تازہ تر ین

مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کیخلاف آج مکمل ہڑتال ، سیاہ جھنڈوں سے استقبال ہو گا

سری نگر( وائس آف ایشیا)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جائے گی کشمیری عوام سیاہ جھنڈوں سے مودی کا استقبال کریں گے ۔بھارتی وزیراعظم کی آمد پر سری نگر،جموں اور لیہ کو فوجی چھاونی میں بدل دیا گےاہے۔ جموں شہر میں15 سو سے زیادہ فورسز اہلکار تعےنات کیے گئے ہیں ۔ مودی کی آمد کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر کشمیرےوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے ، کل جماعتی حرےت کانفرنس ع کے سربراہ میرواعظ عمرفاروق کو گھر پر نظر بند کر دیا گیا ہے جبکہ سےد علی گیلانی پہلے ہی نظر بند ہیں ۔ ایک روزہ دورے میں مودی وادی ، جموں ، کے علاوہ لداخ بھی جائےں گے۔ وزیر اعظم مودی جموں میں 35 ہزار کروڑ روپے مالیت کے ترقےاتی پروجیکٹ اور وادی کشمیر بشمول لداخ میں 9 ہزار روپے مالیت کے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔۔وزیر اعظم مودی جموں میں ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرکے ریاست میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ مودی کے دورے کے سلسلے میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے، جگہ جگہ گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف کشمیری عوام احتجاجی ہڑتال کریں گے ۔مقبوضہ کشمیر کی آزادی پسند قےادت سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے خلاف 3فروری بروز اتوار علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ کشمیری نریندر مودی کے دورے کے روز مکمل اور بھر پور ہڑتال کر کے بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کریں گے کہ وہ حق خود ارادیت کی جدوجہد کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی پسند قےادت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا پانچ سالہ دور حکومت کشمیریوں کے لئے مظالم کادور رہا ہے جس دوران بقول ان کے ہمارے معصوموں کا لہو بے دریغ بہایا گیا، ہمارے نونہالوں کی بصارتیں پیلٹ سے چھین لی گئیں، ہمارے گھر آگ و آہن و بارود کی نذر کردیے گئے،ہمارے ہزاروں پیر و جوان قید و بند میں مبتلا کردیے گئے اور آپریشن آل آٹ کے تحت ہم پر قافیہ حیات تنگ تر کردیا گیا۔مزاحمتی قیادت نے کہا ‘جس انسان نے کشمیریوں کی مزاحمت کو کچلنے کے لئے مال و جان کی تباہی،کاروبار اور اقتصادیات کی تباہ کاری اور دوسرے مظالم کواپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا ہے اس کی جموں کشمیر آمد پر سوائے احتجاج کے کچھ اور نہیں کیا جاسکتا’۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاستی دورے سے قبل سنیچر کو پولیس نے شہر سرینگر اور آس پس علاقوں میں موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف وسیع کریک ڈاﺅن عمل میں لایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain