تازہ تر ین

ماورا حسین گریجویشن کی ڈگری لیتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

 کراچی(ویب ڈیسک): نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین گریجویشن کی ڈگری لیتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اسکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے خوشی بھرے لمحات کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہمیشہ اپنا سر جھکا کر رکھیں اور محنت کریں۔‘‘اس کے علاوہ انسٹاگرام پر بھی ماورا ان خوشی بھرے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’زندگی میں کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو بہت خوشی دیتے ہیں اوران لمحات میں سمجھ نہیں آتا کہ کیا کریں، مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں گریجویٹ ہوجاؤں گی لیکن آج اسٹیج پر چلتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے اورمیں بہترین زندگی گزارنے پرشکر گزار ہوں۔ اس کے ساتھ ماورا نے اپنے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ اداکرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔‘‘


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain