لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارکاشف بشیر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ترقی اور امن کی بات کی لیکن بھارتی رویہ منفی ہی رہا بھارت نے جو بھی کیا الٹا اس کوہزیمت ہی اٹھانا پڑی۔ آبدوزوں کو سرچ کرنا بہت مشکل ہے بھارتی آبدوز کا پتہ چلانا بڑی کامیابی ہے۔ چینل۵ کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا جو مثبت ردعمل ہے۔بھارت اگر اپنی فوج جنگ میں جھونک دیتا تو کشمیر اس کے ہاتھ سے نکل جاتا۔ہماری خارجہ پالیسی عرصے بعد موثر نظر آئی۔ میرا یقین ہے وزیراعظم عمران خان ملک کو ٹھیک کر لیں گے۔شریف برادران کی کرپشن کے باعث ملک کی جڑیں کھوکھلیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی میچز ہونے چاہئیں۔ سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک نے خطے کا امن خراب کرنے کی کوشش کی خاص طور پر ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے ہی دیکھا۔مودی سرکار تو پاکستان دشمنی کو سیاسی طور پر استعمال کر رہی ہے جس کا ثبوت حالیہ واقعات ہیں۔مودی کو بس الیکشن میں جیت عزیز ہے۔بھارت کے اندر علیحدگی کی تحا ریک چل رہی ہیں۔پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اقلیتوں کے خلاف کچھ نازیبا الفاظ بولے تو انہیں استعفی دینا پڑا۔ کرکٹر محمد عامر کی والدہ کے نتقال پر سب کو دکھ ہے۔ کالم نگار ناصر اقبال نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ بھارت میں الیکشن ہی ہیں۔مودی کی پالیسیوں کے باعث بھارت کی شکست شروع ہو چکی جس نے سب سے زیادہ نقصان خود بھارت کو ہی پہنچایا۔بھارتی عوام بھی جنگ نہیں چاہتے۔بھارت سویلین آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔بھارت جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں پر کسی کو شبہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے پاس ٹویٹ کرنے کے سوا کوئی کام نہیں نواز شریف کو مکمل طبی سہولیات میسر ہیں۔بھارت نہیں چاہتا پاکستان میں میچز ہوں۔ کالم نگارمریم ارشد نے کہا کہ بھارت کے اندر سے امن کے لئے آوازیں اٹھ رہی ہیں تاہم کشمیر کے مسئلے کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں بھارت کشمیر پر قابض ہے لیکن اب یہ معاملہ اجاگر ہو گیا ہے۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کی تربیت جماعت اسلامی میں ہوئی اس قسم کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جس سے لوگوں کی دل آزاری ہو۔
