ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری پر ان دنوں چھائے رہنے والے رنویر سنگھ فلم ”سمبا“ کی کامیابی کے بعدریپر بن گئے۔جی ہاں، بالی ووڈ اداکارنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم گلی بوائے کے گانے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔دوری‘ نامی اس گانے کو رنویر سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے لیرکس جاوید اختر ڈائیون کے ہیں۔زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ کےساتھ پہلی بار عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی اسٹریٹ ریپر کی زندگی پر مبنی ہے جبکہ فلم رواں سال 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
