لندن(این این آئی) برطانوی شہزادہ ولیم نے سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈاووس میں ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد ان کے جوتے کے تلوے میں دیکھا جانے والا سورا میڈیا کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ یہ سوراخ اس وقت دیکھا جب وہ ٹیلی ویڑن چینلوںکے لیے دستاویزی فلموں کی وجہ سے مشہور صحافی سر ڈیوڈ ایٹین بروکے ساتھ فطری تاریخ پر بات چیت کررہے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر شاید انٹرویو کرنے والوں نے شہزادہ ولیم کے جوتے میں موجود سوراخ کی توجہ توجہ نہیں کی۔انگریزی جریدے میں برطانوی شہزادے کے جوتے میں سوراخ کی خبر شائع ہونے سے قبل ٹوئٹر پرخرم نامی ایک شخص نے بھی توجہ دلائی تھی۔خبر کے منظرعام پرآنے کے بعد عرب ٹی وی نے انٹرنیٹ پر شہزادہ ولیم کے جوتے میں سوراخ کے بارے میں سرچ کیا تو ایک ویڈیو اور کئی تصاویر سامنے آئیں۔ جو ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پر بھی موجود ہے۔ فوٹیج میں شہزادہ ولیم کے جوتے کے تلوے میں تقریبا ایک سینٹی میٹر کے برابر سوراخ دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی صارفین نے ان کےبھائی شہزادہ ہیری کے جوتے میں سوراخ کی طرف بھی توجہ دلائی جو ایک سال قبل ایسی ہی ایک تقریب کے دوران دیکھا گیاتھا۔
