تازہ تر ین

پاکستان جانیوالا پانی روک کر 5 بھارتی ریاستوں کو فائدہ پہنچایا : بھارتی وزیرنے جارحیت کا جرم تسلیم کرلیا

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزیر آبی وسائل نتن گڈکری نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے پاکستان جانے والا پانی روکا جس سے پانچ بھارتی ریاستوں کا فائدہ ہوا۔ یہ پانی شاہ پور کنڈی ڈیم، ستلج بیاس کی ایک اور لنک کینال اور مقبوضہ کشمیر میں ا±جھ ڈیم کی مدد سے روکا گیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق گڈکری نے کہا کہ دریائے ستلج، بیاس اور راوی بھارت کو دیئے گئے تھے مگر ان کا پانی پاکستان بھی جا رہا تھا، جسے روک دیا گیا۔ اس سے بھارت کی ریاست مشرقی پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان اور دہلی کو فائدہ ہوا۔ نتن گڈکری کے مطابق یہ پانی شاہ پور کنڈی ڈیم، ستلج بیاس کی ایک اور لنک کینال اور مقبوضہ کشمیر میں ا±جھ ڈیم کی مدد سے روکا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain