لاہور( ویب ڈیسک ) اگرچہ پاکستان میں فلموں کے سیکوئل بنانے کا رواج اتنا پرانا نہیں، تاہم گزشتہ چند سال سے لولی وڈ میں بھی فلموں کے سیکوئل بنائے جانے لگے ہیں۔اب تک جہاں ’نامعلوم افراد‘ کا سیکوئل سامنے آچکا ہے، وہیں جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل بھی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا۔تاہم اب پہلی بار کسی پاکستانی فلم کا دوسری مرتبہ سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔جی ہاں، رومانٹک کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ٹیم سیریز کی تیسری فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف ہے، جس کا اعلان خود فلم کی ٹیم نے کیا۔’جوانی پھر نہیں آنی‘ سیریز کے مرکزی اداکارہ ہمایوں سعید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم ان دنوں اگلی فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف ہیں۔ہمایوں سعید کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کے ساتھ فہد مصطفیٰ، واسع چوہدری اور ہدایت کار ندیم بیگ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ان دنوں ’جوانی پھر نہیں ا?نی 3‘ کی کہانی لکھی جا رہی ہے۔اگرچہ اداکار نے اگلی فلم کے حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا، تاہم تصویر میں واسع چوہدری اور فہد مصطفیٰ کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ تیسری فلم میں بھی تینوں اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
