تازہ تر ین

کنگنا کی فلم ” جھانسی کی رانی“ نے 3روز میں 50کروڑ کمالئے

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ کی نئی فلم ” مانی کارنیکا جھانسی کی رانی“ کا شاندار آغاز ، پہلے ویک اینڈ پر 50کروڑ سے زائد کمالئے۔فلم نے پہلے روز پونے 9کرو ڑ، دوسرے روز18 کروڑ، تیسرے روز 20کرو ڑ جبکہ عالمی مارکیٹ سے ایک ملین ڈالر کمائے۔بالی وڈ کی معروف فنکارہ کنگنا رناوت کی شہرہ آفاق فلم ” مانی کارنیکا کوئین آف جھانسی“ کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے سنیماﺅں میں بہترین بزنس جاری ہے۔ پچیس جنوری کو ریلیزہونے والی فلم کا بزنس ہر گزرتے دن کےساتھ بڑھتا جارہا ہے ۔ کہانی برصغیر میں انگریز سرکار کے خلاف بغاوت کا علم بلند کرنے والی ریاست جھانسی کی بہادر رانی کی بے مثال جدوجہد پر مبنی ہے جس نے ایسٹ انڈیا کمپنی کےخلاف سخت مزاحمت کی تھی۔کنگنا رناوت نے جھانسی کی رانی جوکہ بیک وقت ایک بہادرجنگجوخاتون ، انصاف پسند ملکہ اور رحمدل ماںتھیں کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔نہایت عمدگی سے نبھایا ہے جس پر ناقدین نے بھی انہیں خوب پسندیدگی سے نوازا ہے ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق 100کروڑ بجٹ سے بنائی گئی اس فلم کی پروڈکشن عالمی معیار کے ہم پلہ ہے جبکہ بنگالی سپر سٹار جیشو سین گپتا، انکیتا لوکنڈھے اورسینئر فنکار ڈینی ڈینزگوپا بھی اپنے کرداروں سے بھرپور انصاف کرتے نظر آتے ہیں جس کے باعث” مانی کارنیکا جھانسی کی رانی“ پیسہ وصول انٹرٹینر ثابت ہوئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain