تازہ تر ین

سائنسدانوں نے فحش فلموں کی اداکاراﺅں کی کاپیاں تیار کرلیں ، شرمناک میلہ گزشتہ 35برس سے جاری، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں

نیویارک(شوبزڈیسک) امریکی شہر لاس ویگاس کے ہارڈ راک ہوٹل اینڈ کیسینو میں ایک شرمناک میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایسی چیز بھی نمائش کے لیے رکھی گئی کہ آدمی سن کر ہی شرم سے لال ہو جائے۔ڈیلی سٹار کے مطابق ”2019ءاے وی این اڈلٹ انٹرٹینمنٹ ایکسپو“نامی میلے میں ہر سال کی طرح فحاشی کا ہر طرح کا سامان موجود تھا، تاہم اس سال کی خاص بات یہ تھی کہ اس میلے میں اس بار فحش فلموں کی مختلف اداکاراﺅں کی شکل کے جنسی روبوٹس بھی رکھے گئے تھے۔ یہ روبوٹ ہو بہو ان فحش اداکاراﺅں کی نقل تھے۔رپورٹ کے مطابق اس بار اس میلے میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر جنسی تعلقات کا الزام عائد کرنے والی فحش اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز سمیت سینکڑوں اداکارائیں شامل ہوئیں اور سب نے اپنی اپنی شکل کے روبوٹس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ چند دن قبل سٹارمی ڈینیئلز نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے اس میلے میں شرکت کی اطلاع دیتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ”لاس ویگاس! ہفتے کو ملاقات ہو گی۔“واضح رہے کہ یہ شرمناک میلہ گزشتہ 35برس سے ہر سال منعقد ہوتا آ رہا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس سال بھی اس میں 50ہزار سے زائد لوگ شریک ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain