فلم ’لَو آج کل ‘ کے سیکوئل میں کارتک اور سارہ خان کی انٹری

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان اور سارہ علی خان نے فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل میں انٹری دینے کے لیے تیاری مکمل کرلی۔فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی‘ سے شہرت پانے والے نوجوان اداکار کارتک آریان رواں سال ڈیبیو کرنے والی اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ معروف فلم ساز امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔فلم ’لو آج کل ٹو‘ میں سارہ علی خان کی کارتک کے ساتھ پہلی فلم محض ایک فلم ہی نہیں بلکہ اُن کی تکمیل پاتی ایک خواہش ہے۔ دراصل سارہ نے فلم ساز کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں اداکار کارتک آریان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کارتک سے دوستی اور رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہیں گی۔آخرکار فلم ’سمبا‘ کے ساتھی اداکار رنویر سنگھ نے سارہ کی اس خواہش کو اُس وقت عملی جامہ پہنایا جب سارہ اور کارتیک ایک تقریب میں شریک تھے جہاں رنویر سنگھ نے کارتک آریان کا تعارف سارہ علی خان سے کروانے کے بعد اداکارہ کا ہاتھ کارتک آریان کو تھمایا دیا تھا۔

کپل کے دوسرے استقبالیے میں بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت نے چار چاند لگادئیے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے دوسرے استقبالیے کی تقریب میں اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔کامیڈی کنگ کپل شرما اورگینی چھاتراتھ کے دوسرے استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ سمیت بالی ووڈ کے دیگر اسٹارز نے شرکت کی۔استقبالیے کی تقریب میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے رقص کرکے تقریب کا مزہ دوبالا کردیا۔ دونوں کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا ر وائرل ہورہی ہے۔کپل نے اپنے استقبالیے کی تقریب کے لیے بلیک سوٹ کا انتخاب کیا جب کہ ان کی اہلیہ گینی سلور رنگ کے خوبصورت گاﺅن میں نظر آئیں۔استقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سونن، اروشی، اداکارہ ریکھا،روینہ ٹنڈن، فرح خان، امیشا پٹیل، کرن جوہر، کارتک آریان، انیل کپور، کپل کی ساتھی اداکارہ بھارتی سنگھ، اداکار سہیل خان، سلیم خان، سائنا نہوال، کرشنا ابھیشیک، کاشمیرا شاہ سمیت متعدد اسٹارز نے شرکت کی۔واضح رہے کہ کپل شرما 12 دسمبر کو اپنی دوست گینی چھاتراتھ کے ساتھ جالندھر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے پہلے استقبالیے کی تقریب 14 دسمبر کو امرتسر میں منعقد ہوئی تھی جس میں کپل اور گینی کے دوستوں اورقریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

طلوعِ زمین کی تاریخی تصویر کی پچاسویں سالگرہ

پیساڈینا، کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) ناسا کی جانب سے چاند کی سطح سے زمین طلوع ہونے کی خوبصورت اور حیرت انگیز تصویر نے اپنی پچاسویں سالگرہ مکمل کرلی۔طلوعِ ارض یا ’ارتھ رائز‘ نامی اس تصویر میں نیچے سرمئی سطح چاند کی ہے جبکہ اس سے قدرے اوپر سیاہ پس منظر کے آگے ہمارا حسین نیلا سیارہ دکھائی دے رہا ہے۔ خود زمین کو دور سے دیکھ کر دنیا کے احساسات کو ایک نئی رفعت ملی اور یہ تصویردنیا بھر میں زمین کی اہمیت اور ماحولیاتی تحریک کی وجہ بھی بنی۔یہ تصویر1968ءمیں اپالو ایٹ مشن کے دوران خلانورد بِل اینڈرس نے کھینچی تھی جبکہ اگلے برس انسان نے چاند پر پہلی مرتبہ قدم رکھا تھا۔ اپالو ایٹ کی یہ تصویر کرسمس سے پہلے اس وقت کی ہے جب خلائی جہاز چاند کے مدار سے ہٹ گیا تھا اور چاند کے گرد چوتھے چکر میں خلانورد نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو اسے یہ حیرت انگیز منظر دکھائی دیا جسے کیمرے میں مقید کیا گیا۔ بِل نے 70 ملی میٹر رنگین تصاویر کے رول سے ٹیلی فوٹو لینس کے ذریعے یہ تصویر لی تھی۔اپالو ایٹ خلائی ماڈیول کو سیٹرن فائیو راکٹ کے ذریعے 21 دسمبر سے چاند کی جانب بھیجا گیا تھا جس میں خلانورد کو چاند کی سطح پر چکر لگانے تھے۔ یہ تصویر فوری توجہ حاصل نہ کرسکی تاہم کچھ عرصے بعد ناسا نے جب اسے ایک ٹکٹ پر جاری کیا تو دنیا میں اس کی شہرت پھیل گئی جبکہ اپالو ایٹ مشن 27 دسمبر کو زمین کی جانب لوٹا تھا۔

لیبیا کی وزارت خارجہ کے دفتر پر خود کش حملہ، 2 اہلکار ہلاک

طرابلس(ویب ڈیسک) لیبیا کے وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں واقع وزارت خارجہ کی عمارت میں دو حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی، ناکامی پر ایک حملہ آور نے خود کو مرکزی دروازے پربارودی مواد سے اُڑالیا جب کہ دوسرا حملہ آور مشین گن سے فائرنگ کرتا ہوا اندر داخل ہوگیا۔خود کش حملے میں وزارت خارجہ کی عمارت کی سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار اور ایک کلرک کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 9 ملازمین زخمی ہیں جب کہ ایک حملہ آور سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارا گیا،عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک ا±ٹھی جس سے عمارت کو نقصان پہنچا۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ فائر بریگیڈ کے عملے نےعمارت کے ایک حصے میں لگی آگ کو بجھادیا تاہم اس دوران کافی ریکارڈ نذرآتش ہوگیا۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں داعش کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا تاہم داعش سمیت کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ لیبیا میں 41 سال تک بلا شرکت غیرے حکومت کرنے والے معمر قذافی کو 2011 میں خانہ جنگی کے دوران قتل کر دیا گیا تھا تاہم معمر قذافی کے حامیوں اور حکومت کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ موبائل پر قتل کا حکم دیتے پکڑے گئے، ویڈیو وائرل

کرناٹک(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کو کیمرے کی آنکھ نے موبائل فون پر بے رحمانہ قتل کی ہدایت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے سیاسی حریفوں کی بدعنوانی کے الزامات پر مشتمل آڈیو اور وڈیو سی ڈی جاری کرنے والے کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کیمرے کے سامنے قتل کی ہدایت دے بیٹھے۔وزیراعلیٰ کمارسوامی موبائل فون پر بات کرتے ہوئے میڈیا کی موجودگی اور لمحے لمحے کو محفوظ کرتے کیمروں کو نظر انداز کر گئے اور کال کرنے والے کو بے رحمانہ شوٹ آﺅٹ کی ہدایت دیتے رہے۔وزیراعلیٰ کمار سوامی کی جماعت جنتا دَل پارٹی (سیکولر) کے مقامی رہنما پرکاش کو قتل کردیا گیا تھا جس کی اطلاع فون پر آئی تو وزیراعلیٰ نے فون پر ہدایت جاری کی کہ ’ پرکاش اچھا آدمی تھا، مجھے نہیں معلوم کس نے بے ضرر آدمی کو قتل کیا، قاتلوں کا بے رحمانہ شوٹ آﺅٹ کردو، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے اور شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ کمار سوامی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور بے رحمانہ شوٹ آﺅٹ کی ہدایت کو ’جذباتی ردعمل‘ قرار دیتے ہوئے دفاعی بیان داغ ڈالا۔ترجمان وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقامی رہنما پرکاش کے بہیمانہ قتل پر وزیراعلیٰ دل گرفتہ ہیں، ویڈیو میں کہے گئے الفاظ ہدایت نہیں بلکہ جذباتی طور ادا ہوجانے والے کلمات تھے۔واضح رہے کہ جنتا دل کے مقامی رہنما کو نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جب وہ اپنی کار میں کرناٹک کے ضلع مندیا جارہے تھے کہ مدور کے مقام پر ان کی کار پر فائرنگ کی گئی۔ کرناٹک میں جنتا دل اور کانگریس کی مخلوط حکومت قائم ہے۔

شوبز ستاروں کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

کراچی(ویب ڈیسک) شوبز اسٹارز کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو ان کے 143 واں یوم ولادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔نامور اداکار اور میزبان حمزہ علی عباسی نے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے لکھا ’میں تصور کرسکتاہوں اس وقت قائد کے چہرے پر یہ دیکھ کر مسکراہٹ ہوگی کہ پاکستان اب کسی محافظ کے بغیر آگے بڑھ رہاہے، اور اس سرزمین لوٹنے والوں اور نقصان پہنچانے والوں کو آہستہ آہستہ سزا ہورہی ہے‘۔اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے انسٹاگرام پربابائے قوم کی یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔اداکارہ آمنہ شیخ نے انسٹاگرام پر لکھا’جب ملک ہماراہے، تو پھر اسے ہم ہی نے سنوارنا ہے۔‘اداکار فیصل قریشی نے قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک خوبصورت قول ٹوئٹ کیا ’بہترین کی امید رکھو، اور بدترین کے لیے تیار رہو۔‘سابق کرکٹر شعیب اختر نے بھی ٹوئٹر پر قائد اعظم کی ایک یادگار تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھا ’بابائے قوم کو سلام ،عظیم نقطہ نظر کے ساتھ عظیم رہنما۔‘قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اس موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بابائے قوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔‘

کرکٹ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیا ہے ؟

میلبرن(ویب ڈیسک) کرسمس کے اگلے روز یعنی 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے کہا جاتا ہے اور آسٹریلیا کے تاریخی میلبرن کرکٹ گراﺅنڈ میں ہر سال 26 دسمبر سے 30 دسمبر کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہلاتا ہے۔26 دسمبر کو مسیحی سینٹ اسٹیفن ڈے مناتے ہیں اور کئی ممالک میں اس روز سرکاری چھٹی ہوتی ہے، سینٹ اسٹیفن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مسیحیوں کے پہلے شہید تھے۔کرسمس کے موقع پر آسٹریلوی ڈومسٹک ٹیم وکٹوریہ اور نیو ساو¿تھ ویلز کے درمیان میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں فرسٹ کلاس میچ کی روایت چلی آرہی تھی اور ایک موقع پر نیو ساﺅتھ ویلز کے کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ وہ ٹیسٹ میچ کی وجہ سے باکسنگ ڈے کی چھٹی اپنے اہلخانہ کے ساتھ نہیں گزار سکتے۔اسی عرصے کے دوران 51-1950 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا ایک میچ 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس کے بعد کرسمس کے موقع پر جنوبی افریقی ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا اور میچ کے دوسرے روز باکسنگ ڈے (26 دسمبر) تھا۔یوں کرسمس کی چھٹی ٹیسٹ میچ کے درمیان آنے پر 1980 میں میلبرن کرکٹ کلب اور آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ہر سال باکسنگ ڈے یعنی 26 دسمبر سے میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ میں ٹیسٹ میچ کرانے کا فیصلہ کیا اور یہ روایت آج تک چلی آرہی ہے۔1980 کے بعد سے آج تک ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا کا میلبرن کرکٹ گراﺅنڈ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرتا چلا آرہا ہے اور اس ٹیسٹ میچ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔پاکستان ٹیم اب تک 4 مرتبہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیل چکی ہے، پہلی مرتبہ 1983 میں کھیلا گیا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا جب کہ 2009 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹ اور 2009 میں 170 رنز سے شکست دی۔پاکستان نے آخری مرتبہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ 2016 میں کھیلا تھا اور یہ میچ بھی آسٹریلیا کے نام رہا۔1980 کے بعد سے مسلسل کھیلے جانے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچز میں سے 21 میں میزبان آسٹریلوی ٹیم فاتح رہی اور 7 میچز مہمان ملکوں کی ٹیموں کے نام رہے جب کہ 9 باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچز ہار جیت کے بغیر ختم ہوئے۔رواں سال بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیل رہی ہے، 2019 میں نیوزی لینڈ، 2020 میں بھارت، 2021 میں انگلینڈ اور 2022 میں جنوبی افریقا کی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلے گی۔

کرسمس کے موقع پر پوپ فرانسس کا پیغام وائرل

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم پیدائش منارہی ہے، گھروں اور بستیوں کو برقی قمقموں کرسمس ٹریز اور ڈیوڈ اسٹارز سے سجایا گیا ہے جب کہ تقاریب کا آغاز گزشتہ رات ہی ہوگیا تھا، 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی رات گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد رشتے داروں، عزیزوں اور احباب کے درمیان تحفے تحائف کا تبادلہ ہوا۔ملک کو درپیش خطرات کے پیش نظر گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں کے اطراف سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مسیحی برادری سے اظہار یک جہتی کے لیے ملک بھر میں سبھی بڑے ہوٹلوں میں خصوصی کرسمس ٹریز سجائے گئے ہیں۔
پوپ فرانسس کا پیغام
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب کے موقع پر اپنے پیغام میں غیر متوازن انسانی رویوں اور انسانوں کی انسانوں سے لاتعلقی پر تنقید کی ہے۔ 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب منعقدہ روایتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا آج کے دور میں انسان اتنا لالچی ہو چکا ہے کہ اس کی حرص کا پورا ہونا ممکن ہی نہیں رہا۔ مادی اشیاءکا حصول بہت سے انسانوں کے لیے ان کی زندگی کا مقصد بن چکا ہے، جو غلط ہے۔

چین میں ہائی جیکر نے بس راہگیروں پر چڑھا دی، 5 ہلاک اور 21 زخمی

شنگھائی(ویب ڈیسک) چین میں چاقو بردار شخص نے مسافر بس اغوا کر کے فٹ پاتھ پر کھڑے راہگیروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں شنگھائی کے جنوب میں صوبے فوجیان میں چاقو بردار حملہ آور نے مسافر بس کو ہائی جیک کرکے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اور تیز رفتار بس سے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 5 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس نے چاقو بردار زخمی حملہ آور کو حراست میں لے لیا تھا تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ میڈیا کو بھی حادثے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی ہلاک و زخمی افراد کی فہرست دی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجن بھر چینی پولیس کے اہلکار حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ حملہ آور تیز دھار چاقو کے ذریعے مزاحمت کر رہا ہے۔

نوازشریف کی بیرک کے عین سامنے کیا چیز ہے اوروہ جیل میں کیا کام کریں گے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور (ویب ڈیسک )نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنا دی گئی ہے اور انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھی منتقل کر دیا گیاہے تاہم انہوں نے اپنی پہلی رات اڈیالہ جیل میں گزاری۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کو بیرک نمبر تین دی گئی ہے جو کہ شہباز شریف کی بیرک کے بالکل عقب میں ہے تاہم انہیں محکمہ داخلہ کی جانب سے بہتر کلاس بھی فراہم کی گئی ہے۔جیل ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف جو جس وقت جیل لایا گیا تو سب سے پہلے ان کی تصویر اتاری گئی اور حاضری رجسٹر پر نوازشریف کے دستخط لیے گئے اور پھر میڈیکل کروایا گیا جس میں انہیں صحت مند قرار دیدیا گیا ہے۔نوازشریف کو جیل میں جو بیرک دی گئی ہے اس کا سائز بیس بائے بیس ہے جبکہ انہیں بیرک میں گھر کے برتن استعمال کرنے کی بھی اجازت ہو گی جبکہ انہیں سونے کیلئے بستر بھی اچھا فراہم کیا جائے گا۔نوازشریف کا جس وقت جیل کے رجسٹر میں اندراج کیا جارہا تھا تو لکھا گیا کہ ” نوازشریف قیدی بامشقت نہیںہیں ، وہ علم حاصل کریں گے یا پڑھائیں گے۔نوازشریف کے کمرے سے ملحقہ ایک کنال کا لان بھی ہے جہاں نوازشریف کو مخصوص اوقا ت میں چہل قدمی کی بھی اجازت ہو گی۔جبکہ نوازشریف جس وقت جیل پہنچے تو ان کی تصویر بھی اتاری گئی