تازہ تر ین

ابھی نندن کی شکل میں میزائل چھوڑ دیا ، جس سے مودی سرکار ڈرتی رہے گی

رپورٹ: امتنان شاہد

بھارتی قیدی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کو حوالگی سے قبل ایک اور انٹرویو کیا گیا جس میں اس نے بھارتی میڈیا پر جاری پراپیگنڈے بارے کہا ہے کہ اسے خوامخواہ اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرنا چاہئے۔ پاکستان کی فوج ایک پروفیشنل آرمی ہے جس نے میرے ساتھ بہتر سلوک کیا۔ میں پاکستان میں ٹارگٹ کو ہٹ کرنے آیا تھا میرا طیارہ مارگرایا گیا میں جان بچانے کیلئے طیارے سے کود گیا تو ہجوم نے مجھے گھیر لیا پاک فوج کے دو کپتانوں نے بپھرے لوگوں سے میری جان بچائی۔ میں پاک فوج کے رویے سے بہت متاثر ہوں اور چاہتا ہوں کہ امن کے لئے بات چیت ہونی چاہئے لڑائی کا کوئی بہتر نتیجہ نہیں نکلے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے جب سے قیدی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اس وقت سے بھارتی میڈیا یہ تاثر دینے کی کوشش میں ہے کہ پاکستان ڈپلومیٹک یا عالمی دباﺅ کے باعث ایسا کرنے پر مجبور ہے۔ بھارتی قیدی پائلٹ جب بھارت جائے گا تو اس کا انٹرویو بھی ساتھ جائے گا تو اس کا اثر انتہا پسند مودی اور حکومت کیلئے توپ کے گولے جیسا ہو گا جو پاکستان کی جانب سے داغا گیا ہے۔ حکومت یا پاک فوج نے کسی دباﺅ کے تحت قیدی پائلٹ کو رہا کرنے کا فیصلہ نہیں کیا بلکہ بھارت کو آئینہ دکھایا ہے۔ پاکستانی عوام بالکل ایسا نہ سمجھے کہ کسی دباﺅ کے تحت رہائی ہوئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ فیصلہ جذبہ خیرسگالی کے تحت لیا گیا۔ قیدی ابھی نندن نے اپنے انٹرویو میں بھارتی میڈیا پر دکھائے جانے والے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا ہے۔قیدی پائلٹ نندن نے انٹرویو میں بھارتی حکومت فوج اور میڈیا کے دعووں سے اختلاف کیا اور مذمت کی ہے۔ ابھی نندن نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ بھارتی طیاروں نے پاکستان کا کوئی طیارہ ہٹ کیا جبکہ بھارتی میڈیا مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ پاکستان کا طیارہ مار گرایا گیا۔ پاکستان نے بھارت کو ایسا آئینہ دکھایا ہے جس میں وہ اپنی شکل دیکھ کر ہمیشہ کانپتا رہے گا، نندن کی شکل میں ایک جن یا میزائل بھارت کی جانب چھوڑ دیا گیا ہے جس سے بھارتی سرکار ہمیشہ ڈرتی رہے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain