تازہ تر ین

اب کانوں کے ذریعے انسان کی پہچان کی جائے گی، سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

لندن(ویب ڈیسک)سرکاری دستایزات کی بات ہو یا جرائم پیشہ افراد کی شناخت، اب تک فنگرپرنٹس کے ذریعے ہی لوگوں کی پہچان کی جاتی تھی لیکن اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے کانوں کے متعلق بھی حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کی ساﺅتھ ہیمپٹن یونیورسٹی کے پروفیسر مارک نکسن کا کہنا ہے کہ ”انسان کی شناخت کے لیے کان بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے کہ فنگرپرنٹس، بلکہ فنگر پرنٹس کی نسبت کانوں کے ذریعے انسانوں کی شناخت زیادہ بہتر طریقے سے کی جا سکتی ہے۔ “پروفیسر مارک نکسن نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”کانوں کی ساخت منفرد اور مستحکم ہوتی ہے، جو چہرے کے تاثرات کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ لوگوں کی شناخت کے لیے اس وقت فنگرپرنٹس کے ساتھ ساتھ آنکھ کی پتلی اور آنکھ کے پردے کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ان تینوں چیزوں کی نسبت کان سائز میں بہت بڑے ہیں، چنانچہ ان کے ذریعے انسان کی شناخت کئی گنا زیادہ آسانی کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔کانوں سے شناخت کا طریقہ رائج کرنے سے ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ کانوں کا سائز بڑا ہونے کی وجہ سے کسی بھی شخص کی دور سے ہی شناخت کی جا سکے گی۔اس کے علاوہ محنت مزدوری اور سخت کام کرنے کی وجہ سے فنگرپرنٹس کی ہیئت میں تبدیلی آنے کا امکان ہوتا ہے لیکن کانوں کی ساخت کسی صورت تبدیل نہیں ہوتی۔ لہٰذا یہ لوگوں کی شناخت کے لیے فنگرپرنٹس کی نسبت زیادہ مﺅثر ثابت ہو سکتے ہیں۔“


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain