خلاف ورزی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بیٹنگ پلیٹ فارمز سے متعلق سنگین تحقیقات کی جا رہی ہیں تو دو سابق کھلاڑیوں کے لیے اصول یکساں کیوں نہیں؟ رضوان ان تمام سوالات کے تحریری جوابات کے منتظر ہیں جو تاحال پی سی بی، انگلینڈ کرکٹ بورڈ، آئی سی سی یا برطانوی پولیس کی جانب سے موصول نہیں ہوئے۔
بریکنگ نیوز
- سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
- کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
- موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
- شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
- پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
- دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
- پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
- PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
- ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
- پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
- "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
- اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
- نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
- میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
- تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 7 افرادگرفتار
- سنگاپور 2026 کی بہترین ایئر لائن بن گئی
