اسلام آباد (شوبز ڈیسک) پاکستانی ٹی وی و فلم اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان خان کی نئی فلم ”ہیر مان جا“ کی عکسبندی مکمل کر لی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اظفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی روم کوم فلم ”ہیر مان جا“ کی عکسبندی مکمل ہونے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ فلم میں اداکاررہ حریم فارق، علی رحمان خان، عابد علی، فیضان شیخ، موجز حسن اورشمائیل شامل ہیں۔ فلم کی پیشکش عارف رضا کاظمی اور عارف لاکھانی نے دی ہے۔ فلم رواں سال عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔
