تازہ تر ین

بغیر اجازت فلم کا نام” سری دیوی“ رکھنے پر فلمسازوں کو قانونی نوٹس

ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور نے بغیر اجازت اپنی آنجہانی اہلیہ سری دیوی کے نام پر فلم کا نام رکھنے پر فلمسازوں کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سری دیوی بنگالو میں پریا پرکاش واریئرایک کامیاب لیکن تنہا اداکارہ کا کردارنبھارہی ہیں، ٹیزر میں اداکارہ کی باتھ ٹب میں موت کا سین بھی اسی طرح دکھایا گیا ہے جس طرح سری دیوی کی موت واقع ہوئی تھی۔ لہذا سری دیوی کے شوہربونی کپورنے سری دیوی بنگالو کے فلمسازوں اور ہدایت پرسانتھ ممبولی کو ان کی اجازت کے بغیر ان کی اہلیہ کے نام پر فلم کا نام رکھنے پر قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔
فلم سری دیوی بنگالوکے ہدایت کارپرسانتھ ممبولی نے بونی کپورکی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری دیوی بہت عام نام ہے، اورمیری فلم کا کردار بھی ایک اداکارہ کا ہے تاہم ہم اس نوٹس کا جواب دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain