ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ کے دو نامور اداکاروں کی بیٹیوں جھانوی کپور اور سارہ علی خان نے گزشتہ سال اپنی فلموں ’دھڑک‘ اور ’کیدرناتھ‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا۔
ان دونوں ہی کی اداکاری کو تجزیہ کاروں اور مداحوں کی داد وصول ہوئی، جبکہ دونوں کا ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ بھی کیا گیا۔
صرف فلموں اور اداکاری کے لحاظ سے نہیں بلکہ سارہ اور جھانوی کو ان کے فیشن کے انداز سے بھی مدمقابل ٹھرایا گیا۔
ان دونوں کے سوشل میڈیا پر بنے فین اکاو¿نٹس بھی ایک دوسرے سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے کی جنگ میں رہتے ہیں۔
سارہ علی خان گزشتہ سال اپنی ڈیبیو فلم ’کیدرناتھ‘ کے بعد فوراً ہی دوسری فلم ’سمبا‘ میں کام کرتی نظر ا?ئیں، جبکہ جھانوی کپور نے کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ سائن کرلی۔
مزید پڑھیں: سارہ علی خان اور جھانوی کپور میں سے کون بہتر اداکارہ؟
البتہ دونوں اداکاراو¿ں کا ماننا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کی اچھی سہیلیاں ہیں، جبکہ ان کے درمیان کوئی مقابلہ بازی نہیں۔
اس ہی حوالے سے ایک انٹرویو میں سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ ’جھانوی بہترین ہیں، ہم دونوں کے حوالے سے جو خبریں سامنے ا?رہی ہیں کہ ہمارا مقابلہ ہے، یہ سب جھوٹی ہیں، ہم دونوں خود اعتمادی پر یقین رکھتے ہیں‘۔
سارہ نے مزید کہا کہ ’بولی وڈ انڈسٹری بہت بڑی ہے اور یہاں سب کے لیے جگہ ہے، ہمیں دوسروں کی عزت کرنا ضروری ہے، میں جھانوی کی عزت کرتی ہوں اور وہ میری عزت کرتی ہے، کوئی دن ایسے ہوتے جب جھانوی اچھی نظر ا?رہی ہوتی اور کوئی دن میں زیادہ اچھی نظر ا?تی، اس لیے ہم دونوں کو ہی ایک دوسرے سے کوئی مسئلہ نہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور بولی وڈ کی اگلی سپر اسٹار؟
یاد رہے کہ جھانوی کپور بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی ہیں۔
انہوں نے گزشتہ سال فلم ’دھڑک‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا جس میں ان کے ساتھ ایشان کھتر نے کام کیا۔
’دھڑک‘ تامل فلم ’سیرات‘ کا ہندی ریمیک تھی۔
فلم میں جھانوی اور ایشان دونوں کے ہی کام کو خوب سراہا گیا۔
دوسری جانب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی فلم ’کیدرناتھ‘ کے ساتھ بولی وڈ میں قدم رکھا۔
اس فلم میں سشانتھ سنگھ راجپوت نے سارہ کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا۔
فلم میں سارہ کی اداکاری کو خوب سراہا گیا، جبکہ یہ باکس ا?فس پر بھی کامیاب ثابت ہوئی۔