ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور فرحان اختر کی فلم ”دا سکائی از پنک“ کے آخری شیڈول کی عکسبندی آئندہ ماہ کے وسط میں کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کی گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے باعث فلم ”دا سکائی از پنک“ کی ٹیم نے 2 ماہ کے لئے بریک لے لیا جس کے بعد اب فلم کے آخری شیڈول کی عکسبندی آئندہ ماہ کے وسط میں جزائر انڈمان و نکوبار پرکی جائے گی جبکہ فلم کے چند مناظر کی عکسبندی ممبئی میں بھی کی جائے گی۔ فلم میں اداکار فرحان اور زائرہ وسیم شامل ہیں۔ شونالی بوس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔
