تازہ تر ین

حافظ سعید کے نماز کی امامت کرنے پر پابندی

لاہور: (ویب ڈیسک)حکومتِ پنجاب نے چوبرجی پر قائم جماعت الدعو? کے ہیڈ کوارٹرز جامعہ القدسیہ اور مرید کے میں موجود مرکز کا انتظام سنبھال کر منتظمین (ایڈمنسٹریٹر) مقرر کردیے۔اس کے ساتھ انتظامیہ نے چوبرجی کی جامعہ مسجد قدسیہ میں حافظ سعید کے نماز کی امامت کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے وہاں بھی ایک سرکاری عہدیدار مقرر کردیا۔اس بارے میں ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ جامعہ مسجد کا انتظام سنبھالنے میں معاونت کے لیے پولیس کا دستہ بھی ساتھ روانہ کیا گیا جبکہ پولیس نے رات گئے مسجد سے متصل مرکز کو بھی تالا لگا دیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں جماعت الدعوہ کی قیادت نے 75 ایمبولینسز بھی پولیس کے حوالے کردیں جنہیں ریسکیو 1122 کو دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ انہیں ری ڈیزائن کر کے ایمرجنسی سروس کا مستقل حصہ بنایا جائے۔اس کے ساتھ مرید کے میں قائم جماعت الدعو? کے مرکز پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی جہاں حکومت نے مختلف شعبہ جات میں 2 خواتین سمیت 6 منتظمین مقرر کیے۔سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ خواتین منتظمین میں سے ایک خاتون کو مرید کے مرکز میں واقع لڑکیوں کے اسکول جبکہ دوسری کو ایک ہسپتال میں تعینات کیا گیا۔علاوہ ازیں ایک تحصیلدار کو مرید کے مرکز کے احاطے کے امور سنبھالنے کے لیے مقرر کیا گیا جہاں 300 سے زائد خاندان رہائش پذیر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain