تازہ تر ین

کانگو میں سیکیورٹی فورسز کا جنگجوﺅں کے ٹھکانوں پر حملہ، 22 ہلاک

کنساشا(ویب ڈیسک) کانگو میں سرکاری فوج اور مقامی مسلح تنظیم کے درمیان جھڑپ میں 20 جنگجو اور 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو کے علاقے بینی میں سرکاری فوجیوں نے علاقے کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے مقامی مسلح تنظیم مائی مائی کے جنگجوﺅں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ جھڑپ کے دوران 20 جنگجو مارے گئے جب کہ 2 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔معدنیات سے مالا مال کانگو کے اس علاقے میں مائی مائی جیسی کئی جنگجو تنظیمیں قبضے کے لیے جنگ میں مصروف ہیں۔ یہ تنظیمیں معدنی وسائل پر قبضے کے لیے مقامی باغی گروپوں سے بھی لڑائیاں کرتی ہیں جس کے باعث یہاں امن و امان کی حالت نہایت مخدوش ہے۔دوسری جانب کمزور سیاسی حکمت عملی اور شخصیت پسندی پر منحصر کرتی جمہوریت ان تنظیموں اور باغی گروپوں کے خلاف موثر کارروائی میں ناکام نظر آتی ہیں چنانچہ غیر ملکی فوجیوں کی مدد حاصل کرنی پڑتی ہے۔واضح رہے کہ کانگو میں کئی بار ملتوی ہونے والے صدارتی الیکشن بالآخر 2018ءکے آخری ماہ میں ہوگئے تاہم 2 ماہ بعد نتائج کا اعلان تو کردیا گیا لیکن حکومت سازی سے متعلق کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا جا سکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain