لاہور ( ویب ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کی ائیر اسپیس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد ، فیصل آباد، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں کے فلائٹ آپریشنز معطل کر دئے گئے ہیں۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق چین کے گوانگزو ایئرپورٹ سے آنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا جب کہ اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں تا حکم ثانی روک دی گئیں ہیں۔قبل ازیں باچا خان ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا تھا اور ائیرپورٹ پر موجود مسافر طیاروں کو ا±ڑان نہ بھرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ فلائٹ آپریشنز پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر معطل کیے گئے ہیں تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پاکستان کی جانب سے بھارت کو پہلا سرپرائز مل گیا جس کے تحت پاکستان نے بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا۔پاکستان کی جانب سے تباہ کیے جانے والا ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گرا جس میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ایک بھارتی لڑاکا طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا۔ جس میں سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور بچنے میں کامیاب ہو گئے۔ پاکستان نے اس طیارے کے ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے پائلٹ کے قریبی علاقہ میں چھ±پنے کی اطلاعات ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی ٹویٹر پیغام جاری کیا اور اس بات کی تصدیق کی۔
