تازہ تر ین

اسرائیلی جیل میں 16 سال سے قید بیٹے کی رہائی کی منتظرفلسطینی ماں بیٹے کو دیکھتے ہی چل بسی

طرابلس (ویب ڈیسک )اسرائیلی جیل میں 16 سال سے قید بیٹے کی رہائی کی منتظر فلسطینی ماں بیٹے کو دیکھتے ہی چل بسی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الحاجہ ام ابراہیم الخطیب کا بیٹا کامل الخطیب 16سال تک اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل رہا۔ حال ہی میں اس کی رہائی عمل میں لائی گئی۔ بیٹے سے ملنے کے بعد بیمار فلسطینی خاتون نے کہا کہ اس کی جینے کی ایک ہی تمنا تھی کہ وہ اپنے بیٹے کو رہا ہونے کے بعد اپنے سامنے دیکھنا چاہتی تھی، اب میری یہ خواہش پوری ہوگئی۔ اس کے چند گھنٹے کے بعد خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain