تازہ تر ین

جس ادارے میں بھی اسلحہ کی تربیت دی جاتی ہے، کارروائی کی جائے: مفتی نعیم، دہشتگردی اور بدامنی سے ہماری اکانومی کا 100بلین ڈالر کا نقصان ہوا، شاہد لطیف کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیوکے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے مذہبی اسکالر مفتی نعیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی مدارس ، خواہ یونیورسٹی ، کالج یا مدرسہ جہاں بھی اسلحے کی تربیت ہورہی ہے اور دہشتگرد تیار کیے جارہے ہیں ، حکومت کو اسکے خلاف کاروائی کرنی چاہیے۔ تعلیمی اداروں میں صرف تعلیم ہونی چاہیے۔پاکستان میں ٹریننگ سینٹر مدارس کا نام استعمال کر کے مدارس کو بدنام کر تے ہیں۔ ریاست میں اپنی ریاست قائم کرنے والوں کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ تجزیہ کار شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کا معاملہ بہت دیر سے ہمارے نام کیساتھ چپکا ہوا ہے، بھارت کی جانب سے ڈوزئیرمیں جو بھی نشاندہی کی گئی ہو، ہمیں خود کو کلیئر کرنا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کیخلاف اقدامات کے حوالے سے تسلی بھی ضروری ہے ، ورنہ پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے جو افسوسناک ہوگا۔ ہمارے کیپٹل سٹی اسلام آباد میں آج بھی نوگو ایریاز ہیں۔ چوہدری نثار نے اس بات کو خود تسلیم کیا تھا اور وہاں موجود 9یا 10مدرسوں کا ذکر کیا، جہاں داخلہ ہی ممنوع ہے۔اس پر کیا کاروائی ہوئی ہم نہیں جانتے۔ ایسا وقت نہیں لانا چاہیے کہ ایمرجنسی میں اقدامات اٹھائے جائیں۔ دہشتگردی اور بدامنی سے ہماری اکانومی کا 100بلین اور 70ہزار سے زائد جانیں قربان ہوئیں۔ دہشتگردی کیخلاف کاروائیوں کے باوجود دنیا ہمارابیانیہ نہیں مان رہی تو ہمیں اپنے گریبان میں جھانکناہے۔ جس کالعدم تنظیم کو بند کیا جاتا ہے وہ کسی اور نام سے سامنے آجاتی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو کالعدم تنظیموں کا پیچھا حکومت آتے ہی کرنا چاہیے تھا۔ ایسی بات نہیں ہے کہ ابھی نندن کو نواز شریف کے دور میں چھوڑا ہوتا تو ہم انہیں غدار کرتے ، یہ ہمارا خیر سگالی کا جذبہ ہے جسے پوری دنیا میں سراہا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے ائیر آپریشن میںاسرائیل کی منصوبہ بندی اور گائیڈنگ تھی۔تاہم تیسرے ملک کے شامل ہونے کی بات مجھے نہیں معلوم۔ بھارتی میزائل حملہ ناکام بنانے پر ہمیں اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سراہنا چاہیے ۔ ہمیں چوکنا رہنا چاہیے ، مودی کی زبان اب بھی جارحیت اگل رہی ہے۔ ہماری فوجیں محتاط اور چوکنا ہیں۔ مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے ، دنیا کے کئی ممالک میں اسکا داخلہ منع ہے۔ مودی پاکستان میں دہشتگردی کا بڑا واقعہ کروا سکتا ہے۔جے ایف 17کسی بھی جیٹ ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کی مہارت رکھتا ہے۔ایف 16کے حوالے سے ہم پر کوئی پابندی نہیں ہے کہ ہم بھارت کیخلاف استعمال نہیں کر سکتے، کچھ ممالک بشمول بھارت ایف 16پر پراپوگنڈا کر رہے ہیں۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا کہ امریکا اور بھارت گٹھ جوڑ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔ قانونی پوزیشن کے مطابق یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ پاکستان جیسے اہم ملک پر پابندی لگائی جا سکے کیونکہ ہم نے تاخیر کی ہے مگر ہم نے کہا ہے کہ ہم ایف اے ٹی ایف کے تحفظات دور کریں گے۔ بھارت نے ڈوزئیر میںنام دئیے ثبوت نہیں دئیے کہ پاکستانی قانون کے مطابق کاروائی ہو سکے، مگر پھر بھی حکومت نے انہیں حفاظتی تحویل میں لے لیا۔امریکا نے افغانستان میں پوست کی کاشت شروع کروادی ہے جو طالبان کے دور میں ختم ہوگئی تھی۔ پوست سے حاصل ہونے والا پیسہ دہشتگرد بھارت کی مدد سے پاکستان میں لیکر آتے ہیںاور انہیں یہاں پناہ مل جاتی ہے۔ منی لانڈرنگ کو دنیا بھر میں مکمل ختم نہیں کیا جا سکتا مگر حکومت پاکستان سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور مخلص ہے۔فوری طور پر ٹیکسوں کی چوری روکنے اور کرپشن پر قابو پانے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو پانچ سال میں معاشی حالت بے حد خراب ہو جائے گی۔ ٹیکسوں کی چوری، کرپشن ، بدعنوانی اور حکومتی شعبوں کی ناقص کارکردگی سے پاکستان کو 8ہزار ارب روپے سالانہ نقصان ہو رہا ہے۔ ان پر قابو پا لیا جائے تو پاکستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain