پہلے شوق تھا لیکن اب پیسے کیلئے ناچتا ہوں، امبانیوں کی شادی پر میری بیوی اس لیے ناچی کیونکہ ۔۔۔ بالآخر شاہ رخ خان بول پڑے

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی میں انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ اس لیے رقص کیا کیونکہ امبانیوں کی ضد تھی کہ میں ناچوں نہ ناچوں لیکن گوری خان ضروری ناچے گی۔بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ’ جب ہم نوجوان تھے تو مجھے اور میری بیوی گوری کو ڈانس کرنا بہت پسند تھا لیکن اب میں روزی روٹی کیلئے ناچتا ہوں۔ مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی کی شادی میں گوری نے اس لیے ڈانس کیا کیونکہ امبانیوں نے بہت زیادہ زور دیا تھا اور مجھے کہا تھا کہ آپ رقص نہ بھی کرنا لیکن گوری ضروری ناچے گی‘۔شاہ رخ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں پولیس والے کا کردار نہیں ادا کیا کیونکہ انہیں کبھی بھی اس طرح کے مضبوط آدمی کا کردار آفر نہیں کیا گیا جو اچانک آتا ہے اور 20 لوگوں کو مارنا شروع کردیتا ہے۔’ میں حقیقی زندگی سے ہٹ کر کردار ادا نہیں کرتا، ڈان فلم میں بھی میرا کردار طاقت نہیں بلکہ ذہانت کے بل بوتے پر بہت سے لوگوں سے لڑتا ہے‘۔کیا آپ کو نوجوان اداکاروں سے کوئی خطرہ محسوس ہوتا ہے ؟ اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ خود سے کم عمر اداکاراں کے ساتھ کام کرتے ہیں اس لیے ان اداکاراں کو پریشان ہونے کی ضرورت ہوتی ہے کہ میرے پیچھے نہیں بھاگنا۔

نوا زشر یف کواڈیا لہ کی بجا ئے کس جیل میں منتقل کیا جائیگا،تہلکہ خیز خبر نے سب کو حیرا ن کر دیا

لاہور (چو دھری شفیق سے )احتساب عدالت نے نوازشریف کیخلا ف ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا گیاہے جس کے تحت انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا ہے جبکہ العزیزیہ میں انہیں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سزا سنائے جانے کے بعد نوازشریف نے عدالت میں استدعا کی ہے کہ انہیں اڈیالہ جیل کی بجائے لاہور کی جیل میں منتقل کیا جائے جس پر عدالت نے فیصلہ کر دیا کہ ان کو لاہور کی کو ٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا جائے ۔

نوازشریف کو سزا ہوتے ہی مریم نواز نے ٹویٹر پر ایسا نعرہ لگا دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) احتساب عدالت نے نوازشریف کیخلاف دونوں ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق انہیں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزاسنائی گئی ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کو سزا ہونے کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے صرف نوازشریف سے کارکنوں کی محبت کو اجاگر کیا ہے۔مریم نواز نے کچھ دیر قبل ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نوازشریف کی گاڑی عدالت کے احاطے کی جانب جاتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور کارکنان بڑی تعداد میں ان کا استقبال کر رہے ہیں اور گل پاشی کر رہے ہیں۔مریم نواز کی اس ٹویٹ پر ایک ٹویٹر صارف کی جانب سے اپنی تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ میں ایک بینر تھام رکھاہے جس میں تحریر درج ہے کہ ” میں بھی نواز ہوں “۔

احتساب عدالت کے باہر (ن) لیگی کارکنان اور پولیس میں ہاتھا پائی

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کے فیصلے سے قبل (ن) لیگ کے کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا۔میاں نوازشریف کے خلاف دو نیب ریفرنسز کے فیصلے کے موقع احتساب عدالت جانے والے راستے اور عدالت کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی اور ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔فیصلہ سننے کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف خود احتساب عدالت پہنچے جب کہ اس موقع پر کچھ پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔(ن) لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد نوازشریف کے قافلے کے ساتھ احتساب عدالت کی طرف آئی تو پولیس کی بھاری نفری نے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس اور کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔پولیس نے (ن) لیگ کے کارکنان کو پیچھے دھکیلنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کردی اور ہلکا لاٹھی چارج بھی کیا جس سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی تاہم اس دوران پولیس کی جانب سے کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

نواز شریف کے فیصلہ کا دن آج مگر ان کے اہم ترین ساتھی خواجہ آصف اس وقت کہاں ہیں؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف اس اہم ترین موقع پر کہاں ہیں؟ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے گا۔صحافی کرامت مغل نے خواجہ آصف کی تصویر شیئر کی ہے جس کے مطابق وہ نیویارک میں سیرسپاٹے کر رہے ہیں۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”خواجہ آصف کے نیویارک کے سیرسپاٹے۔۔۔ آج ویسے خواجہ صاحب کو کہاں ہونا چاہئے تھا۔۔۔ دال ہی کال ہے۔۔“معروف صحافی خاور گھمن نے اس تصویر کو ری ٹویٹ بھی کیا اور اپنے تبصرے میں لکھا ”خواجہ صاحب کافی حقیقت پسند رہے ہیں اور وہیں پر ہیں جہاں انہیں ہونا چاہئے۔“

سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیز یہ ریفرنس میں 7 سال قید اور 25 ملین جرمانے کی سزا، فلیگ شپ ریفرنس میں بری

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں 7 سال قید اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جرمانہ کی رقم پاکستانی روپوں میں تقریباٍ ڈیڑھ ارب روپے بنتی ہے جبکہ احتساب عدالٰت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو نواز شریف کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ فیصلے کے موقع پر لیگی کارکنوں اور سینئر رہنماو¿ں کی بڑی تعداد بھی احتساب عدالت کے باہر موجود رہی جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، مرتضی جاوید عباسی، رانا تنویر، راجا ظفر الحق، مشاہد اللہ خان اور خرم دستگیر سمیت دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ احتساب عدالت کے اطراف ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ کمرہ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی۔ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے رینجرز بھی موجود رہی جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے عدالت کے اطراف چیکنگ بھی کی۔سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017ئ کو سنائے گئے پاناما کیس کے فیصلے کے نتیجے میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیدیا گیا تھا جبکہ عدالت عظمیٰ نے نیب کو شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔8 ستمبر 2017ئ کو نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور ایون فیلڈ ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے۔احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ پہلے ہی سنا چکی ہے جس میں نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ دوسری جانب 19 اکتوبر2017ئ کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوئی جبکہ 20 اکتوبر2017ئ احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف پر فرد جرم عائد کی اور حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزمان قرار دیا گیا۔ضرور پڑھیں: پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیااحتساب عدالت نمبر ایک اور دو میں نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی مجموعی طور پر 183 سماعتیں ہوئیں، جن میں سے العزیزیہ ریفرنس میں 22 اور فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔سابق وزیراعظم مجموعی طور پر 130 بار احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وہ 70 بار احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر اور 60 بار احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے مختلف اوقات میں نواز شریف کو 49 سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا، جج محمد بشیر نے 29 جبکہ جج ارشد ملک نے نواز شریف کو 20 سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا۔احتساب عدالت نمبر ایک میں 70 میں سے 65 پیشیوں پر مریم نواز میاں نواز شریف کے ساتھ تھیں۔ایون فیلڈ میں سزا کے بعد نواز شریف کو 15 بار اڈیالہ جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا محفوظ فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ریفرنسز پر فیصلہ سنائیں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف خود بھی عدالت میں موجود ہوں گے۔عدالت آنے سے قبل نواز شریف نے عباس آفریدی کے فارم ہاو¿س پر وکلائ اور سینئر رہنماو¿ں سے مشاورت بھی کی۔فیصلے کے موقع پر لیگی کارکنوں اور سینئر رہنماو¿ں کی بڑی تعداد بھی احتساب عدالت کے باہر موجود ہے، جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، مرتضی جاوید عباسی، رانا تنویر، راجا ظفر الحق، مشاہد اللہ خان اور خرم دستگیر سمیت دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کے ایک ہزار اہلکار تعینات ہیں جبکہ کمرہ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے رینجرز بھی موجود ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے عدالت کے اطراف چیکنگ بھی کی۔

آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کرنیوالوں پر مقدمے کا حکم

کراچی: (ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے تجاوزات کے خلاف ا?پریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات کو قائم کرنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے 10 روز میں نشتر روڈ اور اطراف سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کے ایم سی اور ایس پی سٹی 10 روز میں نشتر روڈ اور اطراف سے تجاوزات ہٹائیں۔سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کیخلاف ا?پریشن بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم عدالت نےا ستفسار کیا کہ آپریشن کے باوجود ان مقامات پر دوبارہ تجاوزات کیسے لگ رہے ہیں؟عدالت نے ا?پریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

فیصل آباد کے قریب شالیمار ایکسپریس اور ملت ٹرین آپس میں ٹکرا گئیں

فیصل آباد(ویب ڈیسک ) فیصل آباد کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں ہیں جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق شارلیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی تھی جو کہ فیصل آباد کے قریب ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جس کے باعث اس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ہیں اور ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پانچ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ ٹرینیں اچانک ایک دوسرے کے سامنے آ گئیں تھیں اور ٹکرا گئیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی افغان صدر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

کابل:(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں کابل پہنچے جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور دیگر سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارتی محل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے سمیت دیگر اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا جب کہ افغان صدر نے افغان امن عمل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام دونوں ممالک اور خطے کے لیے بہتری کا موجب ہوگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تہران روانہ ہوگئے جہاں وہ اعلیٰ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔