اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) حاجی شاہ ڈیم میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب گیا، ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری، تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے حاجی شاہ ڈیم میں 15 سالہ سعد ولد حفیظ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جا کر ڈوب گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس اور واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئی، موقع پر پہنچ کر ریسکیو اہلکاروں نے لڑکے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا، ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ غوطہ خور اسکوبا ڈائیونگ تکنیک کے ذریعے پانی میں سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے کی ، جبکہ آپریشن میں 2 ایمرجنسی وہیکلز اور 7 ریسکیو اہلکار نے حصہ لیا ، ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل سرچ آپریشن کے بعد تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد سے 15 سالہ سعد ولد فراز کی لاش حاجی شاہ ڈیم سے نکال لی گئی، جسے ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
