تازہ تر ین

نریندر مودی کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے سینکڑوں بھارتی قیدی بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید بھارتیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب میں قید ان بھارتیوں کی رہائی کے لیے محمد بن سلمان سے درخواست کی تھی۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم نریند ر مودی کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے 850بھارتی قیدیو ں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔قیدیوں کی رہائی کے حکم کے ساتھ نریندر مودی کی درخواست پر محمد بن سلمان نے بھارتی حج زائرین کا کوٹہ بڑھا کر اس کی تعداد 2لاکھ کر دی ہے۔اس سے قبل بھارتی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ولی عہد نے دہشت گردی کو مشترکہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain