اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی جس میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خیبر پختونخوا میں ہزارہ صوبے کی تشکیل کے حوالے سے حمایت پر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا اور نئے صوبوں کے لیے ان کے موقف کو سراہا۔اپنی گفتگو میں صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے صوبوں کا معاملہ صوبوں کی تقسیم نہیں بلکہ ان کی بہتر تنظیم کا ہے، چاروں صوبوں میں نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمیں صرف سیاست نہیں کرنی بلکہ عوامی مسائل کے بہتر حل تلاش کرنے ہیں،ہر شہری کو تعلیم، صحت اور زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی نظام عوام کو مطلوبہ سطح پر خدمات کی فراہمی میں ناکام رہا ہے، دنیا تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جبکہ ہم کئی دہائیوں پرانے انتظامی ڈھانچے سے چمٹے ہوئے ہیں اس لیے وقت کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات اور بہتر انتظامی نظام پر سنجیدگی سے غور ضروری ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر صحت مندانہ اور سنجیدہ گفتگو میں کوئی حرج نہیں، تمام سیاسی قوتوں کو اس اہم قومی مسئلے پر بات چیت کے ذریعے آگے بڑھنا اور کسی قسم کے ڈیڈ لاک سے بچنا ہوگا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے نئے صوبوں اور بہتر انتظامی تقسیم کی ضرورت کی نشاندہی خوش آئند امر ہے۔ یہ کسی ایک جماعت یا رہنما کا نہیں بلکہ ملک اور عوام کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ملاقات میں وفاقی وزرا نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے حوالے سے جاری مثبت بحث مستقبل میں کسی قابلِ عمل اور مثبت پیش رفت کا باعث بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ اس حوالے سے جلد اچھی خبریں سامنے آ سکتی ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بریکنگ نیوز
- بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
- ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
- سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
- کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
- موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
- شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
- پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
- دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
- پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
- PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
- ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
- پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
- "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
- اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
- نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
- میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
- تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
