تہران(ویب ڈیسک): ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں پاسداران انقلاب کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 27 جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ سستان میں بارود سے بھری کار میں سوار خود کش حملہ آور نے پاسداران انقلاب کی بس کو اس وقت نشانہ بنایا جب اہلکار ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل ہورہے تھے۔خودکش حملے کے نتیجے میں 27 اہلکار ہلاک جب کہ واقعے میں 10 زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
