نارووال (اے این این ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر بلاول بھٹو زرداری کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں بلو رانی سے کہا ہے کہ معافی مانگ لے، اسی میں اس کا فائدہ ہے، گردے کی پتھری کا علاج لندن میں ضروری نہیں،پتھری کادم لال حویلی میں بھی کیا جاتا ہے،جس کا فوری افاقہ ہوتا ہے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بارے میں جلد سیاسی فیصلہ کریں گے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ 30 مارچ تک واضح ہو جائے گا کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔انہوں نے نارووال سے لاہور سیالکوٹ ریل کار ٹرین چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نارووال تا چک امرو ریلوے ٹریک کو بھی بحال کر دیا جائے گا، ابھی ہمارے پاس کوچزنہیں ہیں، نئی کوچز کے لیے آج ہی ٹینڈر کیے ہیں۔شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ واہگہ بارڈر سے انڈیا ٹرین چلانے کے لیے تیار ہیں، بھارت کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنی طرف سے پٹری بچھائے ہم اپنی طرف سے بچھائیں گے۔وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ کرتار پور ریلوے اسٹیشن کو سکھوں اور بابا گرونانک کی سوچ کے مطابق تاریخی ریلوے اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوےز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں ،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے اوردم سے پتھری نکل جاتی ہے، عدالتیں اپنا فیصلہ خود کرتی ہیں، ابھی تو ان سیاستدانوں کے کیسوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی کلین، گرین مہم سٹیشنوں پر بہترین صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے گئے۔ شیخ رشید احمد لاہور ریلوے سٹیشن پر قلیوں سے بھی ملاقات کی ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ عدالتیں اپنا فیصلہ خود کرتی ہیں،ابھی تو ان سیاستدانوں کے کیسوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔بعد ازاں وفاقی وزیر ریلویز کلین، گرین اور خوش اخلاق مہم کیلئے بذریعہ علامہ اقبال ایکسپریس لاہور سے نارووال، سیاکوٹ سیکشن پر روانہ ہو گئے ۔شیخ رشید احمد نے نارنگ منڈی سٹیشن پر رک کر مسافروں اور اہل علاقہ سے ملے۔اس موق پر شیخ صاحب زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی گی اور بڑی تعداد میں عوام ارد گرد جمع ہو گئے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے میری ڈیوٹی لگائی ہے دعا کریں کہ ریلوے اپنے تاریخی مقام پہ پہنچ جائے ۔بڑی تعداد میں عوام ٹرین کے ساتھ شیخ رشید احمد کی جھلک دیکھنے کے لیے دوڑتے رہے۔وزیرریلوے شیخ رشید ریلوے سٹیشن کے افتتاح کیلئے نارووال پہنچے ۔ انہوںنے نوازشریف کے گردے میں پتھری کی نشاندہی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں ،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے۔وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ لال حویلی میں دم سے پتھری نکل جاتی ہے،پتھری نکالنے کیلئے لندن جانے کی ضرورت نہیں۔بلاول کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول سے کہتا ہوں معافی مانگ لے،اسی میں فائد ہ ہے۔