تازہ تر ین

سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کوعبرتناک سزا دی جائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور

پشاور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال افسوناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور اس کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔پشاور میں نمائندہ سے خصوصی گفتگو کے دوران نورالحق قادری نے کہا کہ سانحہ ساہیوال افسوناک واقعہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وفاق اور پنجاب حکومت اس معاملے پرمتحرک ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سی ٹی ڈی کے اعلی حکام کو پہلی بار ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کوعبرتناک سزا بھی دی جائے گی۔نورالحق قادری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی تحریک انصاف حکومت سے خوفزدہ ہے، دونوں کو معلوم ہے کہ اگرپی ٹی آئی نے پانچ سال پورے کئے تو ان کی حکومت کبھی نہیں آئے گی، وزیرخزانہ اسد عمر 50 سال کا گند 4 ماہ میں صاف نہیں کرسکتے، آئی ایم ایف سے قرضہ ان کی شرائط پر نہیں اپنی شرائط پر لیں گے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ آپریشن کی وجہ سے فاٹا میں مردم شماری صحیح نہیں ہوئی، فاٹا میں دوبارہ ٹھیک طرح مردم شماری ہونی چاہیے، اس وقت فاٹا کو صوبائی اسمبلی کی 16 نشستیں دی گئی ہیں جب کہ 26 ہونی چاہیئں، فاٹا میں راتوں رات عدالتیں قائم نہیں ہوسکتیں، اس کے لئے وقت درکار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain