نیویارک(شوبز ڈیسک ) کینسر میں مبتلا ہونے والے بالی وڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ اس مرض کا علاج بہت طویل ہے ‘جس کیلئے صبر درکار ہے لیکن مجھ سے صبر نہیں ہو رہا۔خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت میری بیماری کا باقاعدہ علاج جاری ہےُامید ہے کہ میں جلد ٹھیک ہوجاﺅں گا اور اوپر والے کی مرضی ہوئی تو میں واپس بھی لوٹ آﺅں گا۔رشی کپور اکتوبر 2018 سے امریکا میں مقیم ہیں اور اپنا علاج کروا رہے ہیں۔رشی کپور ان بولی وڈ اسٹارز میں سے ایک ہیں جو ٹوئٹر پر بہت زیادہ سرگرم ہیں اور اپنی زندگی کے بارے میں کافی کچھ بتاتے رہتے ہیں مگر اپنی صحت کے حوالے سے اب تک انہوں نے کوئی بات نہیں کی۔
