تازہ تر ین

تمام تر انحصار آئی ایم ایف پر نہیں، اگر پیکج نہ ملا تو متبادل انتظام کر لیا :اسد عمر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر کا سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لیے اہم فیصلے کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر کے درمیان گیپ پورا کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم تمام تر انحصار آئی ایم ایف پر نہیں کر رہے، آئی ایم ایف معیشت میں بہتری کے لیے صرف ایک آپشن ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کوئی غیر معاشی شرط نہیں لگائی، آئی ایم ایف سے مذاکرات ابھی جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہو گا تو معاہدہ کر لیں گے تاہم متبادل ذرائع سے بھی فنڈز کے حصول کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے قرض پر کوئی شرائط نہیں ہیں، دونوں ممالک کے قرض سے ملنے والے قرض پر سود ادا ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain